پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کی وزارت کی سوامیتوا اسکیم نے ای گورننس 2023 کے لیے قومی ایوارڈ جیتا
Posted On:
26 AUG 2023 1:43PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کی وزارت کی سوامیتوا (گاؤں کے علاقوں میں دیسی ساختہ ٹکنالوجی کے ساتھ گاؤں کا سروے اور نقشہ سازی) اسکیم نے شہریوں پر مرکوز خدمات فراہم کرنے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں کے اطلاق کے لیے ای گورننس 2023 (گولڈ) کے لیے قومی ایوارڈ جیتا ہے۔
یہ ایوارڈ اور ٹیم این آئی سی-ایم او پی آر کی حمایت سے ٹیم سوامیتوا کے ذریعہ کیے گئے بہترین اور مثالی کام کا اعتراف ہے۔ ٹکنالوجی بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور گورننس اصلاحات کے ساتھ ٹکنالوجی کو مربوط کرنے کے اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، اور سوامیتوا اسکیم کے تحت ٹکنالوجی کے استعمال نے شہریوں پر مرکوز حکمرانی کی طرف بہت سہولت فراہم کی ہے اور دیہی بھارت کو خود کفیل بنانے کے لیے جامع گاؤں کی منصوبہ بندی میں مدد کی ہے۔
موثر نفاذ کے ذریعے سوامیتوا اسکیم دیہی بھارت کے لیے ایک مربوط جائیداد کی توثیق کا حل فراہم کرنے، دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے مالی استحکام کو بہتر بنانے اور دیہی بھارت میں زندگیوں کو تبدیل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 8870
(Release ID: 1952464)
Visitor Counter : 143