شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے شمال مشرقی خطے کے لیے خصوصی ہنر مندی کی ترقی کے اقدام کے آغاز میں شرکت کی
وزیر نے کہا کہ یہ اسکیم شمال مشرقی خطے کے نوجوانوں کے لیے یکسر تبدیلی پیدا کرنے والی ثابت ہوگی
زندگیوں کی تبدیلی، مستقبل سازی کی پہل نوجوانوں کو ہنر سے آراستہ کرے گی اور مواقع فراہم کرے گی اور زرعی – باغبانی ، سیاحت، خدمات وغیرہ جیسے شعبوں میں خطے کے لامحدود امکانات سے فائدہ اٹھانے میں مدد کرے گی
Posted On:
08 AUG 2023 6:22PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی ، سیاحت اور ثقافت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج شمال مشرقی خطہ کے لیے ہنر مندی کی ترقی کی وزارت کے ذریعے ایک خصوصی ہنر مندی کی ترقی کے اقدام – ’زندگیوں کو تبدیل کرنا، مستقبل کی تعمیر کرنا‘- شمال مشرق میں ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے آغاز میں تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر کی موجودگی میں شرکت کی ۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2_html_m51128064G2CK.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2_html_m51128064G2CK.jpg)
وزیر موصوف نے اس پہل کے لیے ہنر مندی کی وزارت کی تعریف کی جو اس خطے میں ہنر مندی کی ترقی اور کاروباری ماحول میں ایک نئی صبح کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام خطے کے 2.5 لاکھ نوجوانوں کے لیے یکسر تبدیلی لانے والا ثابت ہوگا اور شمال مشرقی خطے کی امنگوں اور خوابوں کو بھی پرِپرواز دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام نوجوانوں کو نہ صرف گھریلو اور بین الاقوامی جاب مارکیٹ میں ایک الگ مقام فراہم کرے گا، بلکہ کاروباری افراد کو شمال مشرق کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے بااختیار بھی بنائے گا۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2_html_m4586031eMGRS.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2_html_m4586031eMGRS.jpg)
جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ خطے میں ایک مضبوط ہنر مندی اور انٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کے قیام سے زراعت، باغبانی، سیاحت، خدمات، آئی ٹی وغیرہ جیسے شعبوں میں خطے کی بے پناہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنر مند اور باصلاحیت افرادی قوت شمال مشرقی خطے کو ہندوستان کے ترقی کے انجن کے طور پر ترقی دینے کی کلید ہوگی۔
جناب ریڈی نے وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی کے پختہ یقین کو دہرایا کہ ہندوستان شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں کے دوران کنکٹی وٹی اور انفراسٹرکچر میں عام ڈگر سے ہٹ کر کوششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 9 سالوں میں 5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے ہیں جس نے شمال مشرقی خطے میں بے مثال ترقی کی رفتار کو تیز کیا ہے۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2_html_m30c5fa07HJ1G.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2_html_m30c5fa07HJ1G.jpg)
بنیادی ڈھانچے میں چند کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ 2014 تک یہاں صرف 9 ہوائی اڈے تھے، لیکن آج شمال مشرقی خطے میں 17 ہوائی اڈے ہیں، جس سے سیاحت اور نقل و حرکت کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1.02 لاکھ کروڑ سے زیادہ کے سڑکوں کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور تقریباً 82,000 کروڑ روپے پہلے ہی ریلوے کنکٹی ویٹی کے لیے خرچ ہو چکے ہیں۔ کام کی تیز رفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 121 ریلوے ٹنل پر کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت شمال مشرقی خطے کو 500 دنوں کے اندر مکمل ٹیلی کام کنکٹی وٹی فراہم کرنے کے ہدف پر کام کر رہی ہے – جس کے 2023 کے آخر تک مکمل ہوجانے کی توقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا ک ۔ ن ا۔
U- 8772
(Release ID: 1951729)
Visitor Counter : 73