وزارت خزانہ
آر بی آئی نے دہلی میں مالیات سے متعلق خواندگی پر آل انڈیا کوئز کے تیسرے زونل سطح کے دور کا انعقاد کیا
Posted On:
28 AUG 2023 8:55PM by PIB Delhi
اسکولی طلباء میں مالیات سے متعلق خواندگی کے فروغ کے لیے، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج یہاں اس تعلق سے آل انڈیا کوئز کے تیسرے زونل لیول راؤنڈ کا انعقاد کیا جس میں دہلی، جموں و کشمیر، لداخ، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے ریاستی سطح کے فاتحین نے شرکت کی۔
کوئز کایہ مقابلہ پہلے بلاک کی سطح پر اور پھر ضلع اور ریاستی سطح پر منعقد کیا گیا تھا، جس میں سرکاری اسکولوں کے کلاس VIII، IX اور X کے طلباء کو مالیاتی خواندگی اور بیداری کے شعبے میں مزید دلچسپی پیدا کرنے کے لیے حصہ لینے کی ترغیب دی گئی تھی۔
مجموعی طور پر، زون کے تحت آنے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے، بلاک سطح سے 5,132 اسکولوں کے تقریباً 10,264 طلباء نے حصہ لیا۔ دہلی میں زونل سطح پراے ایس او ایس ای ، سیکٹر 10، دوارکا، دہلی، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، پٹوشائی، سوگام، کپواڑہ، جموں و کشمیر ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، سمور، لیہ، لداخ، اے یو جی آئی سی ، رودر پور، اتراکھنڈ اور گورنمنٹ انٹر کالج، فرست گنج، امیٹھی، اتر پردیش کی شرکت دیکھی گئی۔ اے ایس او ایس ای، سیکٹر 10، دوارکا، دہلی کے شری امن گپتا اور شری اتکرش سدھاکر فاتح بن کر ابھرے اور انہیں آر بی آئی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شری دیپک کمارنے انعامات سے نوازا اور تقسیم انعام کی تقریب میں دیگر معززین موجود تھے ۔ فاتحین کو قومی سطح پر مالی خواندگی پر آل انڈیا کوئز میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
جیسا کہ سبھی لوگ بخوبی واقف ہیں کہ ، مالیاتی خواندگی صارفین کو ان کی مالی بہبود کے لیے باخبرمتبادل اختیار کرنے کے لیے بااختیار بنا کر مالی شمولیت کے ہدف کے حصول میں معاونت کرتی ہے۔ مالیاتی شمولیت کا مقصد مالیاتی خدمات کو محفوظ اور شفاف طریقے سے سب کے لیے دستیاب، قابل رسائی اور سستی بنانا ہے۔ مزید مالی شمولیت کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے، آر بی آئی مالی خواندگی اور صارفین کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے۔ مالی طور پر باخبر اور بااختیار ہندوستان بنانے کے مقصد کے ساتھ، آر بی آئی نے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر سال 2020-25 کے لیے ایک قومی حکمت عملی برائے مالیاتی تعلیم (این ایس ایف ای) کو تیار کیا گیا ہے جس میں مواد، اہلیت، کمیونٹی، مواصلات اور تعاون جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ این ایس ایف ا ی دستاویز کا مقصد حکومت ہند اور مالیاتی شعبے کے ریگولیٹرز کے وژن کی حمایت کرنا ہے تاکہ معاشرے کے مختلف طبقوں کو علم، ہنر، رویوں اور طرز عمل کو فروغ دینے کے قابل بنایا جا سکے جو انہیں اپنی آمدنی کا بہتر انتظام کرنے اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنے کے قابل بنائے۔
اس طرح کے اقدامات کا مقصد بچوں میں مالیات سے متعلق خواندگی میں دلچسپی پیدا کرنا ہے، جو کہ جدید معاشرے میں زندگی کا ہنر بنتا جا رہا ہے۔ بچے ایک پیچیدہ دنیا اور مالیاتی ماحول میں پروان چڑھ رہے ہیں جہاں تکنیکی تبدیلیاں بھی تیز رفتاری سے ہو رہی ہیں، بچوں کو نوکریوں اور کیریئر کے مواقع تلاش کرنے اور باشعور ہوتے ہی اپنے مالی مستقبل کی ذمہ داری لینے پر مجبور کرنا پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔س ب۔ف ر
(U: 8934)
(Release ID: 1953137)
Visitor Counter : 121