الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسمارٹ فون میں کامیابی کے بعد بھارت اب آئی ٹی ہارڈ ویئر کی مینوفیکچرنگ اور برآمدات کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے: راجیو چندر شیکھر


وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش پی ایل آئی پالیسیوں کی بدولت بھارت اب الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے قابل اعتماد مرکز بن چکا ہے: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر

2014 سے پہلے تقریبا ًکچھ بھی نہیں تھا، وزیر اعظم مودی کا وژن 300 بلین ڈالر کی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ صنعت کی تعمیر کرنا ہے: راجیو چندر شیکھر

عالمی بڑی کمپنیوں اور بھارتی چیمپیئنوں نے آئی ٹی ہارڈ ویئر کے لیے پی ایل آئی 2.0 کے لیے معاہدہ کیا

Posted On: 31 AUG 2023 7:11PM by PIB Delhi

ہنر مندی کے فروغ، کاروباراور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو بھارت میں اپنی مصنوعات بنانے کے لیے حکومت کی کوششیں کامیاب ہیں۔ پی ایل آئی 2.0 اسکیم کے تحت تقریبا 40 درخواستیں جمع کرائی گئیں جن میں بڑے عالمی آئی ٹی اور گھریلو چیمپیئن شامل تھے۔

وزیر موصوف نے کہا، ’’یہ خبر خوش آئند ہے کہ دنیا کی کچھ بڑی آئی ٹی کمپنیوں ، جیسے ڈیل ، ایچ پی ، اے ایس یو ایس اور ایسر نے پی ایل آئی 2.0 اسکیم کے لیے درخواست دی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ بھارت میں کمپیوٹر بنانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کس طرح بھارت اسمارٹ فون ساز دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک بنے۔ ہم آئی ٹی ہارڈ ویئر ، جیسے لیپ ٹاپ ، سرورز اور ٹیبلٹس میں ایک ہی حیثیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ پی ایل آئی اسکیم اسی مشن کا حصہ ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ اس اسکیم کو صنعت کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بڑی آئی ٹی کمپنیاں بھارت میں اپنی مصنوعات تیار کریں اور یہاں سے برآمد کریں۔ اس سے روزگار اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔‘‘

ڈیل اور ایچ پی جیسی بڑی آئی ٹی کمپنیاں اس اسکیم کے تحت براہ راست حصہ لے رہی ہیں جبکہ ایچ پی ای ، لینوو ، ایسر ، اے ایس یو ایس ، تھامسن جیسی دیگر کمپنیاں بھارت میں مینوفیکچرنگ کی سہولیات رکھنے والی ای ایم ایس کمپنیوں کے ذریعہ حصہ لے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ پیڈگیٹ (ڈکسن)، وی وی ڈی این، نیٹ ویب، سیرما، اوپیمس، سہسرا، نیولینک، پناچے، سوجو (لاوا) جیسی گھریلو کمپنیوں نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔

اس سال کے اوائل میں وزیر موصوف نے کئی ڈیجیٹل انڈیا ڈائیلاگ میں حصہ لیا تھا، جس میں ماہرین، صنعت کے نمائندوں جیسے ٹیک انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کیا گیا تھا۔ انھوں نے بھارت میں آئی ٹی ہارڈ ویئر مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو متحرک کرنے کے لیے ان کے خدشات کو فعال طور پر دور کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے اسٹارٹ اپس، صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کیا ہے تاکہ بھارت میں آئی ٹی ہارڈ ویئر مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم قائم کیا جاسکے۔ 2014 سے پہلے بھارت تقریبا ًکچھ بھی نہیں تھا، ہمارا مقصد 2026تک 300بلین ڈالر کی الیکٹرانکس صنعت اور 1ٹریلین ڈالر کی ڈیجیٹل معیشت کی تعمیر کرنا ہے۔ آئی ٹی ہارڈ ویئر کے لیے پی ایل آئی 2.0 اسکیم ، جو صنعت کے ان پٹ کے ساتھ تیار کی گئی ہے ، بھارت کے لیے ایک اہم مشن ہے۔ آج بھارت الیکٹرانکس میں دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی کنزیومر مارکیٹوں میں سے ایک ہے، جس کی وجہ معیشت، حکومت اور عوامی خدمات کی تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن ہے۔

مئی میں حکومت نے آئی ٹی ہارڈ ویئر کے لیے پی ایل آئی 2.0 اسکیم کو منظوری دی تھی ، جس میں 17،000 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے ، جو 2021 کی اسکیم سے دوگنا بجٹ ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے 75,000 پیشہ ور افراد کو براہ راست روزگار ملے گا جس میں 2،430 کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ کاری اور 3.35 لاکھ کروڑ روپے کی اضافی پیداوار ہوگی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9055


(Release ID: 1953861) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Telugu