سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
’’ایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے والی سی آر ٹی ڈی ایچ ‘‘ سے متعلق ایک روزہ چنتن شیور لکھنؤ کے آئی آئی ٹی آر میں اختتام پذیر
Posted On:
25 AUG 2023 1:19PM by PIB Delhi
مورخہ 24 اگست 2023 کو لکھنؤ کے ڈی ایس آئی آر – سی آر ٹی ڈی ایچ – آئی آئی ٹی آر نے ’’ایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے والی سی آر ٹی ڈی ایچ‘‘ سے متعلق ایک روزہ دوسرا چنتن شیور سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے سائنسی اور صنعتی تحقیق کے محکمہ (ڈی ایس آئی آر) کے کامن ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ ہب (سی آر ٹی ڈی ایچ) پروگرام کے تحت منعقد کی گئی۔ اس چنتن شیور کا مقصد تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان اس تعاون کو فروغ دے کر مضبوط کرنا ہے، تاکہ صنعتی تحقیق و ترقی کو فروغ دیا جاسکے اور معلومات میں ساجھے داری، مشترکہ تحقیق اور تکنیکی اختراعات میں تعاون کو بڑھایا جاسکے۔ سی آر ٹی ڈی ایچ ملک میں تحقیق و ترقی کی کارروائیوں کو فروغ دیتا ہے اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کو مستحکم کرنے میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے، ترقی کے لئے سازگار ماحول کی ہمت افزائی کرتا ہے اور آتم نربھر بھارت کے عرصے سے جاری مقصد کو حاصل کرنے کے لئے تکنیکی جدت میں مدد کرتا ہے۔
چنتن شیور کے افتتاحی اجلاس میں ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری اور سائنسی و صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر این کلائی سیلوی، لکھنؤ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹاکسی کلاجی ریسرچ (آئی آئی ٹی آر) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بھاسکر نارائن اور ڈی ایس آئی آر نے سی آر ٹی ڈی ایچ کے سربراہ ڈاکٹر سجاتا چکلانوبس نے اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر این کلائی سیلوی نے ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’آتم نربھر بھارت‘‘ بنانے کے وژن کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈی ایس آئی آر – سی آر ٹی ڈی ایچ – آئی آئی ٹی آر، لکھنؤ کے ڈاکٹر بھاسکر نے متنوع فریقوں کو ان کے تحقیق و ترقی کے پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کی کوششوں میں مدد دینے کی ستائش کی۔ ڈاکٹر سجاتا چکلانوبس نے چنتن شیور کے ایک جائزے میں اختراعات کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایم ایس ایم ایز اختراعی ماحولیات نظام کے ایک کلیدی عنصر کے طور پر بھارت کو تحقیق و ترقی اور مینوفیکچرنگ میں عالمی سطح پر ایک مرکز بنانے میں قابل قدر تعاون کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سجاتا چکلانوبس اور بھاسکر نارائن نے ٹیکنالوجی کی ترقی اور اختراعی مرکز میں ڈی ایس آئی آر – سی آر ٹی ڈی ایچ – آئی آئی ٹی آر کی ایک سہولت کا افتتاح کیا اور بی ایس آئی آر – آئی آئی ٹی آر – سی آر ٹی ڈی ایچ کی ویب سائٹ کا ایک جدید ورژن لانچ کیا۔ ڈی ایس آئی آر – سی آر ٹی ڈی ایچ – آئی آئی ٹی آر اور ایم ایس ایم ایز کے درمیان دو مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے۔
سی ایس آئی آر – آئی آئی ٹی آر، لکھنؤ کے ڈائریکٹر نے ایک موضوعاتی اجلاس میں ڈی ایس آئی آر – سی آر ٹی ڈی ایچ – آئی آئی ٹی آر میں مستقبل کی ٹیکنالوجیوں اور اختراعات پر ایک جائزہ پیش کیا اور تعلیمی اداروں اور ایم ایس ایم ایز کے درمیان تال میل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر پارتھا سارتھی اور ڈاکٹر وی سری کانت نے ڈی ایس آئی آر – سی آر ٹی ڈی ایچ – آئی آئی ٹی آر کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیوں اور ایم ایس ایم ایز کے لئے نئے مواقع تلاش کرنے کی ان کی کوششوں کے بارے میں تفصیل پیش کی۔ ایم ایس ایم ایز / اسٹارٹ اپس / اختراع کاروں کے شرکاء کو تحقیق و ترقی کے اہداف کے لئے ان کی کوششوں میں درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے اور اس پر ایک تفصیلی مقالہ پیش کرنے کے لئے پانچ گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ موضوعاتی اجلاس ’’سمواد‘‘ تک جاری رہا جس کی نظامت سی ایس آئی آر کے سائنس داں – ایف ڈاکٹر وپن سی شکلا نے کی۔ سمواد کے دوران ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پی آئی، ڈی ایس آئی آر – سی آر ٹی ڈی ایچ – آئی آئی ٹی آر، لکھنؤ کے ذریعے ان کے امکانی حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس تقریب میں ڈی ایس آئی آر – سی آر ٹی ڈی ایچ – آئی آئی ٹی آر کی پوری ٹیم کے علاوہ ڈی ایس آئی آر کے سینئر عہدیدار ڈاکٹر رنجیت بیروا اور ڈاکٹر کیلاش پیٹکر نے بھی شرکت کی۔ بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز)، اسٹارٹ اپس، اترپردیش ریاستی ضلع ریسورس کے افراد، انفرادی اختراع کار، ایوان تجارت و صنعت کے مندوبین، صنعتی انجمنوں، ایسوچیم کے نمائندوں نے بھی سی آر ٹی ڈی ایچ اور ان کی تحقیق و ترقی کی کوششوں کے فوائد حاصل کرنے کے لئے شرکت کی۔
آخر میں ڈی ایس آئی آر کے سائنس داں ڈاکٹر کیلاش سی پیٹکر نے مندوبین، منتظمین، تمام فریقوں اور پریس اور میڈیا کے افراد کا شکریہ ادا کیا۔
……………………
( ش ح ۔ و ا۔ م ر)
U.No. 8821
(Release ID: 1952067)
Visitor Counter : 126