سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر –سی جی سی آر آئی ، نرودا اور خرجہ میں آؤٹ ریچ سینٹر میں ایک ہفتہ کے ایک لیب پروگرام کے دوران اوپن ڈے اور سوشل کنیکٹ پروگرام کا اہتمام
Posted On:
25 AUG 2023 1:32PM by PIB Delhi
"ایک ہفتہ کے ایک لیب (او ڈبلیو او ایل )" پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، سی ایس آئی آر –سینٹرل گلاس اینڈ سیریمک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی جی سی آر آئی )، کولکاتہ نے 24.08.2023 کو اوپن ڈے اور ہنرمندی کی ترقی کے ایک پروگرام کا انعقاد کیا، جس کا مقصد عام لوگ اور کاریگروں میں سائنس اور ٹیکنولوجی کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ سی ایس آئی آر - سی جی سی آر آئی کی ڈائرکٹر، ڈاکٹر سمن کماری مشرا نے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ سی ایس آئی آر- انسٹی ٹیوٹ آف منرلز اینڈ میٹریلز ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رامانوج نارائن نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے سائنس اور معاشرے کے درمیان تعلق کو اجاگر کرنے والا لیکچر دیا۔ دیہی اور شہری علاقوں سے تقریباً 100 شرکاء نے پروگرام میں حصہ لیا اور ٹیراکوٹا کے برتن بنانے پر ہنر مندی کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے دوران سی ایس آئی آر - سی جی سی آر آئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش بھی کی گئی۔
"ایک ہفتہ، ایک لیب (او ڈبلیو او ایل )" پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، سی ایس آئی آر - سی جی سی آر آئی آؤٹ ریچ مراکز نرودا (گجرات) اور خرجہ (اتر پردیش) نے 24.08.2023 کو پروگراموں کا اہتمام کیا۔ نرودا میں پروگرام کے دوران، جی یو این آئی ڈی وغیرہ جیسے اداروں کے طلباء اور فیکلٹی سمیت 65 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ سونیا گروپ کے جناب روپیش بھائی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اور جناب جی جی ودریس انڈیا کے ترویدی معزز مہمان تھے۔ سی ایس آئی آر - سی جی سی آر آئی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سمن کماری مشرا نے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ بات چیت کے بعد لیبارٹری کا دورہ کیا گیا۔
خرجہ سنٹر میں، اسی طرح کے ایک پروگرام میں بلند شہر کے چیف ڈیولپمنٹ آفیسر نے جناب کلدیپ مینا اور کے پی ایم اے کے صدر جناب آر رانا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں طلباء اور دستکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


*************
ش ح۔ا م۔
U-8817
(Release ID: 1952033)
Visitor Counter : 125