صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے چندریان 3 کے وکرم لینڈر کی چاند پر کامیاب لینڈنگ پر اسرو کو مبارک باد دی

Posted On: 23 AUG 2023 8:05PM by PIB Delhi

وکرم لینڈر کے چاند پر اترنے کا براہ راست ٹیلی کاسٹ دیکھنے کے بعد، صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے اسرو اور چندریان 3 مشن سے وابستہ سبھی افراد کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ”ایسے دن ہوتے ہیں جب تاریخ بنتی ہے۔ آج، چندریان-3 مشن کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے ساتھ، ہمارے سائنس دانوں نے نہ صرف تاریخ رقم کی ہے، بلکہ جغرافیہ کے تصور کو بھی نئی شکل دی ہے۔ یہ واقعی ایک اہم موقع ہے، اس قسم کا واقعہ جو زندگی میں ایک بار ہوتا ہے، جس سے تمام ہندوستانیوں کو فخر ہوتا ہے۔ میں اسرو اور اس مشن میں شامل ہر فرد کو مبارک باد دیتی ہوں، اور ان کے لیے مزید کامیابیوں کی خواہش کرتی ہوں۔

مجھے یقین ہے کہ چندریان کی کامیابی پوری انسانیت کے لیے بھی ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح ہندوستان نے انسانیت کی خدمت میں جدید سائنس کے ساتھ ساتھ اپنے روایتی علم کی بنیاد کو بھی استعمال کیا ہے۔“

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8740



(Release ID: 1951548) Visitor Counter : 130