ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی کاربن بجٹ

Posted On: 07 AUG 2023 4:02PM by PIB Delhi

انٹر گورنمنٹ پینل آن کلائمیٹ چینج (آئی پی سی سی) [2022] کی چھٹی اسسمنٹ رپورٹ (اے آر6)میں ورکنگ گروپ III کے  سمری فار پالیسی میکرز(ایس پی ایم)نے واضح طور پر نوٹ کیا ہے کہ ہندوستان سمیت پورے جنوبی ایشیاء کا حصہ1850 اور 2019 کے درمیان تاریخی مجموعی خالص بشریاتی اخراج(ہسٹوریکل کیومیولیٹیو نیٹ انتھرو پوجینک ایمیشن) کا صرف4فیصد، حالانکہ اس خطے میں عالمی آبادی کا تقریباً 24فیصدآباد ہے۔آئی پی سی سی کی اے آر 6 رپورٹ میں ورکنگ گروپ I کے مطابق ٹرم کاربن بجٹ کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر ٹرم سے مراد کاربن ڈائی آکسائیڈ (سی او 2)کی کل خالص مقدار ہوتی ہے، جو گلوبل وارمنگ کو ایک مخصوص سطح تک محدود کرتے ہوئے انسانی سرگرمیوں سے خارج ہو سکتی ہے۔ مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں(سی بی ڈی آر-آر سی)اور قومی حالات کے اصول کے مطابق ہندوستان کا موجودہ سالانہ فی کس اخراج اس کی ترقیاتی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے بڑھے گا۔

حکومت ہند وقتاً فوقتاً متعدد آئی پی سی سی کانفرنسوں اور سیشنوں کے لیے وفد کو نامزد کرتی ہے۔ حکومت نے28-24جولائی2023 کے دوران کینیا کے نیروبی میں حال ہی میں منعقدہ آئی پی سی سی کے 59ویں اجلاس کے لیے ہندوستانی وفد بھیجا تھا۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح۔ م م۔ن ع

(U: 9032)

 


(Release ID: 1953768)
Read this release in: English , Telugu