صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ  نےمغربی بنگال میں صحت خدمات کا جائزہ لیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند ریاست کے تمام شہریوں کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے: ڈاکٹر منڈاویہ

"ریاستی حکومت کو مغربی بنگال کے لوگوں کے فائدے کے لیے زمینی سطح پر آیوشمان بھارت کو نافذ کرنا چاہئے"

’’پی ایم-اے  بی ایچ آئی ایم‘‘مغربی بنگال کے لوگوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک عظیم پہل ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں کہ ریاست کے تمام شہریوں کے لیے ٹیلی میڈیسن کی خدمات دستیاب ہوں

مغربی بنگال میں 10,358 آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی کے مراکز چالو کئے گئے ہیں  جس میں  16 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی آمدورفت ہوئی  ہے

Posted On: 25 AUG 2023 2:22PM by PIB Delhi

  "ہم مغربی بنگال کے تمام شہریوں کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند ریاست کے تمام شہریوں کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ریاستی حکومت کو مغربی بنگال کے لوگوں کے فائدے کے لیے زمینی سطح پر آیوشمان بھارت کو نافذ کرنا چاہیے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں کہ ریاست میں صحت کی خدمات اعلیٰ ترین معیار کی ہوں۔ یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے اپنے مغربی بنگال کے دورے کے دوران کہی۔ مرکزی وزیر صحت نے آج ریاست میں صحت کی خدمات فراہم کرنے والے مختلف پروگراموں کا جائزہ لیا۔

اپنے دورے کے دوران، انہوں نے آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی کے مراکز، قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام، قومی صحت مشن (این ایچ ایم)  کے تحت جاری کردہ فنڈز کی صورتحال  ، پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن(پی ایم- اے بی ایچ آئی ایم)، ٹیلی میڈیسن خدمات، طبی تعلیم، اور سِکل سیل انیمیا کے خاتمے کے پروگرام کا جائزہ  لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے آیوشمان بھارت صحت اور تندورستی مرکز کا حوالہ دیا اور کہا کہ "آیوشمان بھارت صحت اور تندورستی مرکز لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کا ایک بہترین پہل ہے۔"

ڈاکٹر منڈاویہ نے مزید کہا کہ قومی صحت مشن کے تحت مغربی بنگال کو درج ذیل وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔

  1. 288.72 کروڑ روپے کی لاگت سے800 ذیلی مراکز کو منظوری دی گئی ہے۔
  2. .10 کروڑ روپے کی لاگت سے 2 شہری کمیونٹی صحت مراکز کو اور27.75 کروڑ روپے کی لاگت سے 37 نئے پی ایچ سیز کو منظوری دی  گئی۔
  3. 404 آیوشمان بھارت شہری صحت اور تندرستی  کے مراکز کو منظوری دی گئی ہے۔

مرکزی وزیر صحت نے قومی تپ دق کے خاتمے کے پروگرام اور قومی صحت مشن کے تحت جاری فنڈز کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا، "حکومت ہند 2025 تک تپ دق کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں کہ قومی صحت مشن کے تحت جاری کیے گئے فنڈز کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔"

ڈاکٹر منڈاویہ نے مزید کہا کہ 15 ویں مالیاتی کمیشن کے تحت ریاست میں 180.12 کروڑ روپے کی لاگت سے 223 بلاک پبلک ہیلتھ یونٹس کو منظوری دی گئی ہے اور 290 کروڑ روپے  کی لاگت سے 719 ذیلی مراکز کو منظوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال نے 10,358 آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی  کے مراکزکے فعال ہونے  کا مشاہدہ کیا ہے۔ جس میں 16,82,87,430 آمدروفت ہوئے ہیں اور 2,08,42,397 ٹیلی کنسلٹیشن کو انجام دیا گیا ہے۔

پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم-اے بی ایم آئی ایم) اور ٹیلی میڈیسن خدمات کے حوالے سے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ " پی ایم-اے بی ایم آئی ایم مغربی بنگال کے لوگوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک بہترین پہل ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں کہ ریاست کے تمام شہریوں کے لیے ٹیلی میڈیسن کی خدمات دستیاب ہوں۔ ریاست میں اس شعبے میں ترقی اور نمو پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات کا  ذکر کیا کہ

  1. 727 کروڑ  روپے کی لاگت سے22 کریٹیکل کیئر بلاکس کو منظوری دی گئی ہے۔
  2. 47.38 کروڑ روپے کی لاگت سے23 مربوط عوامی صحت لیبزکو منظوری دی گئی ہے۔
  3. 535.50 کروڑ  روپے کی لاگت سے 510 شہری صحت تندرستی کے مراکز کو منظوری دی گئی ہے۔

طبی تعلیم اور سِکل سیل انیمیا کے خاتمے کے پروگرام کے اپنے جائزے میں، انہوں نے کہا، "ہم مغربی بنگال کے لوگوں کو معیاری طبی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات بھی کر رہے ہیں کہ سِکل سیل انیمیا کے خاتمے کا پروگرام کامیاب ہو۔

******

ش  ح۔ا ک ۔ ج

UNO-8820

 


(Release ID: 1952066) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu