محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کامیابی کی کہانی – ای ایس آئی سی  ‘‘صحت مند افرادی قوت - خوشحال ہندوستان’’ کے لیے اپنے مستفید افراد کو بغیر نقدی اور جامع طبی  نگہداشت فراہم کرتا ہے

Posted On: 04 AUG 2023 5:57PM by PIB Delhi

محترمہ  پریم لتا،  جو فرید آباد مال میں  پی وی آر میں ایک چوکیدارکے طورپر کام کرنے والے ای ایس آئی بیمہ شدہ شخص کی  بیوی ہیں،ان کو ایڈوانس اسٹیج میں پستان کے کینسرکی تشخیص ہو ئی تھی ۔ ہریانہ میں بہت سے ڈاکٹروں سے مشورہ کرنے کے بعد اور کینسر کے علاج کے لیے درکار بے تحاشا رقم کے خوف سے ناامید اور بے بس ہو کر، آخر کار وہ  فریدآباد کے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال گئیں، جہاں آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے اس کا علاج شروع کردیا۔ ۔ڈاکٹر وویک اگروال، ڈاکٹر ہیمنت اتری، ڈاکٹر نشا اور ڈاکٹر میتری کی ایک ٹیم کے ذریعہ ماسٹیکٹومی کے جراحی کے طریقہ کار اور کیموتھراپی کے سخت چکروں پر مشتمل بغیر نقدی کے علاج کے بعدمحترمہ پریم لتا ایک صحت مند زندگی گزار رہی ہیں۔

محنت اور روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے ایک ٹویٹ میں محترمہ پریم لتا  کے کامیاب علاج کا اشتراک کیا جو ریاست ہریانہ کے پنیرا کلاں گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک  ای ایس آئی  استفادہ کنندہ ہیں اور ان کا علاج  ہریانہ ،فرید آباد میں ای ایس آ  ئی   میڈیکل کالج اور ہسپتال  میں انجام پذیرہواہے ۔

فرید آباد ، ہریانہ کے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور ہاسپٹل کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے کہا کہ پستان کے کینسر کا کامیابی سے علاج کیا جاسکتا ہے، اگر اس کا جلد پتہ چل جائے اور تجویز کردہ علاج کے پروٹوکول پر عمل کیا جائے۔ اگر کسی بھی عورت کو پستان  کے علاقے میں کوئی گانٹھ نظر آتی ہے، تو انہیں فوری طور پر طبی معالج سے معائنہ کرانا چاہیے تاکہ پستان کے کینسر کا جلد پتہ چل سکے۔

ای ایس آئی سی ، جو کہ وزارت محنت اور روزگار کے انتظامی کنٹرول کے تحت  ایک تنظیم ہے، سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کرتا ہے جس میں بیمہ شدہ ورکرس اوران کے خاندان کے افراد کے لئے  نقد فوائد اور جامع طبی نگہداشت شامل ہیں۔یہ تنظیم ‘‘صحت مندافرادی قوت –خوشحال بھارت ’’کے لئے اپنا تعاون پیش کررہی ہے ۔

*************

 

 

(ش ح۔  ا ک۔ ع آ)

U. No.9161


(Release ID: 1954598) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Punjabi