قانون اور انصاف کی وزارت
فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتیں(ایف ٹی ایس سی)نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں
Posted On:
24 AUG 2023 2:52PM by PIB Delhi
وزارت قانون و انصاف کےمحکمہ انصاف کی مرکزی اسپانسرڈ اسکیم کے تحت فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں (ایف ٹی ایس سی)نے 30 جون 2023 تک عصمت دری اورپوکسو(پی او سی ایس او) ایکٹ کے 1.74 لاکھ مقدمات کا نپٹارہ کرکے متاثرین کو فوری انصاف فراہم کیا ہے۔
خواتین اور بچیوں کی حفاظت اور تحفظ کے مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے حکومت نے فوجداری قانون (ترمیمی)ایکٹ2018 منظور کرکے عصمت دری کے مرتکب افراد کے لیے سزائے موت سمیت سخت سزا کا التزام کیا ہے۔ متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے جنسی زیادتی کے واقعات اور طویل مقدماتی عمل نے ایسے معاملات کے لئے مخصوص عدالتی نظام کو ضروری بنادیا تھا۔اکتوبر 2019 سے محکمہ انصاف ایک مرکزی اسپانسرڈ اسکیم پر عمل درآمد کر رہا ہے، جس میں1023 فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتیں(ایف ٹی ایس سی) قائم کی جائیں گی، جن میں ملک بھر میں389 خصوصی پوکسو(پی او سی ایس او) عدالتیں شامل ہیں تاکہ جنسی جرائم سے متعلق مقدمات کی جلد سماعت کی جا سکے۔ ہر عدالت میں ایک جوڈیشل آفیسر اور 7اسٹاف ممبران شامل ہیں۔ اہل 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے 28 اس اسکیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ پڈوچیری نے اس اسکیم میں شامل ہونے کی خصوصی درخواست کی اور ایک خصوصی پوکسو(پی او سی ایس سی)کورٹ مئی 2023 میں شروع کی گئی۔
یہ اسکیم ابتدائی طور پر ایک سال کی مدت کے لیے تھی، جسے بڑھا کر دو مالی سال20-2019 اور22-2021کے لئے کردیا گیا تھا اور جس کے لئے کل خرچ767.25 کروڑ روپے رکھا گیا تھا، جس میں 474 کروڑ روپے مرکزی حصہ کے طور پر نربھیا فنڈ سے پورا کیا جانا تھا۔ کابینہ نے ایف ٹی ایس سی کی اسکیم کو دو سال یعنی مارچ 2023 تک جاری رکھنے کو منظوری دی اور جس کے لئے کل بجٹ1572.86 کروڑ روپے رکھا گیا ہے اور جس میں مرکزی حصے داری 971.70 کروڑ روپے ہے۔ اسکیم کی مزید توسیع کا عمل جاری ہے۔
مالی سال20-2019 میں140 کروڑ روپے،مالی سال21-2020 میں160.00 کروڑ روپے،مالی سال22-2021میں 134.56 کروڑ روپے اور مالی سال23-2022 میں200.00کروڑروپے مرکزی حصہ کے طور پر ریاستوں کو جاری کئے گئے۔
جون2023 تک763ایف ٹی ایس سی بشمول 412 خصوصی پوکسو(پی او سی ایس او) عدالتیں،29 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کام کر رہی ہیں،جنہوں نے 1,74,000 سے زیادہ زیر التواء مقدمات کو نپٹا یا ہے۔ مالی سال24-2023 کے لئے کل 200.00 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، جن میں سے 100.37 کروڑ روپے31 جولائی2023 تک ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایسے ایف ٹی ایس سی کے کام کے لیے فنڈز کے مرکزی حصہ کے طور پر جاری کئے گئےہیں۔
اسکیم کے مضبوط نفاذ کے لیے اس محکمے نے مقدمات کے اعدادوشمار کی ماہانہ نگرانی کے لیے ایک آن لائن نگرانی فریم ورک بنایا ہے۔ ہائی کورٹس کے رجسٹرار جنرلز اور ریاستی عہدیداروں کے ساتھ باقاعدہ جائزہ میٹنگیں کی جارہی ہیں۔
************
ش ح۔ م م۔ن ع
(U: 8763)
(Release ID: 1951692)
Visitor Counter : 123