وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ نے ساگر پریکرما-چارکے لیے تیاریاں تیز کر دیں
Posted On:
31 AUG 2023 3:25PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ نے 27 اگست 23 کو گوا میں ساگر پریکرما-IVکے لیے اپنی تیاریوں کے باضابطہ آغاز کا اشارہ دیا۔ اسی کے ایک حصے کے طور پر، اوشین سیلنگ نوڈ نے کمانڈر ابھیلاش ٹومی(ریٹائرڈ) جو کہ ماہر سرکمنیوی گیٹراور گولڈن گلوب ریس ہیرو ہیں،کے ساتھ ایک معاہدہ نامے پر دستخط کیے۔جس کا مقصد دو رضاکار خواتین افسروں، لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا کا مینٹور اور کوچ بننا ہے،جو اگلے سال ہندوستانی بحریہ کے سیلنگ ویسل تارینی پر سرکمنیویگیشن کشتی رانی مہم کا آغاز کرنے والی ٹیم کا حصہ ہوں گی ۔
معاہدہ نامہ پروائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن، کنٹرولر آف پرسنل سروسز اور نائب صدر، انڈین نیول سیلنگ ایسوسی ایشن(آئی این ایس اے)اور ریئر ایڈمرل راجیش دھنکھڑ،کمانڈنٹ نیول وار کالج کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ تقریب میں بحریہ کے اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
وائس ایڈمرل سوامی ناتھن نے دونوں خواتین افسران کو ان کے شاندار سمندری جہاز رانی پر مشتمل کارناموں کے لیے مبارکباد دی اور ساگر پریکرما-IV کی تیاری کے لیے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کی جانب سے کمانڈر ابھیلاش ٹومی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کی سمندری کشتی رانی کی کوششوں میں ثابت قدمی سے تعاون کر رہے ہیں۔
آنے والے مہینوں میں دونوں افسران کمانڈر ٹومی کی زیر نگرانی اس چیلنجنگ مشن کے لیے سخت تربیت لیں گی، جس میں بحیرہ عرب، خلیج بنگال اور بحر ہند میں کئی مختصر اور طویل بحری سفر کرنا شامل ہے۔ کمانڈر ٹومی جہاز رانی مہم کے دیگر شرکاء کی رہنمائی بھی کریں گے اور تربیتی اداروں میں تربیت یافتہ افراد کے ساتھ ترغیبی بات چیت کے ذریعے اپنے تجربات کا اشتراک کریں گے۔
ساگر پریکرما-IV ایک ایسا منصوبہ ہوگا، جس کی پہلے کبھی کوشش نہیں کی گئی تھی اوریہ ہندوستان کے سمندری جہاز رانی کے تعلق سے ایک اہم قدم ہوگا۔
************
ش ح۔ م م۔ن ع
(31.08.2023)
(U: 9026)
(Release ID: 1953741)
Visitor Counter : 95