بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین کاریگروں نے کے وی آئی سی کے چیئرمین کے ساتھ رکشا بندھن منایا

Posted On: 31 AUG 2023 8:00PM by PIB Delhi

  آج رکشا بندھن کے تہوار کے مبارک موقع پر ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی کاریگر بہنیں نئی دہلی کے کھادی بھون میں جمع ہوئیں اور کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کے معزز چیئرمین جناب منوج کمار کی کلائی پر کھادی راکھی باندھی۔

نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 7 اگست، 2023 کو منعقدہ ’نیشنل ہینڈ لوم ڈے‘پروگرام کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دیہی کاریگروں کو ان کے آنے والے تہواروں کے لیے کھادی اور دیہی صنعت کی مصنوعات کا انتخاب کرکے مدد کریں، اس طرح بھارت کے دور دراز دیہی علاقوں میں روزگار کے بہترین مواقع کو یقینی بنائیں۔

خواتین کی ترقی پر زور دینے والی ’خود کفیل بھارت‘مہم کے سلسلے میں وزیر اعظم نے ہمیشہ ملک کے مختلف گوشوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کاریگروں کو کھادی راکھیاں بنانے کی ترغیب دی ہے۔ جناب منوج کمار نے اس بات پر زور دیا کہ ’کھادی راکھی‘کی انفرادیت دیہی بھارتی بنکروں کی استقامت میں ہے جو اسے بنانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔ یہ مکمل طور پر قدرتی ہے، کسی بھی مصنوعی اجزاء سے پاک ہے۔

ملک کی مختلف ریاستوں میں تیار کی جانے والی ایسی کھادی راکھیاں اب نئی دہلی کے کھادی بھون میں کافی مقدار میں دستیاب ہیں، جن کی قیمت 20 سے 250 روپے تک ہے۔

انھوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کھادی اور دیہی صنعت کمیشن میک ان انڈیا پہل کی حمایت میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ’خود کفیل بھارت‘مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کوششوں میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ اس پہل کے تحت کمیشن پی ایم ای جی پی جیسی بڑی اسکیموں کے تحت منظور شدہ قرض کی رقم کا 35 فیصد تک گرانٹ فراہم کر رہا ہے۔ مزید برآں، کھادی کی سرگرمیوں میں شامل افرادی قوت کا 80 فیصد خواتین ہیں۔ انھوں نے ہنرمندی کی ترقی اور خود کفیلی کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی خواہش کا اظہار کیا اور خواتین میں غربت، ناخواندگی اور خراب صحت کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9057


(Release ID: 1953865) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu