قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی –لاء  2.0کا آغاز کل


اس تقریب کے تحت 50لاکھ کے سنگ میل تک پہنچنے کی یاد منائی جائےگی ؛ٹیلی –لاء کے تحت ، نیائے بندھو (عوامی فلاح وبہبود)سے متعلق پروگرام کے تحت ، قانونی نمائندگی پرمبنی خدمات کو قانونی صلاح کی خدمت سے مربوط کیاجائے گا؛یہ قانونی امداد ایکونظام اور سب کے لئے انصاف کو یقینی بنانے کے حکومت کے ویژن  کی عملی مثال ہوگی

Posted On: 24 AUG 2023 12:10PM by PIB Delhi

انصاف تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 39  اے کے آئینی مینڈیٹ کو پورا کرنے کے لیے عہدبستہ، محکمہ انصاف (ڈی اوجے) کل یعنی 25 اگست، 2023 کو سری فورٹ آڈیٹوریم، نئی دہلی میں اپنا ٹیلی لا 2.0 تقریب منعقدکررہا ہے۔ اس تقریب میں قانون اور انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال شرکت کریں گے۔ یہ تقریب مرکزی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ 50 لاکھ کے  سنگ میل تک پہنچنے کی  ایک یادگار ہے، جو کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے عام شہریوں کو قانونی چارہ جوئی سے پہلے کے  صلاح مشورے فراہم کرتا ہے۔

ٹیلی –لاء کے تحت ، نیائے بندھو (عوامی فلاح وبہبود)سے متعلق پروگرام کے تحت ، قانونی نمائندگی پرمبنی خدمات کو قانونی صلاح کی خدمت سے مربوط کیاجاتاہے۔ اس سے عام شہری ایک ہی رجسٹریشن اور ٹیلی لاءکے سنگل گیٹ وے کے ذریعے قانونی صلاح مشورے، قانونی مدد اور قانونی نمائندگی تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس تقریب میں  پیش پیش رہنے سرگرم کارکنان  کو بھی  اعزاز سے نوازاجائے گا جو بنیادی سطح کے سپاہی ہیں اور اس کی دہلیز پر قانونی خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔ تقریب کے دوران کیے جانے والے کچھ شوکیس/ریلیز میں درج ذیل  شامل ہیں: -

  • ‘‘ٹیلی لاء’’فلم کا شو کیس جس میں ٹیلی لاء کے پانچ سالہ (2022-2017) کے سفر کی منظرکشی کی گئی  ہے؛
  • ‘‘ٹیلی لاء-2.0’’ کا آغاز، جو   ٹیلی-قانون اور نیا ئےبندھو ایپ کومربوط کرتاہے اور اس کے ای-ٹیوٹوریل کا اجراء؛
  • ‘‘وائسز آف بینیفیشریز’’  یعنی مستفید افراد کی آوازیں  کااجراء  جو کہ ٹیلی لا سروس سے فائدہ اٹھانے والوں کے تجربات کو دوبارہ شمار کرتی ہے۔
  • ‘‘حصولیابی کے حامل افراد کی فہرست’’کااجراء جو  سال (2023-2022)اور(2024-2023 اپریل تاجون ) کے لئے خطے کے لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نیم قانونی خدمات فراہم کرنے والے رضاکاروں ، گاؤں کی سطح کے کاروباری افراد، پینل  میں شامل  وکلاء اور ریاستی رابطہ کار وں  کی نمائندگی  کرتی ہے۔

اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں محکمہ انصاف، سی ایس سی، ای گورننس سروسز انڈیا لمیٹڈ کے افسران، قانونی کی تعلیم فراہم کرنے والے اسکولوں کے تحت تشکیل دیے گئے عوامی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے والے کلبوں کے طلباء اور فیکلٹی، خواندگی اور قانونی آگاہی کو نافذ کرنے والی محکمہ انصاف- ڈی او جے کی مختلف  ساجھیدار ایجنسیاں ، پیرا لیگل رضاکار، گاؤں کی سطح کے کاروباری افراد اورصنعت کار، پینل میں شامل وکلاء اور ریاستی رابطہ کار جو ملک میں ٹیلی لاء کو نافذ کر رہے ہیں وغیرہ شامل ہیں۔ اس تقریب کا اہتمام محکمہ انصاف کے ذریعے کیا جا رہا ہے اور اسے سی ایس سی ، ای گورننس سروسز انڈیا لمیٹڈ کی معاونت حاصل ہے۔ یہ تقریب قانونی امداد  سے متعلق ایکونظام اور سب کے لئے انصاف کو یقینی بنانے کے حکومت کے ویژن  کی عملی مثال ہے۔

************

(ش ح ۔ ع م  ۔  ع ا )

U.No. 8754                         


(Release ID: 1951641)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil