کوئلے کی وزارت
این ایل سی آئی ایل کے تھرمل یونٹس اور کان ماحولیاتی ضوابط کی تعمیل کررہے ہیں
صاف کئے گئے فضلہ کے معیار کی باقاعدہ نگرانی کی جارہی ہے
اڑنے والے دھواں کے اخراج کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں
تمام فضلہ ، ماحولیات اور آبی پیرامیٹرس معقول حدود کے اندر ہیں
Posted On:
09 AUG 2023 8:51PM by PIB Delhi
این ایل سی آئی ایل کے تھرمل یونٹس اور کان ماحولیاتی ضوابط کی تعمیل کرتے ہوئے ماحولیاتی انتظامی نظام آئی ایس او:14001 سے تصدیق شدہ ہیں۔ ای ایل سی آئی ایل ضروری فضلہ کے صاف صفائی کے پلانٹس سے لیس ہیں اور مرکزی آلودگی کی روک تھام کے بورڈ (سی پی سی بی)، ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اور سی سی)، تمل ناڈو آلودگی کنٹرول بورڈ (ٹی این پی سی بی) کے ذریعہ تعین کردہ معیارات کو پورا کرنے کے لیے اِس کے مسلسل آپریشن کو یقینی بنارہا ہے۔ صاف کئے گئے فضلہ کے معیار کی ٹی این پی سی بی کے ذریعہ مستقل طور پر نگرانی کی جارہی ہے، جو تازہ ترین تاریخ 30 جون 2023کو کی گئی ہے، جس میں معیار کو معقول حدود کے اندر پایاگیا ہے۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی منظوری (ای سی) کی شرطوں کے مطابق پانی کے نمونوں کا تیسرے فریق کے ذریعہ تجزیہ بھی کیا جارہا ہے اور اِسے ٹی این پی سی بی اور ماحولیات، جنگلات اور آب ہوا کی تبدیلی کی وزارت کو پیش کیا جارہا ہے۔ تمام فضلہ کے معیار طے حدود کے اندر ہیں۔
اخراج کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کی افادیت کو یقینی بنانے کے لیے ٹی این پی سی بی، اِن ہاؤس این اے بی ایل منظوری شدہ لیب اور سہ فریقی لیباریٹریز کے ذریعہ دائرے کی سطح پر فضائی معیار کی مستقل نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ٹی این پی سی بی کے ذریعہ سفارشات کے مطابق بروقت دائرے کی سطح پر فضائی معیار کی نگرانی کے لیے دیرپا دائرے کی سطح پر فضائی معیار کی نگرانی اسٹیشن (سی اے اے کیو ایم ایس) قائم کئے گئے ہیں۔ قدر طے حدود کے اندر ہیں۔
این ایل سی آئی ایل کے ذریعہ آپریٹ کئے جارہے تمام بجلی کے پلانٹوں کی وجہ سے مشترکہ کوششوں پر وسیع مطالعہ میسرس سینٹر فار انوائرمنٹ، ہیلتھ اور سیفٹی ،انّاملائی یونیورسٹی- تعلیم اور تربیت کے لیے منظور شدہ قومی بورڈ کے تحت ایک منظوری شدہ ماحولیاتی اثرات کا جائزہ (ای آئی اے) تنظیم کے ذریعہ بھی کیاگیا تھا۔ یہ مطالعہ حال ہی میں 2022 میں ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت کے لیے بھارتی معیارات کونسل (کیو سی آئی)کے ذریعہ کیاگیا تھا اور دائرے کی سطح پرتمام ماحولیاتی پیرا میٹرس طے حدود کے اندر ہیں۔
حال ہی میں 2022 میں میسرس سینٹر فار انوائرمنٹ، ہیلتھ اور سیفٹی (انّاملائی یونیورسٹی –ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت کے لیے قومی معیارات کونسل کے ذریعہ تعلیم وتربیت کے لیے منظوری شدہ قومی بورڈ کے تحت ایک منظوری شدہ ای آئی اے ادارہ ) کے ذریعہ تمام تھرمل پاور پلانٹ، کان اور ٹاؤن شپ سمیت مشترکہ آبی انتظامی مطالعہ بھی کیاگیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام سیویج اور فضلے کی صاف صفائی کی سہولیات کا تجزیہ کیاگیا اور یہ واضح کیاگیا کہ تمام آبی معیارات طے حدود کے اندر ہیں۔
فضلہ کا تجزیہ اور بوٹم ایش تجزیاتی رپورٹ یہ بتاتی ہے کہ تمام پیرا میٹر طے حدود کے اندر ہیں۔
سینٹر فار اپلائیڈ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (سی اے آر ڈی) ایک این اے بی ایل منظور شدہ لیب وقت وقت پر ماحولیات میں مطلوب معیارات کی جانچ کی جارہی ہے، جو طے سطح کے اندر ہیں۔
این ایل سی آئی ایل، دائرے کی سطح پر ماحولیات اورایک اچھا صحت مند ماحول فراہم کرنےکے لیے اپنی صنعتی سرگرمیوں سے ہونے والے دھول کے اخراج کو کنٹرول کرنے کے لیے حسب ذیل اقدامات کررہا ہے۔
1. .a پانی کا چھڑکاؤ/ فوگ کے نظام کی تنصیب
- سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ کرنے والے نظام کا انتظام۔
- کانوں کے اندر سڑکوں کے لیے پانی والی گاڑی سے چھڑکاؤ/دباؤ سے آزاد موبائل آبی چھڑکاؤ کا نظام۔
- iii. کنویئر پانی کا چھڑکاؤ۔
- iv. ورکنگ فیس واٹر اسپرے پائپ لائنس۔
- بنکر خطے میں پانی چھڑکنے والے فکسڈ بندوقیں۔
- vi. کوئلہ اسٹاک یارڈ میں فوگ کینن دھول کو کم کرنے کانظام۔
- .b گیلی ڈرلنگ کی مشق۔
.c آلودگی کا بوجھ اور کاربن کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پچھلے 3 دہائیوں سے زیادہ سے زیادہ حد تک بجلی سے چلنے والا بیلٹ کنویئر سسٹم اور بکٹ وہیل ایکس کیویٹرس (بی ڈبلیو ای) کو اپنانا۔
.d این ایل سی آئی ایل نے نویلی میں این ایل سی آئی ایل کے نئے اور توسیع شدہ تھرمل پاور پلانٹس کےلیے پی ایف (پلورائزڈ فیول برننگ) کی جگہ پر سی ایف بی سی بوائلر بھی قائم کیا ہے اور یہ کاربن ڈائی ایکسائڈ، نائٹروجن ایکسائڈ کے اخراج کو مزید کم کرنے کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی ہے، جس میں اعلیٰ ترین حرارتی گنجائش اور اخراج کم ہے۔
.e بنکر علاقوں اور کانکنی کے علاقوں کے ارد گرد گرین پٹی کی ترقی کے ذریعہ دھول کو کم کرنے کی کوشش۔
اس سلسلے میں سینٹرل الیکٹری سٹی اتھارٹی (سی ای اے) کے ذریعہ نویلی کو ’’ گرین زون‘‘ قرار دیاگیا ہے۔
تیسرے سطح کی گرین پٹی کی ترقی
- .f پراں اخراج کو کم کرنے کے لیے ایگلو مریٹیڈ ڈسٹ سپریشن سسٹم (اے ڈی ایس ایس)، واٹر جیٹس، پانی کے چھڑکاؤ کا نظام وغیرہ جیسے فضائی آلودگی کو کنٹرول (اے پی سی) کرنے کے اقدامات کو مسلسل آپریٹ کرنا۔
.g باہر نکلنے والی گرپ گیس سے راکھ کے ذرات کو ہٹانے کے لیے این ایل سی آئی ایل کے تمام پاور اسٹیشنوں میں 99 فیصد سے زیادہ کارکردگی والے الیکٹرو اسٹیٹک پری سیپی ٹیٹر (ای ایس پیز) قائم کئے گئے ہیں اور لگاتار آپریٹ کئے جارہےہیں۔
.h اس کے علاوہ ماحولیات، جنگلات اور آب ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے ترمیم شدہ اخراج کے وصولوں کی تعمیل کے لیے فلو گیس ڈیسل فرائزیشن (ایف جی ڈی) کا نفاذ جاری ہے۔
این ایل سی آئی ایل وقتاً فوقتاً جاری ماحولیات جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت کے رہنما خطوط، فلائی ایش گزٹ نوٹیفکیشنز کی تعمیل کرتے ہوئے اینٹ کی مینوفیکچرنگ کرنے والی کمپنیاں، سیمنٹ تیار کرنے والی کمپنیوں وغیرہ کو سپلائی کرکے پیدا ہونے والے100 فیصد فلائی ایش کا بھی استعمال کررہا ہے۔
این ایل سی آئی ایل ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت/ سی پی سی بی/ٹی این پی سی بی کے ذریعہ جاری تمام ضوابط کی تعمیل کرتا ہے۔
این ایل سی آئی ایل دائرے کی سطح پر ہوا اور پانی کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات مسلسل کررہا ہے، جو طے وقت کے اندر ہے۔
*************
ش ح۔ ع ح ۔ع ر
(U-8984)
(Release ID: 1953455)
Visitor Counter : 115