وزارت دفاع
لیفٹیننٹ جنرل اجیت نیل کنٹن یکم ستمبر کو آرمی ہسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل) کا عہدہ سنبھالیں گے
Posted On:
31 AUG 2023 8:47PM by PIB Delhi
لیفٹیننٹ جنرل اجیت نیل کنٹن یکم ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں آرمی ہسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل) کے کمانڈینٹ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ موجودہ تقرری سے قبل، انہوں نے ڈائرکٹر جنرل ہاسپٹل سروسز (مسلح افواج) کے عہدے پر فرائض انجام دیے تھے۔
تری ویندرم میڈیکل کالج کے ایک سابق طالب علم ، جنرل آفیسر کو 16 اپریل 1987 کو آرمی میڈیکل کارپس میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے مسلح افواج میڈیکل کالج، پونے سے ای این ٹی میں ایم ایس مکمل کیا اور اس کے بعد سر اور گردن کی آنکو سرجری میں ٹاٹامیمورئیل ہاسپٹل، ممبئی میں تربیت حاصل کی۔
لیفٹیننٹ جنرل اجیت نیل کنٹن اپنے شاندار کریئر کے دوران مختلف کلینکل اور عملے کے اہم عہدوں پر فائز رہے۔ ان میں ڈپٹی کمانڈینٹ آرمی ہاسپٹل (ریسرچ اینڈ ریفرل) اور کمانڈینٹ، کمانڈ ہاسپٹل (مشرقی کمان) شامل ہیں۔ جنرل آفیسر نے مسلح افواج میڈیکل سروسز کے مختلف سوپر اسپیشلٹی اور بڑے ہسپتالوں میں ای این ٹی – سر اور گردن کی سرجری کے شعبے کی سربراہی کے فرائض انجام دیے، جن میں کمانڈ ہاسپٹل (مشرقی کمان)، بیس ہاسپٹل دہلی کنٹونمنٹ، آرمی کالج آف میڈیکل سائنسز، دہلی اور فوجی ہسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل)، دہلی شامل ہیں۔ موصوف مسلح افواج میڈیکل کالج، پونے میں پروفیسر اور سربراہ (ای این ٹی۔ ایچ این ایس) بھی تھے۔
جنرل آفیسر کو ایم سی آئی/ این ایم سی اور دہلی یونیورسٹی، گرو گووِند سنگھ اندرپرستھ یونیورسٹی، مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور کنگ جورج میڈیکل یونیورسٹی سمیت مختلف یونیورسٹیوں کے ذریعہ پروفیسر/ پی جی ایگزامنر کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
ان کی شاندار خدمات پر انہیں 2013 میں جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کمانڈیشن اور 2014 میں چیف آف آرمی اسٹاف کمانڈیشن سے نوازا گیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9062
(Release ID: 1953912)
Visitor Counter : 105