کوئلے کی وزارت

کوئلے کا مجموعہ ذخیرہ 88.01 ایم ٹی تک پہنچا، 24.7 فیصد کا اضافہ درج کیا


رواں مالی سال کے دوران کوئلے کی مجموعی پیداوار میں 10.52 فیصد کا ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا

کوئلے کی وزارت نے بجلی کے سیکٹر کے لئے کوئلے کی ترسیل میں قابل قدر 5.6 کے اضافہ کے ساتھ تیزتر سپلائی کو یقینی بنایا

Posted On: 25 AUG 2023 3:15PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت توانائی کی سکیورٹی اور کوئلے کی پیداوار کو یقینی بناکر ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کے لئے اپنی کوششوں میں مسلسل قابل قدر کامیابیاں حاصل کررہی ہے۔ وزارت نے ان اہداف کو حاصل کرنے کے اپنے عہد کو اجاگر کرتے ہوئے کئی اہم سنگ میل حاصل کئے ہیں۔ کوئلے کی بلا رکاوٹ اور پائیدار سپلائی کو یقینی بنانا وزارت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔

کوئلے کے مجموعی ذخائر کی پوزیشن یعنی کانوں پر، ٹی پی پیز (ڈی سی بی) اور زیر نقل و حمل وغیرہ میں 23 اگست 2023 کو 88.01 ایم ٹی تک پہنچ گیا ہے، جس سے 23 اگست 2022 کو 70.61 ایم ٹی کے اسٹاک کے مقابلے 24.7 فیصد کا قابل قدر اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ زیادہ اسٹاک کی پوزیشن کوئلے کی وزارت کے ذریعے کوئلے کی سپلائی میں اضافہ کو برقرار رکھنے کے عہد کی عکاس ہے۔

اس کے علاوہ 23 اگست 2023 کو کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) میں پٹ ہیڈ کول اسٹاک 46.13 تھا جو 23 اگست 2022 کو 31.70 ایم ٹی کے اسٹاک کے مقابلے 45.5 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔کوئلے کے اسٹاک میں اضافہ کا یہ رجحان بندوبست کی حکمت عملی اور بہتر کارکردگی کا مظہر ہے۔

بجلی کے سیکٹر کے لئے کوئلے کی ترسیل میں مالی سال 2023-24 میں مجموعی بہتری آئی ہے اور 23 اگست 2023 کو اس کی مقدار 307.97 ایم ٹی درج کی گئی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے 5.6 فیصد زیادہ ہے اور اس طرح یہ اضافی سپلائی بجلی کے سیکٹر کے لئے توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

مالی سال 2023–24 میں کوئلے کی مجموعی پیداوار میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ پیداوار 23.08.2022 کو 307.92 ایم ٹی کے مقابلے 23 اگست 2023 کو 340.31 ایم ٹی پر پہنچ گئی ہے، جو 10.52 فیصد کی شرح ترقی کا اظہار کرتی ہے۔ کوئلے کی مجموعی ترسیل میں بھی قابل قدر اضافہ ہوا ہے، جو 23 اگست 2023 کو 371.11 ایم ٹی تک پہنچ گیا ہے۔ اس سے پچھلے سال 23 اگست 2022 میں پچھلے سال کی ترسیل 338.66 ایم ٹی کے مقابلے 9.58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

کوئلے کی وزارت کوئلے کے سیکٹر میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور ملک میں کوئلے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی خاطر کلیدی منصوبہ بندی، مؤثر نفاذ کے ذریعے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔ ان کوششوں کا مقصد بجلی کے سیکٹر کو مستحکم کرنا ہے، تاکہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

………………………………………

( ش ح ۔ و ا۔ م ر) 

U.No. 8827

 



(Release ID: 1952086) Visitor Counter : 129