ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے نے یکم اپریل 2023 سے 31 اگست 2023 کے درمیان 634.66 ملین ٹن کی مال برداری حاصل کی جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 13.78 ملین ٹن زیادہ ہے
آمدنی کے لحاظ سے، ہندوستانی ریلوے نے 1 اپریل، 2023 سے 31 اگست، 2023 کے دوران 1 لاکھ کروڑ روپے کمائے
ہندوستانی ریلوے نے 1 اپریل، 2023 سے 31 اگست، 2023 کے دوران پانچ مہینوں میں اب تک کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری اخراجات کا مشاہدہ کیا ہے
Posted On:
02 SEP 2023 6:25PM by PIB Delhi
مال برداری کے لحاظ سے، ہندوستانی ریلوے نے 1 اپریل، 2023 سے 31 اگست، 2023 کے دوران 634.66 ملین ٹن حاصل کیا ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 620.88 ملین ٹن کے مقابلے میں ہے اور حاصل کردہ آمدنی تقریباً 1 لاکھ کروڑ روپے ہے جس میں مال برداری، مسافر طبقہ اور دیگر متفرق آمدنی شامل ہے۔
اسی مدت میں لوہے کی لوڈنگ 70.84 ملین ٹن ہے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں حاصل کی گئی 61.30 ملین ٹن سے 15.56 فیصد زیادہ ہے۔
اسی مدت میں، کچا لوہا اور تیار شدہ اسٹیل کی لوڈنگ گزشتہ سال کی اسی مدت میں حاصل کی گئی 26.16 ملین ٹن کے مقابلے میں 28.42 ملین ٹن ہے، جس میں 8.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی مدت میں کھاد کی لوڈنگ گزشتہ سال کی اسی مدت میں حاصل کی گئی 22.25 ملین ٹن کے مقابلے میں 24.13 ملین ٹن ہے، جو کہ 8.45 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔
اسی مدت میں، سیمنٹ کی لوڈنگ گزشتہ سال کی اسی مدت میں حاصل کی گئی 59.44 ملین ٹن کے مقابلے میں 63.29 ملین ٹن ہے، جو 6.48 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔
اسی مدت میں کنٹینر سروسز کی لوڈنگ گزشتہ سال کی اسی مدت میں حاصل کی گئی 32.60 ملین ٹن کے مقابلے میں 34.31 ملین ٹن ہے، جو کہ 5.22 فیصد کی نمو دکھاتی ہے۔
اسی مدت میں پی او ایل کی لوڈنگ گزشتہ سال کی اسی مدت میں حاصل کی گئی 19.91 ملین ٹن کے مقابلے میں 20.59 ملین ٹن ہے، جو کہ 3.41 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔
اسی مدت کے دوران کوئلے کی لوڈنگ 311.53 ملین ٹن ہے جب کہ پچھلے سال کی اسی مدت میں حاصل کردہ لوڈنگ 305.39 ملین ٹن تھی۔
مندرجہ بالا کے علاوہ، ریل کے ذریعے آٹو موبائل کی نقل و حمل میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ آٹو موبائل سے ہونے والی آمدنی میں 24.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ہندوستانی ریلوے نے اس مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں اگست 2023 تک تقریباً 48 فیصد کیپٹل اخراجات کا استعمال (اب تک کا سب سے زیادہ) دیکھا ہے۔ ہندوستانی ریلوے نے اگست 2023 تک 1,15,000 کروڑ روپے کا خرچ کیا ہے۔ یہ سرمایہ کاری مختلف بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں جیسے نئی لائنوں، ڈبلنگ، گیج کی تبدیلی اور مسافروں کی سہولیات کو بڑھانے میں نظر آتی ہے۔ ریلوے میں مسافروں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔ حفاظت سے متعلق کاموں کو بڑھانے میں خاطر خواہ رقم لگائی گئی ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سرمائے کے اخراجات کا استعمال تقریباً 54 فیصد ہے۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 9129
(Release ID: 1954392)
Visitor Counter : 116