اسٹیل کی وزارت

ناگرنار اسٹیل پلانٹ  نے  تاریخ  رقم کرتے ہوئے  گرم دھات کی پیداوار شروع ہونے کے 9 دن بعد پہلی ہاٹ رولڈ کوائل تیار کی


 فیکٹری کی پیداوار  کی تیزی سے تجارتی کاری ان نقصانات کو پورا کرنے کے لیے ہے جو ایک گرین فیلڈ اسٹیل پلانٹ کو عام طور پر اس کے شروع ہونے کے پہلے سال میں برداشت کرنے پڑتے ہیں

تقریباً 24000 کروڑ روپے کی لاگت سے 3 ملین ٹن سالانہ  پیداواری صلاحیت کا حامل اسٹیل پلانٹ تعمیر کیا گیا

Posted On: 25 AUG 2023 10:59AM by PIB Delhi

اسٹیل کی دنیا میں  اس حصولیابی کو بے مثال قرار دیا جا رہا ہے،  کہ ناگرنار اسٹیل پلانٹ نے کل، ہاٹ میٹل کی پیداوار کے 9 دن بعد، ایچ آر (ہاٹ رولڈ) کوائل کی اپنی حتمی پیداوار تیار کرنے کا کارنامہ انجام دیا ، اگر اس بات پر غور  کیا جائے  کہ کان کنی کے شعبے سے جڑی  اس بڑی کمپنی کو  اسٹیل  بنانے کا پہلے سے تجربہ نہیں ہے، این ایم ڈی سی  کا یہ کارنامہ کسی حیرت انگیز کرشمے سےکم نظر نہیں آتا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015852.jpg

این ایم ڈی سی کے چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر امیتاوا مکھرجی نے اس بات کا  ذکر کیا کہ این ایم ڈی سی ہندوستانی اسٹیل سازوں کی پسندیدہ ترین  لیگ میں شامل ہو گیا  ہے۔ یہ اس خواب کی تکمیل ہے جس کا بَستر کی مقامی کمیونٹی طویل عرصے سے انتظار کررہی  تھی ۔ صنعت کے تجربہ کاروں نے ریمارکس دیئے کہ گرم زون میں تین اہم یونٹس - بلاسٹ فرنس، اسٹیل میلٹنگ شاپ اور ملز (تِھن سلیب کیسٹر - ہاٹ سٹرپ مل) کو اتنے کم وقت میں  فعال  کرنا ایک نادر کارنامہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00237K8.jpg

نگرنار اسٹیل پلانٹ

 تیس (30 )لاکھ ٹن سالانہ صلاحیت کا اسٹیل پلانٹ تقریباً 24,000 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ پلانٹ ہاٹ رولڈ مارکیٹ میں اپنے اعلیٰ درجے کے ہاٹ رولڈ (ایچ آر) اسٹیل کے ذخیرے کے ساتھ اپنی شناخت قائم کرنے کے لیے تیار ہے جو اپنی ٹیکنالوجی کی طاقت پر استعمال کرنے والے کئی اہم شعبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے جس میں اس کی جدید ترین مل بھی شامل ہے۔ ناگرنار اسٹیل پلانٹ کا مسابقتی فائدہ بھی بیلادیلا کانوں کے ساتھ اس کے لوہے کی سپلائی کے ذریعہ حاصل ہوتا ہے۔  جونگرنار سے بمشکل 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔

ناگرنار اسٹیل پلانٹ کا پروڈکٹ مکس کم کاربن اسٹیل، ایچ ایس ایل اے اور ڈوئل فیز اسٹیل اور اے پی آئی کوالٹی اسٹیل پر مشتمل ہے جسے1  ملی میٹرسے 16   ملی میٹر  تک موٹائی کی حد میں رول کیا جاسکتا ہے۔ 1650 ملی میٹر چوڑا ایچ آر  رول کرنے کی صلاحیت کے ساتھ، ناگرنار اسٹیل پلانٹ میں پتلی سلیب کاسٹر پبلک سیکٹر کی سب سے وسیع عریض  مل ہے۔ ہندوستان کی  تازہ  ترین اور جدید ترین مل سے آنے والی ایچ آر کوائلز، شیٹس اور پلیٹوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایل پی جی سلنڈروں، پلوں، اسٹیل کے ڈھانچے، جہازوں، بڑے قطر کے پائپ، اسٹوریج ٹینک، بوائلرز، ریلوے کی تیاری میں درکار معیاری ایچ آر کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کریں گے۔ ویگنوں اور پریشر والے جہازوں اور ٹینکوں، ریلوے کاروں، سائیکل کے فریموں، انجینئرنگ اور فوجی سازوسامان، آٹوموبائل اور ٹرک کے پہیوں، فریموں اور مشینوں کے پرزوں   حصوں کی تعمیر میں بھی اس کی ضرورت پڑے گی۔ یہ پلانٹ ایک خاص قسم کا اسٹیل بھی تیار کرے گا جو بعد کے مرحلے میں جنریٹرز، موٹرز، ٹرانسفارمرز اور آٹوموبائل کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔

 گھریلو اسٹیل کی صنعت اسے ایک بے مثال کامیابی قرار دیتی ہے۔

صنعتی دنیا کی  تجربہ  کار شخصیات  نے ان احساسات کااظہار کیا ہے کہ  ناگرنار اسٹیل پلانٹ کو بین الاقوامی سطح پر واحد اسٹیل پلانٹ ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے جو ایک کان کنی کمپنی کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے۔ کل پہلی ہاٹ رولڈ کوائل کے رول آؤٹ کے ساتھ، 15 اگست کو ہاٹ میٹل کی پیداوار شروع ہونے کے 9 دن بعد، ناگرنار سٹیل پلانٹ ایک اور مثال قائم کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے، ۔

یاد رہے کہ ناگرنار اسٹیل پلانٹ نے بلاسٹ فرنیس کو شروع کرنے سے مہینوں پہلے اپنی اسٹیل میلٹنگ شاپ کے کولڈ ٹرائلز کیے تھے۔ اگرچہ تیز اسٹیل بنانے کی مثالیں موجود ہیں ، اس کے باوجود  ناگرنار اسٹیل پلانٹ کی جانب سے گرم دھات کی پیداوار کے نو دنوں کے اندر ایچ آر کوائل کی پیداوار کو  غیر معمولی ہی قرار دیا جائے گا۔ یہ ملز کی صلاحیت کو سلیب لگا کر اور ایچ آر کوائل تیار کرنے سے ممکن ہوا جب کہ بلاسٹ فرنیس کو شروع کرنے کی تیاریاں جاری تھیں۔

عام طور پر بلاسٹ فرنیس کے کام کو مستحکم ہونے میں چند ہفتے لگتے ہیں جس کے بعد اسٹیل میلٹنگ شاپ کے کام کے ساتھ بلاسٹ فرنیس کی پیداوار کو ہم آہنگ کیا جاتا ہے۔ یہ انتہائی خطرناک زون ہونے کی وجہ سے اس سے زیادہ احتیاط کے ساتھ رابطہ کیا جاتا ہے جس کے بعد ملز میں پیداواری عمل کو مستحکم کیا جاتا ہے۔ اتنی مختصر سی  مدت میں اس  کا  کامیابی کے ساتھ  پایہ تکمیل  کوپہنچ جانا   دراصل   تازہ   ترین آلات اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اس میں شامل پیشہ ور افراد کی مہارت کی بھی تصدیق کرتا ہے۔

 ایچ آر  کوائل کی پیداوار کل شروع ہونے کے ساتھ، پلانٹ پیداواری عمل کو مستحکم کرنے میں مصروف ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کی پیداوار کو جلد از جلد تجارتی بنایا جائے گا ۔ یہ محسوس کیا جاتا ہے کہ فیکٹروں سے  سامنے آنے والی مصنوعات  کی تیزی سے کمرشلائزیشن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ بہت حد تک ان نقصانات کو  کم کردے گی ، یا  تقریبا ختم ہی کردے  گی ، جو عام طور پر ایک گرین فیلڈ  اسٹیل پلانٹ کو اپنے کام کے پہلے سال میں برداشت کرنا پڑتے ہیں۔

*************

 

ش ح۔ س ب۔ رض

 

U. No.8808



(Release ID: 1951993) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu