وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے بہترین ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ کے پہلے ایڈیشن کے لیے اندراجات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

Posted On: 25 AUG 2023 4:58PM by PIB Delhi

وزارت اطلاعات و نشریات نے آج بیسٹ ویب سیریز (او ٹی ٹی) ایوارڈ کے افتتاحی ایڈیشن کے اندراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 اگست سے بڑھا کر 4 ستمبر شام 6 بجے تک آن لائن جمع کرانے کے لیے کی ہے، جب کہ سیریز کی ہارڈ کاپی 12 ستمبر 2023 تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔

اس صورت میں اگر  12 ستمبر 2023 کو چھٹی کا اعلان کردیا جاتا ہے تو اگلے کام کے دن کو درخواست کی وصولی کی حتمی تاریخ سمجھا جائے گا۔

جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وزارت نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کے ساتھ کیا کہ زیادہ سے زیادہ ویب سیریز اس ایوارڈ کے لیے حصہ لے سکیں جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی تخلیقی صلاحیت کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں پچھلے دو سالوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

تفریحی صنعت سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر مشتمل ایک نامور جیوری بہترین ویب سیریز کا انتخاب کرے گی اور فاتح کو 54ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا میں سرٹیفکیٹس کے ساتھ نقد انعام کے طور پر 10 لاکھ روپے سے نوازا جائے گا۔

ایوارڈ کے لیے اہل ہونے کے لیے، ویب سیریز کو کسی بھی ہندوستانی زبان میں اصل میں بنائی گئی/شاٹ شدہ  سیریز ہونی چاہیے اور اسے اصل  کام  ہونا چاہئے یا تو کمیشن  شدہ یا تیار کردہ ۔ مزید، سیریز کو صرف او ٹی ٹی  پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کے مقصد سے مشترکہ طور پر تیار، لائسنس یافتہ، یا حاصل شدہ  ہونا چاہیے ۔

اس کے علاوہ، ایوارڈ کے لیے اہل ہونے کے لیے، اندراج کی تمام اقساط (ویب سیریز/سیزن) کو او ٹی ٹی  پلیٹ فارم پر یکم جنوری 2022 سے 31 دسمبر 2022 تک ریلیز شدہ ہونا چاہیے۔

ایوارڈز کے لیے اہلیت کی مزید تفصیلات وزارت اطلاعات و نشریات، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن(این ایف ڈ ی سی)  اور آئی ایف ایف آئی (اِفّی) کی ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔

*******

ش  ح۔ ا ک ۔ ج

UNO-8834



(Release ID: 1952165) Visitor Counter : 97