وزارت دفاع
متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے ایس ایم ای وفد کا بھارتی بحریہ کی تنصیبات کے 27 اگست سے یکم ستمبر کے دوران کامیاب دورے کا انعقاد
Posted On:
02 SEP 2023 2:32PM by PIB Delhi
کرنل ڈاکٹر علی سیف علی مہرازی کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ (ایس ایم ای) کے تین رکنی وفد نے یکم ستمبر کو خصوصی میٹرولوجی، اوشیانوگرافی، ٹریننگ اور ویدر ماڈلنگ سہولیات کے چار روزہ دورے میں بھارتی بحریہ کے ساتھ پیشہ ورانہ گفت و شنید کا کامیابی سے انعقاد اختتام پذیر ہوا۔
یکم ستمبر کو نئی دہلی میں وزارت بحریہ کے انٹیگریٹڈ ہیڈکوارٹرز (آئی ایچ کیو) میں ہونے والی دوطرفہ ملاقات ایک اہم بات تھی، جس کے دوران دونوں بحری افواج نے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور موسمیات اور اوشیانوگرافی کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے مشترکہ تحقیقی منصوبوں، معلومات کے تبادلے اور استعداد کار بڑھانے کے اقدامات کے ذریعے حاصل ہونے والے باہمی فوائد کا اعتراف کیا۔
وفد کے سربراہ کرنل ڈاکٹر علی سیف علی مہرازی نے آئی این کی جانب سے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا جس نے دونوں بحری افواج کے باہمی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے نتیجہ خیز گفت و شنید کی سہولت فراہم کی۔ متحدہ عرب امارات کی بحریہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ گفت و شنید اور آئی این کے ذریعہ تیار کردہ جدید ترین ٹکنالوجیوں، طریقوں اور تحقیقی پروگراموں کے مشاہدے سے حاصل ہونے والی بصیرت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وفد اس نئے علم کو بروئے کار لانے اور مشترکہ تحقیق اور تعاون کے امکانات تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔
کرنل ڈاکٹر علی سیف علی مہرازی نے آئی ایچ کیو ایم او ڈی (نیوی) نئی دہلی کے دورے کے دوران اے سی این ایس (ایف سی آئی) کے ریئر ایڈمرل نربھئے باپنا سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر موسمیاتی پیٹرن، سمندری حالات اور آب و ہوا کی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا اور ساتھ ہی دیگر متعلقہ شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو بحری آپریشنز پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
یہ دورہ سب کے لیے ایک روشن اور زیادہ پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے دونوں ممالک کی عہد بستگی اور لگن کا ثبوت ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9122
(Release ID: 1954354)
Visitor Counter : 130