پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت پنچایتی راج 4 اور 5 ستمبر 2023 کو حیدرآباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج میں دو روزہ قومی اسٹیک ہولڈر مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کرے گی


ورکشاپ میں پنچایتوں کے ابھرتے ہوئے اور اہم مسائل اور پنچایتوں کو "تبدیلی ساز" یا "تبدیلی کے ایجنٹ" کے طور پر فعال کرنے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل /طریقہ کار پر غور کیا جائے گا

پنچایت کے ترقیاتی اشاریہ کے قومی تربیتی ماڈیول کے ساتھ وزارت پنچایتی راج کی تشکیل شدہ کمیٹی کے ذریعہ تیار کی گئی پروجیکٹ پر مبنی بلاک پنچایت اور ضلع پنچایت ترقیاتی منصوبہ کی تشکیل سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی جائے گی

قومی اسٹیک ہولڈر مشاورتی ورکشاپ کے نتائج مستقبل کے لیے تیار پنچایتوں کی بنیاد رکھنے اور وزیر اعظم کے وژن کے مطابق امرت کال کے حقیقی جوہر کا احاطہ کرنے میں مدد کریں گے اور دیہی علاقوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی بنانے اور حاصل کرنے کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جائے گی

Posted On: 02 SEP 2023 6:23PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت 4 اور 5 ستمبر 2023 کو حیدرآباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج (این آئی آر ڈی اینڈ پی آر)میں دو روزہ قومی اسٹیک ہولڈر مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ پنچایتوں کے ابھرتے ہوئے  اہم مسائل اور  پنچایتوں کو "تبدیلی ساز" یا "تبدیلی کے ایجنٹ" کے طور پر فعال کرنے کے لیے آئندہ  کے لائحہ عمل /طریقہ کار  پر غور کیا جا سکے۔  پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار، این آئی آر ڈی اینڈ پی آر کے  ڈائرکٹر جنرل، ڈاکٹر جی نریندر کمار اور پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار افتتاحی اجلاس کے دوران کلیدی خطبہ دیں گے ، جس میں  اسٹیک ہولڈر  مشاورتی ورکشاپ، پنچایت  ترقیاتی منصوبہ ، اسکول آف ایکسی لینس اور وژن 2047 کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے "ابھرتے ہوئے پنچایتی مسائل" کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دیگر متعلقہ کلیدی مسائل پر توجہ مبذول کی جائے گی ۔

سرسبز و شاداب ماحول کے درمیان این آئی آر ڈی اینڈ پی آر، حیدرآباد کا وسیع و عریض کیمپس میں  دو روزہ قومی اسٹیک ہولڈر مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے  گا۔ اس ورکشاپ میں وزارت  پنچایتی راج اور پنچایتی راج کے ریاستی/مرکز کے زیر انتظام خطوں کے  محکموں کے سینئر افسران، این آئی آر ڈی اینڈ پی آر اور دیہی ریاستی اداروں کے فیکلٹی ممبران،  شعبہ کے ماہرین، کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کے نمائندے، منتخب نمائندے اور ملک بھر سے پنچایتی راج اداروں کے کارکنان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز ابھرتے ہوئے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور ویژن 2047 کو عملی جامہ پہنانے کے لیے قابل عمل بصیرت اور سفارشات کے ساتھ شرکت کریں گے

جناب سنیل کمار قومی اسٹیک ہولڈر مشاورتی ورکشاپ کے پہلے دن افتتاحی سیشن کا افتتاح اور اس کی صدارت کریں گے، جس کے بعد پنچایت ترقیاتی منصوبوں (2024–2025) کی تیاری کے لیے عوامی منصوبہ مہم (پی پی سی) 2023 کا آغاز کیا جائے گا۔ پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب وکاس آنند پی پی سی-2023 اور آئندہ کے لائحہ عمل پر پریزنٹیشن دیں گے۔ اس ورکشاپ میں وزارت پنچایتی راج کی تشکیل کردہ کمیٹی کے ذریعہ تیار کردہ پروجیکٹ پر مبنی بلاک پنچایت اور ضلع پنچایت ترقیاتی منصوبہ کی تشکیل سے متعلق رپورٹ،  پنچایت کی  ترقیاتی اشاریہ کے قومی تربیتی ماڈیول کے ساتھ جاری کی جائے گی۔ اس کے بعد مندوبین موضوعاتی گروپوں میں سے ہر ایک کے مقاصد اور ڈیلیور ایبلز پر گول میز مباحثے  میں شرکت کریں گے ۔

قومی  اسٹیک ہولڈر مشاورتی ورکشاپ  میں پنچایت الیکشن، گرام سبھا اور اسٹینڈنگ کمیٹیوں اور ان کی بااختیاریت، پنچایتوں کے کام کاج، پنچایت کے مالیات اور آمدنی کے اپنے ذرائع، منتخب خواتین نمائندوں (ای ڈبلیو آر) کے  قائدانہ کردار، اور شواہد پر مبنی مسائل پر وسیع پیمانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی ، جس پر موضوع کے ماہرین، منتخب نمائندے اور کارکنان اور دیگر اسٹیک ہولڈر اپنے خیالات اور گراں قدر بصیرت کا اظہار کریں گے۔ فوکس گروپ  کے لیے ڈسکشن کے اشاریے والے سوالات/موضوعات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

قومی اسٹیک ہولڈر مشاورتی ورکشاپ نہ صرف ملک بھر کے منتخب نمائندوں اور سہ رخی پنچایتی راج اداروں کے عہدیداروں سمیت تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کے لیے علم کے اشتراک کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی،  بلکہ قومی اسٹیک ہولڈر مشاورتی ورکشاپ کے نتائج بنیاد رکھنے میں بھی  مدد کریں گے۔ قومی اسٹیک ہولڈر  مشاورتی ورکشاپ کے نتائج مستقبل کے لیے تیار پنچایتوں کی بنیاد رکھنے  اور  وزیر اعظم کے وژن کے مطابق امرت کال کے حقیقی جوہر کا احاطہ کرنے   میں مدد کریں گے اور دیہی علاقوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو مقامی بنانے اور حاصل کرنے کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جائے گی ۔ قومی اسٹیک ہولڈر مشاورتی ورکشاپ بھی گرام سبھاوں کو پنچایتی راج کے مرکز میں جگہ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی تاکہ موثر شرکت پر مبنی مقامی خود حکمرانی اور گرام پنچایتوں کی شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جاسکے۔

قومی اسٹیک ہولڈر  مشاورتی ورکشاپ کا اختتام ہر شناخت شدہ تھیم پر گروپ پریزنٹیشن کے ساتھ ہوگا اور پنچایتوں کی صلاحیتوں اور افادیت کو بڑھانے کے لیے خیالات اور تجاویز کو مدعو کرنے اور مقررہ مدت میں بیان کردہ اہداف کو حاصل کرنے کی سمت آگے بڑھنے کے لیے ایک کھلا اجلاس ہوگا۔ قومی اسٹیک ہولڈر  مشاورتی ورکشاپ کی پہل 2030 تک پنچایتی راج اداروں کے ذریعہ دیہی علاقوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی سمت میں جاری عزم اور اجتماعی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے ایک مضبوط قدم ہے۔ دو روزہ قومی اسٹیک ہولڈر مشاورتی ورکشاپ کے دوران سامنے آنے والے نئے خیالات پنچایتی راج اداروں کی استعداد کار کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے اور کام کی اخلاقیات کو بہتر بنانے، وسائل کے استعمال کو بہتر بنانے اور ہندوستان کی آزادی کے 100 سال مکمل ہونے کے موقع پر پنچایتوں کے لیے وژن 2047 میں طے شدہ مقاصد کو پورا کرنے میں مدد کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

9131


(Release ID: 1954425) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Tamil