بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
گجرات کے کاندلہ میں 4,243.64 کروڑ وپے مالیت کے بڑے ٹرمینل پروجیکٹ کے ساتھ نجی سرکاری شراکت داری کے لیے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کی وزارت کے بڑے اقدامات
گجرات کے ٹونا ٹیکرا، ڈی پی اے میں بڑے کنٹینر ٹرمینل کے لیے دین دیال پورٹ اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان رعایتی سمجھوتے پر دستخط کیے گئے
نیا اگلا جینرکنٹینر ٹرمینل شمالی، مغربی اور وسطی بھارت سے مستقبل کی تجارتی مانگ کو پورا کرے گا، ساتھ ہی خطوں کو عالمی منڈیوں سےجوڑے گا
"یہ پروجیکٹ ہمارے وزیر اعظم کے امرت کال وژن 2047 کے ساتھ منسلک ہے اور معاشی کی ترقی کے فروغ کے لیے کثیر ماڈل لاجسٹک بنیادی ڈھانچے کو آگے لے جائے گااور بندرگاہ سے نمٹنے کی چار گنا صلاحیت کوبڑھائے گا":سربانند سونووال
Posted On:
26 AUG 2023 6:22PM by PIB Delhi
کنٹینر ٹرمینل کی جھلکیاں
- 2اعشاریہ 19 ملین ٹی ای یو کی سالانہ صلاحیت
- جدید نوعیت کے جہازوں سے نمٹنے کے لیے ایک اعشاریہ 100 میٹربرتھ
- گرین پورٹ رہنما خطوط کے ساتھ مکمل عمل آوری
- یہ ٹرمنل عالمی منڈی کے ساتھ شمالی مغربی اور وسطی بھارت کو جوڑے گا
- یہ پروجیکٹ بھارت کے وژن 2047کے ساتھ منسلک ہوگا، تاکہ بندرگاہ سے چار گنا نمٹنے کی صلاحیت حاصل کی جاسکے
- یہ ٹرمینل پی ایم گتی شکتی کو پورا کرنے والے نیشنل بنیادی ڈھانچے کی پائپ لائن کا ایک حصہ ہوگا
|
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانندسونووال ڈی پی ورلڈ کے سی ای او اور گروپ چیئرمین عزت مآب سلطان احمد بن سولیم ، ڈی پی ورلڈ کے سی ای او جناب رضوان سومراور مشرق وسطیٰ شمالی افریقہ اور ہندوستان کے ایم ڈی جناب سنجے مہتہ،آئی ایف ایس کے چیئرپرسن اور نئی دہلی میں وزارت کےدیگر سینئر افسروں کی موجودگی میں دین دیال پورٹ اتھارٹی اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان ایک رعایتی سمجھوتے پر دستخط کیے گئے۔
جدید ٹونا ٹیکرا میں جدید کنٹینر ٹرمینل خطے کو عالمی منڈیوں سےجوڑتےہوئے شمالی مغربی اور وسطی بھارت سےمستقبل کی تجارتی مانگ کو پورا کرے گا۔
اس پروجیکٹ میں سرکاری ملی شراکت داری کے ذریعے 4,243.64 کروڑ روپے ($510 ملین) کی لاگت سے موجودہ دین دیال پورٹ کے قریب ٹوناٹیکرا میں ایک بڑا کنٹینر ٹرمینل کی تعمیر شامل ہے۔ایک بار مکمل ہونےکے بعد ٹرمینل کی سالانہ گنجائش 2.19 ملین ٹی ای یو ز ہوجائے گی اور اس میں جدید نوعیت کے جہازوں سےنمٹنےکی1100 ملین برتھ کی صلاحیت ہوگی جو 18 ہزار ٹی ای یوزسےزیادہ لےجانے والےاگلی نسل کے جہازوں کوسنبھال سکے گا۔
توقع ہے کہ کنٹینر ٹرمینل کچ کے معاشی منظرنامے کویکسر تبدیل کردے گا، جس میں گودام وغیرہ جیسی کئی ذیلی خدمات کی تخلیق ہوسکے گی اور اس کےنتیجے میں سیکڑوں لوگوں کو با لواسطہاور بلاواسطہ روزگار کے مواقع فراہم ہوسکیں گے۔
کاندلہ کی کاروباری کی صلاحیت کو بڑھانےکے علاوہ معیشت کو فروغ دے گا اور روزگار کے مواقع بڑھائے گا۔ کنٹینر ٹرمینل گرین پورٹ رہنما خطوط کے ساتھ مکمل طور پر تعمیل کرے گا،جس سے بندرگاہ کے ماحول کے بندوبست کے بہترین طریقوں کو اپناتے ہوئے بندرگاہ کے کاموں میں پائیداری کو یقینی بنایا جائے گا اور حکومت ہند کی طرف سے وضع کردہ طویل مدتی پائیداری کے مقاصد میں تعاون دے گا۔
یہ رعایتی معاہدہ 17 سے 19 اکتوبر 2023 تک بھارت منڈپم، پرگتی میدان،نئی دہلی میں ہونے والی آئندہ عالمی بحری سربراہ کانفرنس 2023 کےلیے ہندوستانی میری ٹائم سیکٹر میں 10 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کرنے کے مرکزی وزیر شری سربانند سونووال کے بڑے ہدف کا ایک حصہ ہے۔ اس کا اہتمام بندرگاہوں،جہازرانی اورآبی شاہراہوںکی مرکزی وزارت کررہی ہے۔ یہ سربراہی اجلاس عالمی بہترین طریقوں کی نمائش کرے گا، سرمایہ کاری کی شراکت داری کو فروغ دے گا اور ہمارے اجتماعی مستقبل کے لیے ایک نیا اور روشن نصاب تیار کرے گا۔جی ایم آئی ایس 2023،60 سے زیادہ ممالک، نمائش کنندگان اور بحری سیکٹر کے مختلف ڈومینز کے سرمایہ کاروں کو ایک اسٹیج بھی فراہم کرے گا۔
اس تقریب کے دوران جناب سونووال نے کہاکہ یہ پروجیکٹ اکتوبر 2022 میں قابل احترام جناب وزیراعظم نریندر مودی جی کی صدارت میں خارجی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی کی طرف سے سرکاری،نجی شراکت داری کی بنیادپر منظور کیے گئے تھے۔یہ پروجیکٹ ہندوستان کےکنٹینر ائزیشن کے فروغ کونئی جہت دے گا ۔
یہ پروجیکٹ قابل احترام وزیراعظم مودی کے امرت کال وژن 2047 سے منسلک ہے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کثیر لاجسٹکس بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھائے گا اور بندرگاہ سےنمٹنےکی صلاحیت میں چار گنا اضافہ کرے گا۔توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ کاندلہ ، کریک میں بھیڑبھاڑ کو کم کرنےکے اعتبار سےبندرگاہ کےآپریشنل صلاحیتوںمیں اضافہ کرے گا۔ گہرے سمندر میں جانے والے جہازوں کی صلاحیتوں کو بڑھائے گا ، ٹرن اراؤنڈ ٹائم کو صفر اعشاریہ پانچ -1 دن کم کرے گا اور بندرگاہ کومیگا پورٹ بنانےمیں کارگر ثابت ہوگا۔
بندرگاہ کے بارےمیں:
دین دیال بندرگاہ ہندوستان میں 12 میں سے ایک بڑی بندرگاہ ہے اور یہ ریاست گجرات کے کچ کےخلیج میں ہندوستان کے مغربی ساحل پر واقع ہے۔دین دیال پورٹ خاص طور پر شمالی ہندوستان میں خدمات فراہم کرتا ہے نیزجموںوکشمیر،اترپردیش ، مدھیہ پردیش اورراجستھان میں بھی خدمات فراہم کرتاہے۔
اپنی کلیدی محل وقوع کی وجہ سے کنٹینر ٹرمینل ملک میں کنٹینر لاجسٹکس کی لاگت کو کم کرنے میں مدد دے گا۔ گہرے سمندر اور جدید ترین ہینڈلنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ، توقع ہے کہ کنٹینر ٹرمینل پیداواری صلاحیت اور کاروبار کرنے میں آسانی کا ایک نیا معیار قائم کرے گا۔ توقع ہے کہ کنٹینر ٹرمینل سے کچھ کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کر دیا جائے گا، متعدد ذیلی خدمات جیسے گودام وغیرہ کی تخلیق اور اس کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ گجرات میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ان سے کچ کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔
*************
ش ح۔ح ا۔ ج ا
U-8916
(Release ID: 1952920)
Visitor Counter : 224