کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ایس ای سی او  کی اسٹیٹ سکریٹری محترمہ ہیلینا بڈلیگر اور بھارت کے تجارت و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل کے درمیان کامیاب میٹنگ سے تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق تعلقات مضبوط ہوئے

Posted On: 27 AUG 2023 7:37PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت کے وزیر، حکومت ہند ، جناب پیوش گوئل اور اسٹیٹ سکریٹیریٹ فار اکنامک افیئرس (ایس ای سی او) کی ڈائرکٹر  اور اسٹیٹ سکریٹری محترمہ ہیلینا بڈلیگر کے درمیان آج نئی دہلی میں ازحد کامیاب میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ جی20 کے وزرائے تجارت کی جے پور میں ہوئی میٹنگ کے کامیاب اختتام کے بعد ہوئی۔ میٹنگ میں بھارت اور یوروپی آزاد تجارت ایسو سی ایشن (ای ایف ٹی اے) ممالک، دونوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق تعلقات کو مضبوط بنانے کی عہد بندگی کو اجاگر کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران جناب پیوش گوئل اور محترمہ بڈلیگر کے مابین بھارت اور ای ایف ٹی اے کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق تعلقات کو لے کر تفصیلی تبادلہ خیال عمل میں آیا۔ بات چیت میں بھارت اور ای ایف ٹی اے کے درمیان تجارت اور اقتصادی شراکت داری سمجھوتے (ٹی ای پی اے) پر جاری بات چیت میں ہوئی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس دوران باہمی فوائد کے حامل تجارتی معاہدہ کرنے کے اپنے پہلے ساجھا کیے گئے وژن کو دوہرایا۔ یہ سمجھوتہ ایک دوسرے کے فائدے کے اصول پر مبنی ہوگا جو کہ بھارت اور ای ایف ٹی اے ممالک دونوں کی ہی ابھرتی ہوئی اقتصادی ضرورتوں کی عکاسی کرے گا۔  بات چیت میں اہم موضوعات اور مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایسا سمجھوتہ کرنے پر زور دیا گیا جو کہ دونوں خطوں کے شہریوں کی تمناؤں کو پورا کرے۔ ٹی ای پی اے مذاکرات میں باہمی تعاون کی کوششیں شراکت داری کی اہمیت اور ان مذاکرات کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے دونوں فریقوں کی لگن کو واضح کرتی ہیں۔

میٹنگ کے نتائج سے بھارت – ای ایف ٹی اے تجارتی تعلقات کی سمت میں ایک قدم آگے بڑھنے کا مثبت اشارہ ملتا ہے۔ اس سے دونوں خطوں کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق تعلقات کو مزید عمیق بنانے کی عہد بندگی بھارت اور ای ایف ٹی اے ممالک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے بہتر ہوگی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8895



(Release ID: 1952807) Visitor Counter : 111