صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 خواتین کی صحت کو بہتر کرنے کے لئے حکومت ہند کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم

Posted On: 08 AUG 2023 5:07PM by PIB Delhi

ملک بھر میں خواتین ، دیہی اور ایس سی / ایس ٹی کی آبادی سمیت تمام شہریوں کو حفظان صحت تک رسائی فراہم کرنے کے لئے حکومت کے ذریعہ کئی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں ۔ذیل میں ان اسکیموں کی تفصیلات پیش کی جارہی ہیں:

آیوشمان بھارت – ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر (ایچ ڈبلیو سی) کے ذریعہ جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال (سی پی ایچ سی) : فروری 2018 میں  حکومت ہند نے پورے ملک میں دسمبر 2022 تک 150000 آیوشمان بھارت – ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر (اے بی – ایچ ڈبلیو سی) قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔موجودہ ذیلی صحت کے مراکز (ایس ایچ  سی ) ، پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) اور شہری پرائمری ہیلتھ سینٹر(یوپی ایچ سی) کو اے بی – ایچ ڈبلیو سی میں تبدیل کردیا گیا ہے تاکہ جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال (سی پی ایچ سی) فراہم کی جاسکے۔ اس میں روک تھام ، فروغ ، معالجاتی  اور باز آبادکاری کی خدمات شامل ہیں جوکہ عوام کے لئے ہمہ گیر ، مفت اور کمیونٹی کے قریب  واقع ہیں۔ 31.07.2023 تک ملک بھر میں کل 160816 اے بی – ایچ ڈبلیو سی کام کررہے ہیں ۔

  • صحت کی دیکھ بھال سے متعلق خدمات کو پوری طرح استعمال کرنے اور بیداری پیدا کرنے کے لئے اے بی – ایچ ڈبلیو سی کی سطح پر ہیلتھ میلے لگائے جاتے ہیں ۔صحت سے متعلق مسائل  سے جامع طریقے سے نمٹنے کے لئے آیوشمان ہیلتھ میلے ’ون اسٹاپ‘ پلیٹ فارم ہے  جو عوام تک پہنچنے اور حفظان صحت سے متعلق خدمات کے استعمال کے بارے میں ایک مؤثر حکمت عملی ثابت ہوئی ہے ۔
  • لوگوں کو اپنے قریب ماہرین کی خدمات فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لئے اے بی – ایچ ڈبلیو سی میں ای سنجیونی کے ذریعہ ٹیلی مشاورت کی خدمات دستیاب ہیں ۔ای سنجیونی پورٹل کے ذریعہ 31 جولائی 2023 تک 14.35 کروڑ سے زیادہ ٹیلی مشاورت فراہم کی جاچکی ہے۔اے بی – ایچ ڈبلیو سی میں سینے کے کینسر ، منھ کے کینسر اور گردن کے کینسر کے لئے عورتوں کی جانچ کی جارہی ہے۔
  • قومی مفت دوا کی پہل :        عوامی صحت کے مراکز میں  جولو گ بھی آتے ہیں انہیں ضروری دوائیں فراہم کرنے کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کی جارہی ہے ۔
  • مفت تشخیص کی پہل(ایف ڈی آئی):اس پہل کے تحت دیکھ بھال کی مختلف سطحوں پر مفت ضروری علاج(ذیلی مرکز / ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر کی سطح پر 14 ٹیسٹ ، پی ایچ سی / پی ایچ سی – ایچ ڈبلیو سی  کی سطح پر 63 ٹیسٹ ، سی ایچ سی کی سطح پر 97 ٹیسٹ ،ایس بی ایچ کی سطح پر 111 ٹیسٹ اور ڈی ایچ کی سطح پر 134 ٹیسٹ ) فراہم کرنے کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کی جارہی ہے ۔
  • قومی ایمبولینس سروس(این اے ایس ): این ایچ ایم کے تحت مرکزی ٹول فری نمبر  102/108 نمبر سے جڑی قومی ایمبولینس سروس (این اے ایس ) کے ذریعہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  میڈیکل ایمرجنسی  سروسز کے لئے  تکنیکی اورمالی مدد  فراہم کی جارہی ہے۔
  • نیشنل موبائل میڈیکل یونٹ(این ایم ایم یو): لوگوں اور خاص طور پر دور افتادہ ،  مشکل گزار ، بنیادی ڈھانچوں سے محروم اور ناقابل رسائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بنیادی دیکھ بھال کے خدمات فراہم کرنے کے لئے انہیں ان کے گھر پر عوامی صحت کی دیکھ بھال سے متعلق سہولیات کی دستیابی کی خاطر نیشنل موبائل میڈیکل یونٹ کی مدد کی جارہی ہے۔

مذکورہ بالا اسکیموں کے علاوہ حکومت نے خاص کر حاملہ خواتین کے لئے درج ذیل اسکیمیں نافذ کی ہیں:

  • سرکشت ماترتو آشواسن (سُمن)کے تحت عوامی صحت کے مراکز میں آنے والی تمام عورتوں اور نوزائدوں  کو مفت میں یقینی ، باوقار ، بااحترام اور  معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کی جاتی ہے تاکہ ماں اور بچے کی موت کو روکا جاسکے۔
  • جننی سرکشا یوجنا (جے ایس وائی)اسپتال میں ڈیلیوری  کے لئے ایک مشروط کیش ٹرانسفر اسکیم ہے ۔
  • جننی شیشو سرکشا  کاریہ کرم(جے ایس ایس کے)کے تحت ہر حاملہ خاتون  پبلک ہیلتھ کے اداروں میں سیزیرئن  سیکشن سمیت   مفت ڈیلیوری کی حقدار ہےاور اس میں  مفت ٹرانسپورٹ ، علاج ، دوا  ،خون ،دیگر  خوراک اور غذا بھی شامل ہے ۔
  • پردھان منتری سرکشت ماترتو ابھیان(پی ایم  ایس ایم اے)کے تحت حاملہ خواتین کو ہر مہینے کی نو تاریخ کو ماہر / میڈیکل آفیسر  کے ذریعہ مفت اور معیاری   جانچ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
  • لکشیہ کے تحت حاملہ خواتین کو لیبرروم اور میٹر نٹی آپریشن کے دوران معیاری دیکھ بھال فراہم کی جاتی ہے  ،
  • حاملہ خواتین  کو معیاری دیکھ بھال فراہم کرنے کے لئے فرسٹ ریفرل یونٹ (ایف آر یو)میں افرادی قوت  ، خون جمع کرنے کی اکائیوں ، ریفرل  رابطوں کا انتظام کیا جارہا ہے ۔
  • آؤٹ ریچ کیمپوں  کا انتظام صحت کی دیکھ بھال سے متعلق خدمات کی رسائی کو خاص طور پر قبائلی اور مشکل گزار علاقوں میں بہتر بنانے کے لئے کیا جارہا ہے ۔اس پلیٹ فارم کا استعمال ماں اور بچے کی صحت کی خدمات سے متعلق بیداری میں اضافہ کرنے اور بڑے خطرے سے دوچار حاملہ خواتین کا پتہ لگانے میں کیا جارہا ہے۔
  • آئی ای سی / بی سی سی مہم : ماں کی صحت کا ایک بنیادی فوکس انفارمیشن ایجو کیشن اینڈ کمیونی کیشن (آئی ای سی) ، انٹر – پرسنل کمیونی کیشن (آئی پی سی ) اور برتاؤ میں تبدیلی سے متعلق مواصلات (بی سی سی) کی سرگرمیوں کے ذریعہ مانگ میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ جانکاری  مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود پروفیسر ایس پی بگھیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***********

 

ش ح ۔  ق ت - م ش

U. No.8811

 


(Release ID: 1951955) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Tamil , Telugu