بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اُڈیشا کے شہر بھوونیشور میں ’گرام اُدیوگ وکاس یوجنا‘ کے تحت صناعوں کو سازو سامان اور مشینیں تقسیم کی گئیں

Posted On: 02 SEP 2023 3:59PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں کی وزارت کی کھادی اور دیہی صنعتوں کی کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین جناب منوج کمار نے یکم ستمبر 2023کو اُڈیشا کے بھوونیشور میں ایک تقریب کے دوران صناعوں کو سازو سامان اور مشینری تقسیم کی۔ پروگرام میں گرام اُدیوگ وکاس یوجنا کے ایک جزو کے طور پر 100 کمہاروں کو برقی چاک تقسیم کیے گئے، 75 چمڑا کاریگروں کو جوتے کے ٹول کٹ اور 60 کاریگروں کو پیپر میسی مشینیں فراہم کی گئیں۔بھوونیشور لوک سبھا حلقہ ہائے انتخاب سے رکن پارلیمنٹ محترمہ اپراجِتا سارنگی اور کے وی آئی سی مشرقی حلقے کے رکن جناب منوج کمار سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016ABY.jpg

گرام اُدیوگ وکاس یوجنا کے تحت ایک کاریگر سمیلن اور پاٹری ایکسپو کا اہتمام بھوونیشور کے کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریئل ٹکنالوجی کیمپس میں کیا گیا۔ محترمہ اپراجِتا سارنگی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گذشتہ 9 برسوں میں کے وی آئی سی کی قابل ستائش حصولیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کے وی آئی سی ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں فعال تعاون دے رہی ہے اور دیہی بھارت میں روزگار کے مواقع بہم پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PWI4.jpg

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب منوج کمار نے کہا کہ گذشتہ 9 برسوں کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فعال طور پر بھارت کے مالامال ورثے ’’کھادی‘‘ کو مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارموں تک پہنچایا ہے۔ ان کی کلی طور پر وقف کوششوں کے توسط سے، کھادی اب ایک اہم عالمی برانڈ کے طور پر ترقی حاصل کر چکا ہے۔ جناب منوج کمار نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جدوجہد آزادی کے دوران، بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ذریعہ سودیشی آندولن میں کھادی کو ایک اہم وسیلے کے طور پر اپنایا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ موجودہ منظرنامے میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اب ’کھادی‘ کو غریبی  کے خاتمے، صناعوں کو بااختیار بنانے، خوراک سلامتی کو یقینی بنانے، خواتین کی اختیار کاری کو فروغ دینے اور بے روزگاری کا حل نکالنے کے لیے ایک مضبوط اور کامیاب وسیلے کے طور پر قائم کیا ہے۔ ان کی اہل قیادت میں کے وی آئی سی کی مصنوعات نے گذشتہ مالی برس میں 1.34 لاکھ کروڑ روپئے سے زائد کا غیر معمولی کاروبار کیا، جو ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I9EH.jpg

نیتی آیوگ کے اعدادو شمار کا حوالہ دیتے ہوئے، کے وی آئی سی کے صدر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گذشتہ 5 برسوں میں، بھارت میں 13.5 کروڑ افراد کامیابی کے ساتھ خط افلاس سے اوپر آگئے ہیں۔ خصوصاً، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت پر مبنی رہنمائی کے تحت کھادی نے پورے ملک میں دیہی علاقوں میں لوگوں کو غریبی سے اوپر اٹھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مالی برس 2022-23 کے دوران، کے وی آئی سی نے مجموعی طور پر 954899 نئے روزگار کے متاثر کن مواقع فراہم کرکے روزگار بہم رسانی میں اہم تعاون دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049O8M.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RCCK.jpg

کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریئل ٹکنالوجی کیمپس میں تین روزہ پاٹری ایکسپو کے افتتاح کے دوران، جناب منوج کمار نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم کی عملی رہنمائی کے تحت، کے وی آئی سی کلی طور پر گرام اُدیوگ وکاس یوجنا کے توسط سے روایتی بھارتی دیہی صنعتوں میں مصروف عمل صناعوں کو ضروری مشینیں اور سازو سامان سے لیس کر رہی ہے۔ یہ حکمت عملی پر مبنی پہل قدمی ان صناعوں کی آمدنی میں اضافہ کرکے ان کے معیار زندگی میں غیر معمولی بہتری لا رہی ہے۔ اب تک، ’کمہار اختیار کاری‘ پہل قدمی کے حصے کے طور پر، ملک بھر میں کمہاروں کو مٹی کے برتن بنانے کے لیے 25000 سے زائد بجلی سے چلنے والے چاک تقسیم کیے گئے ہیں۔ اُڈیشا میں، گرام اُدیوگ وکاس یوجنا کے تحت مٹی کے برتن بنانے کے لیے 900 سے زائد بجلی سے چلنے والے چاک کی تقسیم کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کی مجموعی قیمت تقریباً 2 کروڑ روپئے ہے۔ اس ٹھوس کوشش سے اُڈیشا کے کمہاروں کی آمدنی میں قابل ذکر طور پر تین سے چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ جناب منوج کمار نے وزیر اعظم کی ’لوکل ٹو گلوبل‘ پہل قدمی  کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کے دوہرے نقطہ نظر کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ’کمہار اختیارکاری اسکیم‘ کے تحت، اُڈیشا کے مختلف اضلاع کے 100 کمہاروں کو دس دنوں کے جامع تربیتی پروگرام کے ساتھ، مٹی کے برتن بنانے والی برقی چاک حاصل ہوئے ہیں۔ ان اقدامات کے نیتجے میں، یہ ہنرمند کاریگر اب 25000 سے 35000 روپئے تک کی ماہانہ آمدنی  حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006S051.jpg

جناب  منوج کمار نے کہا کہ ریاست میں 62 کھادی کے اداروں کا ایک مضبوط نیٹ ورک ہے، جو مؤثر طور پر 4000 سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ ایک قابل ذکر پہل قدمی، پردھان منتری روزگار بہم رسانی پروگرام (پی ایم ای جی پی) نے گذشتہ تین برسوں میں اُڈیشا میں 11352 پی ایم ای جی پی اکائیوں کا قیام ملاحظہ کیا ہے۔ ان اکائیوں کو حکومت ہند سے 308 کروڑ روپئے سے زائد کی مارجن منی سبسڈی حاصل ہوئی ہے، جس سے 90000 سے زائد افراد کو روزگار حاصل ہوا ہے۔ سازو سامان کی تقسیم سے متعلق مذکورہ بالا پروگرام  کے دوران حکومت اُڈیشا اور کے وی آئی سی کے متعدد افسران اور عملے کے اراکین موجود تھے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9127


(Release ID: 1954384) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil