بجلی کی وزارت
آر ای سی مغربی بنگال کے رگھوناتھ پور میں 1,320 میگاواٹ تھرمل پاور پروجیکٹ قائم کرنے کے لیے دامودر ویلی کارپوریشن کو قرض فراہم کرے گی
Posted On:
26 AUG 2023 8:36PM by PIB Delhi
مہارتنا سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز ، آر ای سی لمیٹڈ، جو کہ بجلی کی وزارت کے تحت ہے، نے دامودر ویلی کارپوریشن (ڈی وی سی) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت آر ای سی 4,527.68 کروڑ روپے کا قرض ڈی وی سی کو فراہم کرے گی تاکہ وہ مغربی بنگال کے رگھوناتھ پور میں 1,320 میگاواٹ تھرمل پاور پروجیکٹ (2x660 میگاواٹ) قائم کیا جاسکے۔
رگھوناتھ پور تھرمل پاور اسٹیشن فیز -2 پروجیکٹ، آر ای سی اور ڈی وی سی کے درمیان ایک مشترکہ کوشش ہے جو مغربی بنگال میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 1,320 میگاواٹ کی مشترکہ صلاحیت کے ساتھ، یہ پروجیکٹ خطے کے توانائی کے منظر نامے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
جیسے جیسے پروجیکٹ آگے بڑھتا ہے، آر ای سی اور ڈی وی سی کارگزاری، اختراع اور ماحولیاتی ذمہ داری کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل کرتے ہوئے اس کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہیں۔ آر ای سی اور ڈی وی سی کے درمیان یہ اسٹریٹجک شراکت داری پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور پاور سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے اجتماعی عزم کو واضح کرتی ہے۔
اس معاہدے پر چیئرمین جناب رام نریش سنگھ ؛ ج ممبر (فنانس) ناب اروپ سرکار؛ ممبر سیکرٹری ڈاکٹر جان متھائی؛ ممبر (ٹیکنیکل) جناب ایم رگھو رام؛ ایگزیکٹو ڈائریکٹر (فنانس) جناب جوئے دیپ مکھرجی اور دامودر ویلی کارپوریشن کے سینئر جنرل منیجر (فنانس) جناب سمیت کمار داس اور آر ای سی لمیٹڈ کے سی پی ایم جناب پنکج ورما کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
آر ای سی لمیٹیڈ ایک این بی ایف سی ہے جو پورے ہندوستان میں پاور سیکٹر کی فنانسنگ اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ ریاستی بجلی بورڈز، ریاستی حکومتوں، مرکزی/ریاستی بجلی کی کمپنیوں، آزاد بجلی پیدا کرنے والوں، دیہی الیکٹرک کوآپریٹیو اور نجی شعبے کی کمپنیوں کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کی کاروباری سرگرمیوں میں پاور سیکٹر کی مکمل ویلیو چین میں ؛ مختلف طرح کے پروجیکٹ بشمول جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور قابل تجدید توانائی میں فنانسنگ پروجیکٹس شامل ہیں۔ آر ای سی کی فنڈنگ ہندوستان میں ہر چوتھے بلب کو روشن کرتی ہے۔
ڈی وی سی بجلی کی مرکزی وزارت کے تحت ایک پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ ہے، جو کہ بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں مصروف ہے اور ملک کے مشرقی علاقے کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ف ا ۔ ن ا۔
U- 8905
(Release ID: 1952844)
Visitor Counter : 122