وزارتِ تعلیم

جناب  دھرمیندر پردھان نے این سی ای آر ٹی اور یونیسکو کے ذریعہ تیار کردہ کامک بک’’چلو آگے بڑھیں‘‘ کا اجراء کیا


اچھی صحت اور تندرستی پر مرکوز، یہ کتاب طلباء کو کہانی سنانے کے ذریعے تفریح فراہم کرتے ہوئے مجموعی صحت وتندرسی کو ترجیح دینے کی ترغیب دے گی:جناب دھرمیندر پردھان

یہ کامک بک تعلیمی اداروں میں صحت کے مراکز کے ذریعے صحت کی  تعلیم، بیماریوں سے بچاؤ اور صحت کی خدمات تک رسائی کو بڑھائے گی

کتابیں11 زبانوں میں دستیاب ہوں گی

Posted On: 29 AUG 2023 6:15PM by PIB Delhi

تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور کاروبار کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ’’چلو آگے بڑھیں‘‘کے عنوان سے ایک ناول کامک بک کا اجراء کیا۔ اجراء کی تقریب 29 اگست 2023 کو کوشل بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اسکولی تعلیم، تعلیم اور خواندگی کے سیکریٹری جناب سنجے کمار؛ہنرمندی اور کاروبار کی وزارت کے سیکریٹری جناب اتل کمار تیواری؛این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر جناب دنیش پرساد سکلانی؛تعلیم کی وزارت اور یونیسکو کے عہدیداران اور طلباء بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GMBF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002T05R.jpg

 

اس موقع پر بات کرتے ہوئےجناب دھرمیندر پردھان نے روشنی ڈالی کہ یہ کتاب اچھی صحت اور تندرستی پر کلیدی توجہ کے ساتھ ساتھ، کہانی سنانے کے ذریعے ان کا تفریح کرتے ہوئے مجموعی صحت و تندرستی کو ترجیح دینے کی ترغیب دے گی۔ انہوں نے دماغی صحت جیسے اہم پیغامات پہنچانے میں کہانیوں کی اہمیت پر بھی زور دیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسی مزید کامک کتابیں تیار کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کہانیاں معاشرتی ہم آہنگی اور فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے ہندوستان کی جی-20 صدارت کے وقت یونیسکو کے ساتھ شراکت داری کی اہمیت اورایف ایل این کے موضوع کا بھی ذکر کیا جسے کامک کتابوں کی مدد سے پھیلایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یونیسکو سے اپیل کی کہ وہ ہندوستانی کہانیوں کو پھیلائے تاکہ اس سے نہ صرف ہندوستان ،بلکہ پوری دنیا کے نوجوانوں کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ’دریافت‘،’آزمائش‘ اور’تجربہ‘ بہت اہمیت کے حامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال کے ساتھ ہندوستانی علم کو پوری دنیا میں ایک رہنمائی کی روشنی کے طور پر پھیلانے کے لیے ایک لہر پیدا کرنی ہوگی۔

یہ کامک کتاب قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیق اور تربیت(این سی ای آر ٹی)اور یونیسکو نئی دہلی کے درمیان مشترکہ کوشش ہے۔ یہ اسکولی صحت اور تندرستی کا پروگرام(ایس ایچ ڈبلیو پی)کے اہداف کو بڑھانے کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ اپریل2018 میں آیوشمان بھارت مہم کے تحت شروع کی گئی ایس ایچ ڈبلیو پی، وزارت تعلیم اور وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے شروع کی گئی ایک پہل ہے۔ اس کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں میں صحت کی مراکز کے ذریعے تعلیم دینا، بیماریوں سے بچاؤ اور صحت کی خدمات تک رسائی کو بڑھانا ہے۔

’’چلو آگے بڑھیں‘‘کامک کتاب نوعمروں کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور اسکولی صحت اور تندرستی پروگرام کے 11 موضوعاتی اجزاء سے متعلق اہم معلومات کو سمیٹتی ہے۔ یہ مختلف جامع موضوعات کا احاطہ کئے ہوئے ہیں، بشمول جذباتی صحت، باہمی تعلقات، صنفی مساوات، تغذیہ اور صحت،منشیات سے بچاؤ، صحت مند طرز زندگی، تولیدی صحت، انٹرنیٹ کی حفاظت اور بہت کچھ۔

کامک کتاب نوعمروں میں ذمہ دارانہ اور صحت کے بارے میں شعور رکھنے والے رویے کو فروغ دینے کے لیے ضروری زندگی کی مہارتیں فراہم کرتی ہے۔ یہ اختراعی نقطہ نظر نہ صرف صحت سے متعلق علم کو پھیلاتا ہے، بلکہ جامع ذاتی ترقی کے لیے ضروری زندگی کی مہارتوں کے حصول میں بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ متعدد زبانوں میں قابل رسائی ہے،جن میں ہندی، انگریزی، آسامی، بنگالی، گجراتی، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، اوڑیا، تمل، اور تیلگو شامل ہیں تاکہ لسانی تنوع میں شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

’’ چلو آگے بڑھیں‘‘ کامک بک ملک بھر میں مختلف تعلیمی اور صحت کے اداروں میں تقسیم کی جائے گی۔ اس کی تقسیم ریاستی اسکولی تعلیمی محکموں، ایس سی ای آر ٹیز، کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن(سی ٹی ایز)، انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی ان ایجوکیشن(آئی اے ایس ایز)، ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ(ڈئی آئی ای ٹیز)، بلاک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچر ایجوکیشن(بی آئی ٹی ایز)اور ریاستی صحت کے محکموں کا احاطہ کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ کامک کتابیں سی بی ایس ای سے منسلک 29,000 اسکولوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ اس طرح اس کی رسائی کو وسعت ملے گی۔ کامک کتاب کا ایک الیکٹرانک ورژن وزارت تعلیم(ایم او ای، این سی ای آر ٹی، یونیسکو اور دِکشا) کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگا۔

 

************

 

ش ح۔ اک۔ن ع

(29.08.2023)

(U: 8966)



(Release ID: 1953311) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Tamil