نیتی آیوگ

نیتی آیوگ اور یو این ڈی پی نے تیز رفتار ایس ڈی جیز سے متعلق مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

Posted On: 29 AUG 2023 4:11PM by PIB Delhi

پائیدار ترقی کے اہداف کی طرف تیز رفتار پیش رفت کے لیے باہمی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، نیتی آیوگ اور یو این ڈی پی، انڈیا نے آج ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت  ایس ڈی جی لوکلائزیشن، اعداد و شمار پر مبنی مختلف شعبوں میں نگرانی کے طریقہ کار ، خواہش مند اضلاع اور بلاکس سمیت دیگر مختلف شعبوں کو باقاعدہ بنانے سے متعلق تعاون کا ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

اس مفاہمت نامہ پر، نیتی آیوگ کے سی ای او جناب بی وی آر سبرامنیم کی موجودگی میں، نیتی آیوگ کے سینئر مشیر(ایس ڈی جیز) اور ریذیڈنٹ نمائندہ، یو این ڈی پی انڈیا محترمہ شوکو نودا نے دستخط کیے ۔

شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب بی وی آر سبرامنیم نے کہا، ’’گزشتہ برسوں کے دوران، نیتی آیوگ اور یو این ڈی پی کا تعاون مضبوط سے مضبوط تر ہوتا رہا ہے۔ اضلاع سے لے کر  بلاک کی سطح تک نگرانی کے ساتھ، ہم دیکھتے ہیں کہ یہ شراکت داری اعداد و شمار پر مبنی پالیسی مداخلتوں اور پروگرام جاتی کارروائی کو فروغ دیتی ہے۔ 2030 ایجنڈے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ہم تعاون پر مبنی وفاقیت کے حقیقی جذبے کے ساتھ ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ ہم، یو این ڈی پی کے ساتھ شراکت داری کے منتظر ہیں تاکہ اس کی ترقی کی ترجیحات کو اس کے ہم عصروں  تک پہنچانے میں ہندوستان کی کامیابیوں کا اظہار کیا جا سکے۔

یو این ڈی پی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ریذیڈنٹ نمائندہ، یو این ڈی پی، انڈیا محترمہ شوکو نودا نے کہا کہ ’’2030 کے وسط میں، ایس ڈی جیز کو حقیقت بنانے کے لیے، ہندوستان کی قیادت انتہائی اہم ہے۔ ہندوستان نے 2015-2016 اور 2019-2021 کے درمیان، یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ پیچیدہ چیلنجوں کے باوجود، اہداف کی طرف پیش رفت کو تیز کرنا ممکن ہے، کثیر جہتی غربت کو تقریباً نصف کر دیا ہے۔  نیتی آیوگ کے ساتھ اس مفاہمت نامے کے ذریعے، یو این ڈی پی کے، ایس ڈی جیز کے لوکلائزیشن، مختلف اشاریوں کے ذریعے اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی، خواہش مند اضلاع اور بلاکس پروگرام، اور ایس ڈی جی فنانسنگ کے لیے اپنی معاونت میں اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ یو این ڈی پی، خواتین کی روزی روٹی، اختراع اور مشن لائف سے متعلق نیتی آیوگ کے کام کاج کے لیے بھی معاونت فراہم کرے گا۔‘‘

اس مفاہمت نامہ پر پانچ سال کی مدت کے لیے دستخط کیے گئے ہیں۔ نیتی آیوگ، قومی اور ذیلی قومی سطحوں پر، ایس ڈی جی کو اختیار کرنے اور ان کی نگرانی میں تال میل کے لیے، کلیدی وزارت ہے۔ یو این ڈی پی، اقوام متحدہ کے نظام کے اندر، ایس ڈی جیز سے متعلق تیز رفتار پیش رفت کی کوششوں کو مربوط کرنے میں رابطہ کار کا کردار ادا کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ع  ۔ م ر

Urdu No. 8958



(Release ID: 1953233) Visitor Counter : 102