مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’نشریاتی اور کیبل سروس کے ضابطہ جاتی فریم ورک کے جائزے‘‘ سے متعلق مشاورتی دستاویز پر تبصرے اور جوابی تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 30 AUG 2023 5:05PM by PIB Delhi

ہندوستان کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی آر اے آئی) نے 08 اگست 2023 کو ’’نشریاتی اور کیبل سروس کے ضابطہ جاتی فریم ورک کے جائزے‘‘  سے متعلق ایک مشاورتی دستاویز جاری کیا تھا۔ مشاورتی دستاویز میں اٹھائے گئے مسائل پر متعلقہ فریقین  سے تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ 05 ستمبر 2023 اور جوابی تبصرے کے لئے 19 ستمبر  2023 مقرر کی گئی تھی۔

مذکورہ مشاورتی دستاویز پر تبصرے جمع کرانے کے لیے  متعلقہ فریقین کی جانب سےجمع کرانے کی  تاریخ میں توسیع کرنے کے لئے  موصول ہونے والی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بالترتیب 19 ستمبر 2023 اور 3 اکتوبر2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے اور جوابی تبصروں کو، ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں، ای میل آئی ڈی    advbcs-2@trai.gov.in اور jtadvbcs-1@trai.gov.in           پر بھیجا جاسکتا ہے۔

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب انل کمار بھردواج، مشیر (بی اینڈ سی ایس) سے ٹیلی فون نمبر  +91-11-23237922پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

************

 

ش ح   ۔ ع ا ۔  م  ص

 (U:8997 )  


(Release ID: 1953522) Visitor Counter : 121