سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر-سی جی سی آر آئی کے 73ویں یوم تاسیس تقریب میں ڈی ایس آئی آر کے سیکریٹری اور سی ایس آئی آر کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر این کلائی سیلوی نے 20واں آتما رام یادگاری لیکچر دیا

Posted On: 26 AUG 2023 4:29PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر –سی جی سی آر آئی کولکاتہ کے 73ویں یوم تاسیس کے ساتھ ادارے کے ’وَن ویک، وَن لیب‘پروگرام کا 26اگست 2023 کو اختتام ہوگیا۔ اس موقع پر ڈی ایس آئی آر کے سیکریٹری اور سی ایس آئی آر کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر (محترمہ)این کلائی سیلوی نے 20 واں آتما رام یادگاری لیکچر دیا، جو پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر حصہ لے رہی تھیں۔ انہوں نے ’’ایس ڈ ی جی اور ایس اینڈٹی مواقع‘‘پر بات کی، جس میں انہوں نے قومی مشن پروگراموں جیسے ایس ڈی جی کے ساتھ سی  ایس آئی آر موضوعات کو ملانے، ان کے نفاذ میں آنے والے چیلنجوں، انہیں حاصل کرنے کے لئے آگے کے راستے پر بھی اپنے خیالات پیش کئے۔اس پروگرام میں ملازمین؍ ڈویژن کوان کی کارکردگی کے لئے اعزاز سے نوازا گیا۔ سی ایس آئی آر-سی جی سی آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس کے مشرا نے شرکاء کا استقبال کیا، وہیں دیگر معزز افراد کے لئے علاوہ ٹاٹا اسٹیل کے وائس پریسڈنٹ (ٹیکنالوجی اور آر اینڈ ڈی)ڈائریکٹر دیباشیس بھٹاچارجی، مہمان خصوصی کے طورپر موجود تھے۔ڈاکٹر کلائی سیلوی نے آتما رام یادگاری میوزیم آرکائیوز کو بھی عوام کے لئے کھولا۔ میوزیم میں تاریخی عہد سے شیرامک کی تکنیک کی ترقی کا پتہ لگانے اور قیام کے بعد سے سی ایس آئی آر اور سی ایس آئی آر –سی جی سی آر آئی کے سفر کا تصور کیا گیا ہے۔

 

 

تصویریں(بائیں سے) دیپ روشن کرتے ہوئے ، آتما رام لیکچر دیتی ہوئیں ڈاکٹر کلائی سیلوی، لیکچر کے دوران سامعین؛ اور ڈی جی ، سی اس آئی آر کے ذریعے آتما رام یادگاری میوزیم اور آرکائیوز کو عوام کے لئے کھولنا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ج ق۔ ن ع

 (U: 8875)



(Release ID: 1952552) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Tamil