عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی جی جی نے بنگلہ دیش کے سول سروینٹس کے 67ویں اور 68ویں بیچوں کی تربیت مکمل کی؛ اب تک این سی جی جی میں بنگلہ دیش کے 2469 افسران تربیت حاصل کر چکے ہیں


ڈی اے آر پی جی اور ڈی جی، این سی جی جی کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے اختیارکاری، جوابدہی اور عوامی خدمات بہم رسانی کے لیے تکنالوجی کے استعمال پر زور دیا

Posted On: 02 SEP 2023 11:56AM by PIB Delhi

67ویں اور 68ویں بیچوں کے بنگلہ دیش کے سول سروینٹس کے لیے دو ہفتوں تک جاری رہنے والا صلاحیت سازی پروگرام (سی بی پی)، جس کا اہتمام وزارت خارجہ (ایم ای اے) کی شراکت داری میں قومی مرکز برائے اچھی حکمرانی (این سی جی جی) کے ذریعہ کیا گیا ، یکم ستمبر 2023 کو اختتام پذیر ہوا۔ 1500 سول سروینٹس کے لیے سی پی بی کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد، این سی جی جی نے حکومت بنگلہ دیش کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیےجس کا مقصد 2025 تک بنگلہ دیش کے اضافی 855 افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ این سی جی جی اب تک بنگلہ دیش کے 855 افسران کو تربیت فراہم کرا چکا ہے۔ وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے قومی مرکز برائے اچھی حکمرانی (این سی جی جی) کی ایک ’زیر توجہ ادارے‘ کے طور پر شناخت کی ہے۔ نتیجتاً این سی جی جی غیر معمولی طور پر اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں تیزی بھی لا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V9AD.jpg

اختتامی سیشن کی صدارت ڈی اے آر پی جی اور ڈی پی پی ڈبلیو اور ڈی جی، این سی جی جی کے سکریٹری ، حکومت ہند، جناب وی سری نواس نے کی۔ اپنے اختتامی خطاب میں، جناب وی سری نواس نے افسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی ضرورتوں کے لیے جوابدہ ہوں ، انہوں نے عوامی شکایات کو مقررہ وقت کے اندر حل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی شراکت داری کی ستائش کی اور کہا کہ یہ پروگرام شرکاء کو نئی ترقیاتی تمثیل اور دیگر چیزوں کے ساتھ اقدامات کے لیے بااختیار بنانے کی ایک کوشش ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002K4NW.jpg

انہوں نے شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ 2 ہفتوں پر مشتمل صلاحیت سازی کے اس پروگرام سے حاصل ہونے والے تجربے کو نئے خیالات اور بہترین طور طریقوں میں بروئے کار لائیں اور انہیں معاشرے کی وسیع تر فلاح و بہبود کے لیے ایک سانچے کے طور پر استعمال کریں۔ بنگلہ دیش کے افسران نے پروگرام کے ڈیزائن کو سراہا۔ اب تک وزارت خارجہ کے تعاون اور ڈھاکہ میں بھارتی مشن کے قریبی تعاون سے این سی جی جی نے بنگلہ دیش کے تقریباً 2469 سرکاری ملازمین کو تربیت فراہم کی ہے۔

کورس کے کورآڈی نیٹر ڈاکٹر اے پی سنگھ نے اپنے خطاب میں  دونوں پروگراموں کے دوران احاطہ کیے گئے متنوع موضوعات پر روشنی ڈالی۔ ان پہل قدمیوں میں حکمرانی کے مختلف پہلوؤں سمیت ڈجیٹل تغیر، ترقیاتی اسکیمیں اور ہمہ گیر طور طریقے شامل ہیں۔ زیر بحث آنے والے موضوعات میں حکمرانی میں رونما ہونے والی تبدیلی، تباہکاری انتظام، آل انڈیا سروسز کا جائزہ، قیادت اور مواصلات، ای۔حکمرانی، ڈجیٹل انڈیا، اُمنگ، گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم)، اثر انگیز عوامی خدمات بہم رسانی، نگرانی سے متعلق انتظامیہ، انسداد بدعنوانی حکمت عملیاں، ٹھوس فضلہ انتظام کاری، حفظانِ صحت کے شعبے میں ڈجیٹل حکمرانی، مدرا یوجنا، وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پروگرام کے شرکاء کے پاس تجربہ حاصل کرنے سے متعلق دوروں میں حصہ لینے کا بیش قیمتی موقع تھا، جو ان کے سیکھنے کے مجموعی سفر کو مزید بہتر بنادیتا ہے۔ منصوبہ بند دوروں کے تحت ہری دوار میں ضلع انتظامیہ کا دورہ، خالص صفر پروجیکٹ اور پردھان منتری سنگرہالیہ ، وغیرہ شامل تھے۔ شرکاء نے تاج محل کا بھی دورہ کیا۔

این سی جی جی نے وزارت خارجہ کے ساتھ شراکت داری میں 15 ممالک کے سرکاری ملازمین کو تربیت فراہم کی۔ جن میں بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونیشیا، سیشلز، گامبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویتنام، نیپال، بھوٹان، میانمار اور کمبوڈیا جیسے ممالک شامل ہیں۔ بڑھتے ہوئے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے، این سی جی جی ممالک کی بڑھتی ہوئی فہرست سے زیادہ تعداد میں سرکاری ملازمین کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کو فعال طور پر بڑھا رہا ہے۔ اس توسیع کا مقصد افزوں طلب کو پورا کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ زیادہ سے زیادہ اقوام این سی جی جی کے ذریعہ پیش کردہ مہارت اور وسائل سے فائدہ اٹھا سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WAUZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004PW80.jpg

صلاحیت سازی سے متعلق اس مکمل پروگرام کی نگرانی کا عمل کورس کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر اے پی سنگھ، کورس کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر مکیش بھنڈاری، پروگرام اسسٹنٹ جناب سنجے دت پنت اور این سی جی جی کی صلاحیت سازی ٹیم کے ذریعہ انجام دیا گیا۔

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9119



(Release ID: 1954294) Visitor Counter : 103