وزارت دفاع

آئی این ایس سُنینا کا جنوبی افریقہ میں ڈربن کی بندرگاہ کا دورہ

Posted On: 26 AUG 2023 11:29AM by PIB Delhi

آئی این ایس سُنینا نے خطے میں سب کے لیے تحفظ اور ترقی (ساگر)سے متعلق وزیر اعظم کی تصوریت ہم آہنگ بھارت کے اپنے بحری شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط تر بنانے کی غرض سے 21 سے 25 اگست 2023 کے دوران جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن کی بندرگاہ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران، بھارتی بحریہ اور جنوبی افریقی بحریہ کے اہلکاران نے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جن میں پیشے اور تربیت سے متعلق گفت و شنید، ڈیک کے دورے اور کھیل کود کے مقابلوں کے بارے میں بات چیت شامل ہیں۔ جہازرانی، فائر فائٹنگ، نقصان کی روک تھام اور جہاز پر تلاشی اور ضبطی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر مشترکہ تربیتی سیشنوں کا اہتمام کیا گیا۔ ’وسودھیو کٹمب کم‘ کے پیغام کو عام کرتے ہوئے،  جنوبی افریقہ کی بحریہ کے اہلکاران کے ساتھ آئی این ایس سُنینا پر ایک مشترکہ یوگا سیشن کا اہتمام بھی کیا گیا۔

یہ بحری جہاز 23 اگست 2023 کو لوگوں کے لیے کھلا تھا۔ ڈربن میں بھارت کے قونصل جنرل  ڈاکٹر تھیلما جان ڈیوڈ  نے جہاز کا دورہ کیا اور انہیں بحری جہاز کے کردار اور اس کی اہلیت کے بارے میں بتایا گیا۔

اس جہاز نے ڈربن میں بندرگاہ سے روانہ ہوتے ہوئے جنوبی افریقہ کے بحری جہاز ایس اے ایس کنگ شیکھو کھون I کے ساتھ بحری شراکت داری مشق (ایم پی ایکس) میں حصہ لیا اور اس طرح شراکت داری اور باہم اثر پذیری میں مزید اضافہ کیا۔

اس دورے کا کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہونا بحری باہمی تعاون و شراکت داری کی جانب دونوں ممالک کی بحریہ کی ساجھا عہد بندگی  کا ثبوت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)AKN4.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)9DKJ.JPG

***

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8866



(Release ID: 1952418) Visitor Counter : 87