بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

‘آتم نر بھر بھارت’ کو بااختیار بناتے ہوئے ‘کھادی رکشاسوت’ (کھادی-راکھی) کوایک پیش  قدمی کے طور پر متعارف کیا گیا ہے

Posted On: 23 AUG 2023 6:14PM by PIB Delhi

کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین، جناب منوج کمار نے آج نئی دہلی میں رکشا بندھن منانے میں ‘کھادی رکشاسوت’  کا آغاز کیا ہے۔ یہ ‘کھادی رکشاسوت’ (کھادی-راکھی) چھوٹی، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کے زیراہتمام متعارف کرایا گیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 7 اگست 2023 کو پرگتی میدان نئی دہلی میں‘ہینڈلوم  کے قومی دن’  کی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے آنے والے تہواروں کی تقریبات کے لیے کھادی اور دیہی صنعت کی مصنوعات کا انتخاب کرکے دیہی کاریگروں کی مکمل طور سے حمایت کریں۔ تاکہ  بھارت  کے دور دراز دیہی حصوں میں روزگار کے بہترین مواقع کو یقینی بنایا جاسکے۔

اس موقع پرجناب منوج کمار نے کہا کہ ‘کھادی رکشاسوت’ کی انفرادیت اس کی تخلیق میں مضمر ہے، پورے دیہی بھارت سے تعلق رکھنے والی اسپنر بہنیں، چرخہ پر مختلف دھاگے کاتتی ہیں۔ یہ پروڈکٹ مکمل طور پر قدرتی ہے، اس میں کسی قسم کی کیمیکل شامل نہیں ہے۔ مثال کے طور پر، اتر پردیش کے امبیڈکر نگر کے گرام ادیوگک وکاس سنستھان کے ذریعہ مقامی طور پر  تیار کردہ راکھی پوترگئو ماتا کے پوتر گائے کے گوبر سے تیار کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ، اس میں تلسی، ٹماٹر، بیگن کے بیج شامل کرنے سے اس کی ساخت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح کی راکھی  بنانے کے پیچھے جو تصور کارفرما ہے، وہ یہ ہے کہ جب اسے زمین میں پھینک دیا جائے گا تو یہ تلسی، ٹماٹر اور بیگن کے پودوں کی جڑیں تیار ہوں گی۔  ملک کی مختلف ریاستوں میں تیار کیے گئے، اس طرح کے کھادی رکشاسوتوں کی بہتات اب نئی دہلی کے کھادی بھون میں خریداری کے لیے دستیاب ہے، جن کی قیمتیں20 روپے سے لے کر 250 روپے تک ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IXN2.jpg

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب منوج کمار نے کہا کہ اس سال ‘کھادی رکشاسوت’ کو ایک ‘آزمائشی پروجیکٹ’ اقدام کے طور پر ، بالخصوص نئی دہلی کے کھادی بھون میں متعارف کیا گیا ہے۔  مستقبل کی سمت دیکھتے ہوئے آنے والے سال میں ملک بھر میں ‘کھادی رکشاسوت’ شروع کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ انہوں نے عوام سے پرجوش اپیل کی، ان پر زور دیا کہ وہ ‘کھادی رکھشاسوت’ کو اپنائیں جو کہ کھادی کے ذریعےبھارت کے قومی ورثے کا ایک قابل ذکر مظہر ہے۔ ایسا کرنے سے، وہ نہ صرف بھارت کی شاندار وراثت کا تحفظ کر رہے ہوں گے، بلکہ ‘آتم نر بھر بھارت’ کے وژن میں بھی سرگرم  طور پر  اپنا کردار ادا کریں گے، جس کا تصور ہمارے معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QD7E.jpg

جناب منوج کمار نے کھادی کی گہری اہمیت پر روشنی ڈالی، جو ہمارے قومی ورثے کا ایک نشان ہے، انہوں بھارت کی جدوجہد آزادی کے دوران اس کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، کھادی نے گزشتہ9برسوں میں اپنے ‘سنہری دور’ میں داخل ہوتے ہوئے ایک بہترین تجربہ حاصل کیا ہے۔ پچھلے مالی سال میں، کھادی اور گاؤں کی صنعت کی مصنوعات سے ہونے والی آمدنی 1.34 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ مزیدیہ کہ موجودہ مالی سال میں، کھادی نے9.5 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرکے ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ انہوں نے آگے اس بات پر بھی زور دیا کہ کھادی کے اس نئے جوش کے ساتھ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘نئے بھارت کی نئی کھادی’ کو نہ صرف لباس کی علامت کے طور پر، بلکہ ایک‘ہتھیار’ کے طور پر بھی وضع کیا ہے۔ یہ ہتھیار غربت کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ کاریگروں کو بااختیار بنانے، خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے، خواتین کو بااختیار بنانے اور بے روزگاری کے خاتمے کوبھی  یقینی بنایا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JZME.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2014 سے اپنے مقبول ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ کے ذریعے ہمارے ملک کے شہریوں کو کھادی اور گاؤں کی صنعت کی مصنوعات کو اپنانے کی ترغیب دی ہے اور اس کوشش کا اثر قابل ذکر رہا ہے، کیونکہ کھادی کی صنعت ایک یکسر تبدیلی کی بحالی سے گزر رہی ہے۔ سال 2013-14 سے پہلے، یہ شعبہ جو کہ ایک زوال پذیر شعبہ تھا، اب اس نے ایک نئی بحالی کا تجربہ کیا ہے۔ دیہی کاریگروں کی مہارت کو نہ صرف پذیرائی مل رہی ہے، بلکہ وہ اپنی کاریگری کا مناسب معاوضہ بھی حاصل کر رہے ہیں۔ کاریگروں کو معاشی طور پر ترقی دینے کے اس عزم کے مطابق، کے وی آئی سی نے ‘کھادی رکشاسوت’ کو مارکیٹ میں متعارف کیا ہے،اب ہم جب کہ رکشا بندھن کے مبارک موقع پر پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر نہ صرف یہ کہ نہ صرف آپ تہوار منارہے ہیں، بلکہ اپنی کلائی پر کھادی رکشاسوت باندھنے کا یہ ایک موقع ہے اور  دیہی بھارت کی خواتین کاریگروں کے چہروں پر ایک نئی مسکراہٹ لانے کا بھی یہ ایک موقع ہے۔

*************

ش ح۔ش م۔ ت ع

U-8749



(Release ID: 1951626) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Telugu