کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جی 20چوٹی کانفرنس عالمی تجارت کے لیے، ہندوستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور کثیر سطحی اداروں میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی حوصلہ افزائی کے لیے کافی اہمیت کی حامل ہے: جناب پیوش گوئل نے ایف آئی ای او کےناردرن ریجنل ایکسپورٹ ایکسیلنس ایوارڈمیں یہ بات کہی
ہم بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ لاجسٹک پر ہونے والا خرچ کم ہوسکے اور اشیاء اور خدمات کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حمل ہوسکے:جناب گوئل
معیار، پائیداری اور اختراع پر توجہ مرکوز ہے کیونکہ دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے اور ہماری ترقی کی داستان میں ہمارے ساتھ شراکت کرنا چاہتی ہے: پیوش گوئل
پیوش گوئل نے ہندوستان کے برآمد کنندگان پر اعتماد کا اظہار کیا، اور کہا کہ ان کے پاس ناموافق عالمی صورتحال پر قابو پانے کی صلاحیت اور پھرتی ہے
Posted On:
29 AUG 2023 10:01PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ جی 20چوٹی کانفرنس عالمی تجارت کے لیے، ہندوستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور کثیر سطحی اداروں میں ہندوستان کے رول میں اضافے کے لیے کافی اہمیت کی حامل ہے۔ جناب گوئل نے آج نئی دہلی میں فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن (ایف آئی ای او) کے ناردرن ریجنل ایکسپورٹ ایکسیلنس ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہندوستان کی صدارت کو کئی برسوں تک ایک کارروائی پر مبنی کانفرنس کے طور پر یاد رکھا جائے گا جہاں دنیا کوترقی کے لیے اہم پروڈکٹس پیش کیے گئے۔ جناب گوئل نےواضح کیا کہ جی 20 کے تجارتی وزراء کے حالیہ اجلاس نے ایک کال آف ایکشن دیا جس کے ذریعے ہندوستانی ایم ایس ایم ای سیکٹر معلومات تک اہم رسائی حاصل کرے گا، جس سے اسے عالمی سطح پر کامیاب برآمد کنندہ بننے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا ،"ہم عالمی ویلیو چینز کی نقشہ سازی پر غور کر رہے ہیں تاکہ ہندوستانی تاجر عالمی ویلیو چینز میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کر سکیں اور ہم نے تجارتی دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی توجہ مرکوز کی ہے"۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان کی عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 90 فیصد نمائندگی نئی دہلی میں چند دنوں میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس میں ہوگی۔
جناب گوئل نے کہا کہ برآمدات میں جمود کے طویل عرصے کے بعد، ہندوستان نے حد کوپار کیا اور 23-2022 میں تجارتی سامان کی برآمدات کے 450 ارب ڈالر کو عبور کیا۔ اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ رواں سال میں جغرافیائی سیاسی صورتحال کے ساتھ کچھ چیلنجزہیں اور جس کے اثرات ہم بعض شعبوں جیسے پیٹرولیم، جواہرات اور ٹیکسٹائل میں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہمارے برآمد کنندگان ناموافق صورت حال پر قابو پانے کی صلاحیت اور پھرتی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فخر کرنے والے ملک میں رہ رہے ہیں، ایک ایسا ملک ، جو صلاحیت سے بھرپور ہے، ایک ملک جس کو دنیا بھر میں عالمی اقتصادی ترقی کے مستقبل کے انجن کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے حالیہ دنوں میں تین بڑی کامیابیوں کا جشن منایا ہے – چندریان مشن، کھیلوں میں نیزہ پھینکنے اور شطرنج میں جیت اور جی20کی وزارتی میٹنگوں میں کامیاب شرکت۔
جناب پیوش گوئل نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "کاروبار صلاحیتوں کو خوشحالی میں، رکاوٹوں کو مواقع میں، خواہشات کو کامیابیوں میں، چھوٹے یا بڑے، عالمی یا مقامی، ہر ایک کے لیے ترقی کو یقینی بنا سکتا ہے۔" انہوں نے کہا کہ یہ واقعی ہماری کاروباری برادری میں اعتماد کا ایک بڑاثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "آپ جو کام کرتے ہیں اس کے لیے آپ کو تسلیم کیا جا رہا ہے اور ان کا احترام کیا جا رہا ہے اور ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے ہمارے سفر میں آپ کے تعاون کو تسلیم کیا جارہا ہے اور اس کی تعریف کی جا رہی ہے۔"
وزیر تجارت اور صنعت نے کہا کہ ہندوستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے وباء کے دوران لچک اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا‘‘ہم نے ترقی پذیر دنیا کو ویکسین فراہم کر کے بھی حساسیت کا مظاہرہ کیا، ان میں سے کئی ملکوں کو مفت ٹیکے فراہم کیے ہیں۔ ہم نے دکھایا کہ وزیر اعظم مودی کی دانش مندانہ قیادت میں ہم بہتر کارکردگی پیش کریں گے اور عالمی ترقی کی قیادت کریں گے’’۔
جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کو مواقع کا ملک بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے 30 برسوں تک، ہندوستان میں نوجوان آبادی رہے گی اور ہم 2047 تک 35 ٹریلین معیشت بننے کے لیے 30 ٹریلین ڈالر کا اضافہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان، متحرک آبادی ہمارے لیے ایک مانگ پیدا کرے گی۔ انہوں نے ہندوستان کے کامیاب خلائی مشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے لئے آسمان بھی حد نہیں ہے۔
جناب گوئل نے کہا،‘‘ہم بنیادی ڈھانچے پر بہت زیادہ رقم لگا رہے ہیں تاکہ لاجسٹکس پر آنے والی لاگت کم ہو سکے،اور ہم اشیا ءاور خدمات کی بلا رکاوٹ نقل وحمل کر سکیں اور ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمیں بدعنوانی سے پاک ماحول ملے’’۔ انہوں نے مزید کہا کہ‘‘ اب کوئی بھی طاقت ہندوستان کی ترقی کو نہیں روک سکتی ہے’’۔ جناب گوئل نے مزید کہا کہ 2030 کا ہدف ایک ٹریلین ڈالر کی اشیاء کی برآمدات اور ایک ٹریلین ڈالر کی خدمات کی برآمدات کا نشانہ ہے اور یہ آپ کی محنت اور شراکت سے پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے حاضرین کو مطلع کیا کہ ہندوستان ایف ٹی ایز کے ذریعے نئی منڈیوں کو کھولنے کی کوشش کر رہا ہے، جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی میں موافقت پیدا کر رہا ہے تاکہ دنیا کے لیے اعلیٰ معیار کی اشیاء اور خدمات کو مزید قابل قبول بنایا جا سکے اور ہندوستان کی حقیقی صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔
انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ہمیں معیار، پائیداری اور اختراع پر توجہ دینی چاہیے اور اگر ہم ان چیزوں کو اپنی ترجیحات میں رکھتے ہیں تو دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ کام اور تجارت کرنا چاہتا ہے اور ہماری ترقی کی داستان میں ہمارے ساتھ شراکت داربننا چاہتی ہے’’۔
******
ش ح ۔ ف ا۔ ج ا
U. No.8978
(Release ID: 1953432)
Visitor Counter : 144