وزارات ثقافت

بھارت کی صدارت میں جی 20 وزرائے ثقافت کا اجلاس آج اتر پردیش کے وارانسی میں اختتام پذیر


ہندوستان کے جی 20 کلچر ورکنگ گروپ کے ذریعہ گلوبل تھیمیٹک ویبینار پر رپورٹ آج  لانچ

‘‘جی 20 ثقافت: شمولیت پر مبنی  ترقی کے لیے عالمی بیانیہ کی تخلیق’’ کی اشاعت، ماہرین کے ذریعے چلنے والے عالمی موضوعاتی ویبینار کی بصیرت اور سفارشات پر مرکوز ہے

آج جی 20 وزرائے ثقافت کے اجلاس میں ایک خصوصی ٹکٹ ’کلچر یونائٹس آل’ جاری کیا گیا

جی 20 آرکسٹرا‘سُر وسودھا’ جس میں جی 20 ممبران اور مدعو ممالک کے بین الاقوامی فنکاروں  اور موسیقی  کی جلوہ گری نظر آئی ،آج منعقد ہوئی

Posted On: 26 AUG 2023 7:55PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدارت میں جی 20 وزرائے ثقافت کی میٹنگ آج وارانسی میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں جی 20 کے اراکین اور وزرائے ثقافت اور مدعو ممالک کے معززین کے علاوہ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ثقافت کی وزارت کے زیراہتمام، ہندوستان کی صدارت میں جی 20 کلچر ورکنگ گروپ، ہندوستان کے سی ڈبلیو جی کے ذریعہ بیان کردہ چار ترجیحی شعبوں کے لئے ٹھوس کارروائی پر مبنی نتائج کی تشکیل میں مصروف ہے۔ اس بحث کو سی ڈبلیو جی میٹنگوں، دو طرفہ سیشنوں اور عالمی موضوعاتی ویبیناروں کی ایک سیریز کے توسط سے مسلسل مشاورت کے ذریعے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ وزرائے ثقافت کی میٹنگ (سی ایم ایم) پچھلی میٹنگوں کی تمام بات چیت، غور و خوض اور اقدامات کی تکمیل تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230826-WA0019J9V3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230826-WA00178KY5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230826-WA00218PRA.jpg

جناب  جی کشن ریڈی، عزت مآب مرکزی وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور ڈونر (شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت)،جناب ارجن رام میگھوال، عزت مآب وزیر مملکت، (آزادانہ چارج) قانون و انصاف، ثقافت اور پارلیمانی امور؛ محترمہ میناکشی لیکھی، ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت؛ جناب گووند موہن، سکریٹری وزارت ثقافت  کی موجودگی میں شمع روشن کئے جانے کے تقریب کے بعد جناب نریندر مودی، عزت مآب وزیر اعظم ہند کا ایک ویڈیو بیان پیش کیا۔

وزیراعظم مودی نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ آپ کی کوششیں پائیدار طورطریقوں اور طرز زندگی کو فروغ دیں گی۔ ہمارا ماننا ہے کہ معاشی ترقی اور تنوع کے لیے وراثت ایک اہم اثاثہ ہے جو ہمارے منتر 'وکاس بھی وارثت بھی' کے مطابق ہے جس کا مطلب ہے 'ترقی کے ساتھ میراث'۔

اس کے بعد ثقافت، سیاحت اور  شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر عزت مآب جناب جی کشن ریڈی نے خیرمقدمی تقریر کی۔ اس دوران جناب جی کشن ریڈی نے کہاکہ ‘‘ہندوستان کی صدارت میں، ہم نے اپنے اجتماعی وژن اور ایک ساتھ ترقی کے عزم کے جذبے کو مجسم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اپنے مشترکہ علم اور مشترکہ ذمہ داری کے ذریعے ہم اپنے سامنے آنے والے چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کر سکتے ہیں، اپنی عوامی پالیسیوں کے اندر ثقافت کی پروفائل کو بڑھا سکتے ہیں اور ثقافت کی پوزیشن کو مستحکم اور شمولیت پر  مبنی  ترقی کے انجن کے طور پر مضبوط کر سکتے ہیں۔

جی 20 وزرائے ثقافت نے آج کے کثیر جہتی ترقیاتی چیلنجوں جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ثقافتی ٹرانسفارمیشن کی طاقت کا استعمال کرنے پر اتفاق کیا  اور زیادہ شمولیت پر مبنی  معاشروں کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا جو تمام ثقافتوں کے تنوع اور  یکساں احترام کے اصولوں کے مکمل احترام پر مبنی ہے۔

ہندوستان کے وزرائے ثقافت کی میٹنگ کے نتائج کی دستاویز کو ‘‘کاشی سنسکرتی مارگ’’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت جی 20 کلچر ورکنگ گروپ کی طرف سے ظاہر کردہ ترجیحات پر جی 20 وزرائے ثقافت کے وعدوں اور اتفاق رائے کا خلاصہ پیش  کرتا ہے۔

جی 20 ایم ا و سی نے متفقہ طور پر کاشی سنسکرتی مارگ کے نام سے نتائج پر مبنی دستاویزات کو اپنایا ۔

رپورٹ ‘جی 20 کلچر:شیپنگ دی گلوبل نیریٹیو فار انکلوسیو گروتھ ’ کو جی  20وزرائے ثقافت کی میٹنگ کے دوران جی 20 وزرائے ثقافت  کے ذریعہ لانچ کیا گیا۔ اس میں مارچ-اپریل 2023 کے دوران منعقدہ بھارتی صدر ات  کی طرف سے بیان کردہ چار ترجیحات کے بارے میں ماہرین کے ذریعے چلائےجانے والے عالمی موضوعاتی ویبیناروں کی بصیرتیں اور سفارشات شامل ہیں۔ یہ مختصر اشاعت ہندوستان کی جی 20 صدارت میں منعقدہ عالمی موضوعاتی ویبینار کی کارروائیوں کو دستاویزی شکل دیتی ہے۔

وزرائے ثقافت نے آج 26 اگست 2023 کو وارانسی میں ایک خصوصی ایڈیشن ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ یہ خصوصی ڈاک ٹکٹ ہال مارک مہم‘کلچر یونائیٹس آل’ کی یاد میں لانچ کیا گیا ، جو ہندوستان کے جی 20 صدارت کے تحت کلچر ورکنگ گروپ کی ایک پہل ہے۔ دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران، مہم 'ثقافت سب کو متحد کرتی ہے'،مہم شمولیت پر مبنی  ترقی کے لیے کثیرالجہتی پر ہندوستان کے اٹل یقین کی گواہی کے طور پر سامنے ہے۔

اس کے بعد، وزرائے ثقافت اور مندوبین نے ہندوستان کی جی 20  صدارت کے تحت کلچر ورکنگ گروپ کے ذریعہ منعقدہ جی 20 آرکیسٹرا،’سُر وسودھا’ دیکھا۔ سُر وسودھا یا دھنوں کا خزانہ جی 20 رکن ممالک اور مہمان ممالک کےخوشحال  موسیقی کے علم اور ورثے کا جشن مناتا ہے۔

‘واسودھئیوا کٹمبکم’ یا 'ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کے جذبے میں، کنسرٹ میں جی 20 کے رکن اور مہمان ممالک کی  موسیقی اور آلات موسیقی کو شامل کیا گیا۔ موسیقاروں کے لیے اس مشترکہ پلیٹ فارم کا مقصد شمولیت اور تنوع کو فروغ دینا اور موسیقی کے ذریعے خیالات کا تبادلہ اور بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی  کرنا ہے۔

وزرائے ثقافت کی میٹنگ کے اہم نتائج ان اہم  اور اجتماعی اقدامات کا حصہ ہوں گے جن پر جی 20 رہنما ستمبر 2023 میں جی 20نئی دہلی سربراہی اجلاس کے دوران تبادلہ خیال کریں گے۔ ہندوستان کی جی 20صدارت کے تحت کلچر ورکنگ گروپ کے اختتام کے ساتھ، اب ہم نئی دہلی میں 9-10 ستمبر 2023 کو  ہونے والے جی 20رہنماؤں کے سربراہی اجلاس  کے منتظر ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ان لنکس پر کلک کریں:

https://www.g20.org/content/dam/gtwenty/gtwenty_new/document/2--new/G20_Culture_Ministers_Meeting_Outcome_Document_and_Chairs_summary.pdf

https://www.g20.org/content/dam/gtwenty/gtwenty_new/document/2--new/G20_Culture_Ministers_Meeting_Outcome_Document_and_Chairs_summary.pdf

*********

ش ج۔ .م م  ۔ ج

UN0-8902



(Release ID: 1952827) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil