وزارت دفاع
فضائیہ نے ’نی- کشے مترا‘ کے جزو کے طور پر تپ دق کے 765 مریضوں کے تعاون کا عہد کیا
Posted On:
26 AUG 2023 6:28PM by PIB Delhi
تعمیر ملک کی کوششوں کو تقویت بہم پہنچانے والے سماجی کاز کے تئیں تعاون کے لیے بھارتی فضائیہ کی کوشش کے جزو کے طور پر، سروس نے ’’نی-کشے مترا‘‘ اسکیم میں اپنی شمولیت کا عہد کیا ہے ۔ یہ ’’پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان (پی ایم ٹی بی ایم بی اے)‘‘ کے تحت ایک پہل قدمی ہے، جسے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعہ نافذ کیا گیا جس کامقصد 2025 تک – یعنی 2030 کے عالمی ہدف سے پانچ برس قبل- تپ دق کے مرض کا خاتمہ کرنا ہے۔2018 میں پہلی مرتبہ محترم وزیر اعظم کے ذریعہ متعارف کرائی گئی ’’نی-کشے مترا‘‘ اسکیم ایک ایسی پہل قدمی ہے جو تپ دق کے زیر علاج مریضوں کے لیے منتخبہ نمائندوں، کارپوریٹ اداروں، تنظیموں، غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعہ اضافی تشخیصی، تغذیہ جاتی، اور پیشہ وارانہ حمایت فراہم کراتی ہے۔ اور اس طرح انہیں کامیابی کے ساتھ روبہ صحت ہونے کے سفر میں ان کو مدد فراہم کرتی ہے۔
اس سلسلے میں، 23 اگست 2023 کو دہلی میں صحت و کنبہ بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے تحت سینٹرل ٹی بی ڈویژن میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں ایئر مارشل آر کے آنند وی ایس ایم، ایئر آفیسر ان چارج ایڈمنسٹریشن کی قیادت میں فضائیہ کی ٹیم نے بطور تعاون رضاکارانہ تعاون کے توسط سے جمع کیے گئے 46 لاکھ روپئے ، نیشنل ہیلتھ مشن، ایم او ایچ ایف ڈبلیو، حکومت ہند کی ایڈشنل سکریٹری اور مشن ڈائرکٹر محترمہ ایل ایس چانگسن کے حوالے کیے۔ اس تعاون کے ذریعہ، فضائیہ نے ریاست دہلی میں چھ مہینوں کی مدت کے لیے تپ دق کے علاج کے عمل سے گزرنے والے 765 مریضوں کے تئیں اپنی حمایت کی عہد بندگی کا اظہار کیا ہے۔ یہ تعاون حکومت ہند کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق خوردنی اشیاء کی شکل میں فراہم کیا جائے گا، اور اس کا نفاذ حکومت کے ذریعہ منظور شدہ این جی او کے توسط سے عمل میں آئے گا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، ایئر مارشل راجیش ویدیہ وی ایس ایم، ڈائرکٹر جنرل آف میڈیکل سروسز (فضائیہ) نے فضائیہ کے اخلاقیات کے بارے میں بتایا جو معاشرے کی مدد کرنے سے متعلق پہل قدمیوں کے لیے ترغیب فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے 2025 تک تپ دق کے خاتمے کی کوششوں کے لیے قومی تپ دق خاتمہ (این ٹی ای پی) کے ذریعہ ادا کیے جانے والے بڑے کردار کا بھی اعتراف کیا۔
فضائیہ میں شامل مرد و خواتین اُن سماجی ذمہ داریوں سے وابستگی جاری رکھیں گے جن کی توقع ملک اپنے شہریوں سے کرتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:8877
(Release ID: 1952537)
Visitor Counter : 124