وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کینیا کے کابینہ سکریٹری برائے دفاع 3 روزہ   دورے پر بھارت پہنچے، 29 اگست کو رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 28 AUG 2023 9:36AM by PIB Delhi

کینیاکے کابینہ سکریٹری برائے دفاع، جناب ایڈن بارے ڈوالے 28 اگست 2023 کو بھارت کے تین روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے۔وزیردفاع جناب راجناتھ سنگھ 29 اگست کو  کینیا کے  اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ توقع ہے کہ دورہ  پرآئے  معززمہمان  اپنے قیام کے دوران گوا اور بنگلور میں بھارتی  شپ یارڈز اور دفاعی صنعتوں کا دورہ کریں گے۔

ستمبر 2022 میں نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کینیا کے علیٰ ترین سیاسی  کابینہ سکریٹری ڈوالے کا بھارت کا  یہ پہلا  دورہ ہے۔ یہ دورہ اس بات کابھی  اشارہ ہے کہ بھارت افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات اور بھارت اورکینیاکے درمیان بڑھتے ہوئے  تعاون   کو کافی اہمیت دیتا ہے۔ ان کے اس دورت  سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید  مستحکم کرنے کے لئے نئی راہیں کھلنے کی امید ہے۔

************

 

 

(ش ح ۔ش م  ۔  ع آ)

U.No. 8900   


(Release ID: 1952817) Visitor Counter : 129