وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے ایس ایم ای وفد کا بھارتی کی بحریہ کی تنصیبات کا 27 اگست سے 01 ستمبر 2023 تک کادورہ

Posted On: 29 AUG 2023 12:17PM by PIB Delhi

کرنل ڈاکٹر علی سیف علی مہرازی کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے  سبجیکٹ میٹرایکسپرٹ ڈیلی گیشن یعنی موضوع سے متعلق  ماہرین کا ایک تین رکنی وفد 27 اگست 2023 کو کوچی، گوا اور نئی دہلی میں بھارتی  بحریہ (آئی این) کے خصوصی موسمیات،اوشینوگرافی  اور موسمی ماڈلنگ یونٹس کے چار روزہ دورے پر بھارت پہنچا۔ یہ دورہ دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کے ایک نئے باب کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد موسمیات، اوشیانوگرافی اور ویدر/اوشین ماڈلنگ کے شعبوں میں پیشہ ورانہ معلومات ، مہارت، تربیت اور تعاون کا تبادلہ کرنا ہے۔

آئی این نے گزشتہ برسوں میں موسمیات اور سمندری سائنس کے شعبے میں معلومات، مہارت اور ہنر حاصل کیا ہے۔ آئی این ،اپنی وقف شدہ اکائیوں کے ذریعے بھارتی  بحر ی علاقے (آئی اوآر) کے بہت سے ممالک کو شعبوں میں تربیت کے ساتھ ساتھ روزانہ موسم کی پیشن گوئی کی خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ خطے میں سمندری تحفظ  کو یقینی بنایا جا سکے۔

متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے وفد نے 28 اگست 23 کو کوچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیول آپریشنز ڈیٹا پروسیسنگ اینڈ انالیسس سینٹر (NODPAC) میں پیشہ ورانہ تبادلہ خیال  کے لیے آئی این  کے سینئر افسران سے ملاقات کی، جو کہ اوشیانوگرافی، اوشین اسٹیٹ فورکاسٹ اور اوشین ماڈلنگ کے پہلوؤں کے لیے ایک وقف  شدہ یونٹ ہے۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے موسمیاتی تجزیہ مرکز (آئی این ایم اے سی) کا بھی دورہ کیا جو موسم کی پیشن گوئی اور ماحول کی ماڈلنگ کے پہلوؤں کو دیکھتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے بحریہ کے وفد نے اسکول آف نیول اوشینولوجی اینڈ میٹرولوجی (ایس این اوایم) کا بھی دورہ کیا، جوآئی این کی موسمیاتی، سمندری اور اعدادوشمار پرمبنی  موسم( این ڈبلیو پی ) کی تربیتی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

 مذکورہ وفد آئی این ایس ہنسا، گوا میں ایئر اسکواڈرنز اور  موسمیات کے دفترکا بھی دورہ کرے گا جو کہ آئی این  کا پریمیئر بحری ایئر اسٹیشن ہے اور اس کے بعد یہ وفدآئی ایچ کیو ایم اوڈی  (بحریہ) میں کموڈور (بحری بحریات اور موسمیات) سے ملاقات کرے گا۔

اس تعاون کا مقصد باہمی سیکھنے کو فروغ دینا اور موسمیات اور سمندریات سے متعلق پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کی اجتماعی صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے۔ دونوں بحری افواج مزید تعاون کے شعبوں پر کام کرنے کے لیے اپنی مہارت اور بصیرت کا تبادلہ کریں گی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای )  کی بحریہ اور بھارتی بحریہ  کی مہارت، جوش اور عزم بلاشبہ دونوں بحری افواج کی آپریشنل اور سائنسی صلاحیتوں کو تقویت بخشے گا اور باہمی مفادات کو پورا کرنے کے لیے پیشہ ورانہ تبادلوں کو آگے بڑھانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔

 

************

 (ش ح ۔ ش م ۔  ع ا )

U.No. 8948


(Release ID: 1953163) Visitor Counter : 119


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Tamil