خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی پی سی سی ڈی نے علاقائی مرکز، گوہاٹی میں ‘گھر میں بچوں کے طرز عمل کے مسائل کے بندوبست’ پر والدین کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 25 AUG 2023 4:07PM by PIB Delhi

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک کوآپریشن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ (این  آئی پی سی سی ڈی) کی جانب سے21 اگست، 2023 کو ایس بی او اے پبلک اسکول گرچوک، گوہاٹی، آسام میں ‘گھر میں بچوں کے طرز عمل کے مسائل کے بندوبست’ پر والدین کےلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں 30 والدین نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں مندرجہ ذیل مقاصد پر توجہ مرکوز کی گئی:

  1. خلل ڈالنے والے رویے کے پیچھے محرکات کے بارے میں والدین کے علم میں اضافہ کرنا۔
  2. قابل احترام، قابل رسائی، اور عملی رویے کے بندوبست کے حل کی فراہمی۔
  3. سماجی طور پر قابل قبول رویے کے متبادل کے لیے والدین اور بچوں کے درمیان شراکت قائم کرنا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔س ک۔ف ر

(U: 8940)

 


(Release ID: 1953138)
Read this release in: English , Hindi , Telugu