ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دہلی-این سی آر میں مجموعی طور پر ہوا کے معیار میں بہتری کا رجحان جاری ہے


دہلی نے گزشتہ 8 سالوں میں(کووڈ سے متاثرہ سال  2020 کو چھوڑ کر)   جنوری  تا اگست 2023 کے درمیان ہوا کی بہترین اوسط درج کی ہے

Posted On: 31 AUG 2023 6:21PM by PIB Delhi

دہلی-این سی آر میں مجموعی طور پر ہوا کے معیار میں بہتری کا رجحان جاری ہے اور گزشتہ 8 سالوں  میں ، یعنی 2016 سے 2023 کے دوران (کووڈ سے متاثرہ 2020 کو چھوڑ کر)  سال 2023 میں یعنی جنوری تا اگست کے درمیان، دہلی نے ہوا کے معیار کی اپنی بہترین اوسط درج کی ہے۔

یومیہ اوسط موجودہ سال کے مذکورہ بالا مدت کے دوران دہلی کے لئے اے کیو آئی  174 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 2022 میں 194، 2021 میں 192، 2020 میں 147، 2019 میں 199، 2018 میں 203، 2017 میں 203 اور 2016 میں  236 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ۔

جنوری سے اگست تک کی مدت کے لیے مجموعی طور پر یومیہ اوسط اے کیو آئی  کی سطح 200 سے نیچے صرف 2021 کے دوران ہی دیکھی گئی، 2023 میں (کووڈ سے متاثرہ 2020 کو چھوڑ کر)سب سے کم 174 تھی ۔

اے کیو آئی  بارش/بارش کی سطح اور ہوا کی رفتار سے بہت زیادہ متاثر ہوتاہے۔ اگست 2023 کا مہینہ سب سے خشک رہا ہے، جس میں پورے ملک میں معمول سے تقریباً 30 فیصد بارش کی کمی  درج کی گئی ہے اور دہلی، ہریانہ اور راجستھان میں بھی معمول سے 50 فیصد سے زیادہ بارش کی کمی  درج کی گئی ہے۔ 26 اور 28 اگست کے دوران تیز دھول کے طوفان سے  بھی پی ایم 10 کی تعداد میں عارضی اضافہ کا باعث بنیں۔ اس منظر نامے کے باوجود، اگست کے مہینے میں پورے 31 دنوں کے لیے  اے کیو آئی کی یومیہ اوسط "اطمینان بخش - اعتدال پسند" ہوا کے معیار کے زمرے میں رہا۔

دہلی میں جنوری سے اگست 2023 کے دوران گزشتہ  پانچ سالوں کی اسی مدت کے مقابلے میں(کووڈ سے متاثرہ 2020 کو چھوڑ کر)  "اچھی" سے "اعتدال پسند" ہوا کے معیار (روزانہ اوسط <200 اے کیو آئی )کے ساتھ سب سے زیادہ دن (163) دیکھا گیا ۔

گزشتہ سالوں میں اس مدت کے دوران "اچھے" سے "اعتدال پسند" ہوا کے معیار کے دن بالترتیب 2022 میں صرف 116، 2021 میں 144، 2019 میں 135 اور 2018 میں 123 تھے۔

2023 کے اس عرصے میں بھی پچھلے 6 سالوں کے دوران روزانہ اوسط پی ایم  2.5 اور پی ایم  10 کے ارتکاز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

2023 میں جنوری تا اگست کے عرصے میں روزانہ اوسطا پی ایم  2.5 ارتکاز تقریباً 77 µgm/m3 ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ 2017 سے 2022 کے اسی عرصے کے دوران (کووڈ سے متاثرہ 2020 کو چھوڑ کر) 85-97 µgm/m3  تھا۔

اسی طرح، دہلی میں پی ایم 10 کا یومیہ ارتکاز تقریباً 176 µgm/m3 رہا ہے، جو کہ 2017 سے 2022 کے اسی عرصے کے دورا ن 201-226          µgm/m3 کی حد سے نمایاں طور پر کم ہے(کووڈ سے متاثرہ 2020 کو چھوڑ کر)۔

موافق موسمی حالات، زمینی سطح پر مسلسل کوششیں، فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے مختلف شراکت دار ایجنسیوں کے اقدامات اور جاری نگرانی اور نفاذ کے اقدامات  سے  2023 کے دوران ہوا کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملی  ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

9052


(Release ID: 1953917) Visitor Counter : 138
Read this release in: English , Hindi , Telugu