عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ’’بھارت پہنچ گیا ہے! یہ وقت بھارت میں سب سے مبارک وقت ہے‘‘


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے جب بھارت نہ صرف دوسرے ملکوں کے ساتھ برابر کھڑا ہے بلکہ اس نے ثابت کردیا ہے کہ یہ دنیا کی قیادت کرسکتا ہے

’’وزیر اعظم مودی نے ماضی کی زنجیریں توڑ دی ہیں اور بھارت کو ترقی کی راہ پر آزاد کردیا ہے‘‘

Posted On: 25 AUG 2023 6:24PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاہے کہ’’بھارت پہنچ گیا ہے! یہ وقت بھارت میں سب سے مبارک وقت ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ’’بھارت اس سال جی 20 گروپ کی صدارت کررہا ہے، ہم چند دن بعد نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں جی 20 سربراہ کانفرنس کی میزبانی کریں گے؛ اس سال باجرے کا بین الاقوامی سال بھی منایا جارہا ہے، یہ دوسرا موقع ہے جب یوگا کے بین الاقوامی دن کے بعد اور 15 اگست کو 75 سال بعد (بھارت کی آزادی کے) کوئی تقریب بھارت اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ایما پر منعقد کی جارہی ہے۔ ہم امرت کال میں داخل ہوچکے ہیں، اور اس ہفتے صرف دو دن پہلے، چندریان کی شاندار کامیابی ہوئی ہے۔‘‘

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے جب بھارت دوسرے ملکوں کے ساتھ برابر کھڑا ہے بلکہ اس نے ثابت کردیا ہے کہ یہ دنیا کی قیادت کرسکتا ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت اندور میں ای- حکمرانی پر دوروزہ 26ویں قومی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ماضی کی زنجیریں توڑ دی ہیں اور بھارت کو ترقی کی راہ پر آزاد کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے خلا کے سیکٹر کو کھولا ہے اور آج 150 سے زیادہ پرائیویٹ اسٹارٹ اپس ہیں۔

انتظامی اصلاحات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پچھلے نو برسوں کے دوران پی ایم مودی نے بہت سی اصلاحات شروع کی ہیں۔

ڈی بی ٹی کے ذریعے عام لوگوں کو فوائد کی منتقلی کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کووڈ کے دور میں زندگی ٹھہر گئی تھی لیکن حکومت ہند کی انتظامیہ کی مشینری میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی، کیونکہ ہم پہلے ہی ڈیجیٹل طریقے اپنا چکے تھے، جبکہ دوسرے اس کی تیاری کررہے تھے۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیں کم از کم حکومت – زیادہ سے زیادہ حکمرانی کا منتر دیا۔ ڈی اے آر پی جی نے گزیٹیڈ افسران سے تصدیق کرانے کی پریکٹس کو ختم کرنے جیسے اقدامات کئے، دھاندلی کو ختم کرنے کے لئے انٹرویو بھی ختم کئے گئے۔ زیادہ تر کام کاج آن لائن شروع کیا گیا تاکہ شفافیت اور جواب دہی پیدا کی جاسکے اور شہریوں کی شرکت کے ساتھ لوگوں کی دفتر میں حاضری کو کم سے کم کردیا گیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ڈی او پی پی ڈبلیو نے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) متعارف کرایا اور بعد میں آدھار پر مبنی ڈی ایل سی آن لائن داخل کرانے کی اسکیم شروع کی۔ ابتدا میں ڈی ایل سی بایو میٹرک آلات کے ذریعے داخل کئے جاتے تھے اور اب یو آئی ڈی اے آئی آدھار سافٹ ویئر کی بنیاد پر فیس اتھنٹی کیشن  ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا گیا ہے۔

حکمرانی  میں شفافیت اور جواب دہی پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ صاف اور مؤثر حکومت کی سب سے بڑی خصوصیت شکایات کے ازالے کا نظام ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کو ہر سال تقریباً 20 لاکھ شکایتیں موصول ہوتی ہیں، جبکہ پہلے صرف دو لاکھ سالانہ شکایتیں موصول ہوتی تھیں، کیونکہ حکومت نے مقررہ وقت میں شکایات کے ازالے کی پالیسی اپنائی ہے اور لوگوں کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ زمین کی رجسٹری میں ڈیجی لاکر اور سوامتوا اسکیم نے شفافیت پیدا کی ہے اور ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات نے رہن سہن میں آسانی پیدا کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا ہدف تیاری کرنا اور 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے کام کرنا ہے اور ہم ای- حکمرانی میں ڈیجیٹل تبدیلی کی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اسے تیزرفتاری سے پوری طرح حاصل کرلیں گے۔

…………………………………………

( ش ح ۔ و ا۔ م ر) 

U.No. 8841


(Release ID: 1952234) Visitor Counter : 146


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil