سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی آر ٹی ڈی ایچ –انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹاکسیکو لوجی، لکھنؤ میں کل ’’ایم ایس ایم ای کو بااختیار  بناتے ہوئے سی آر ٹی ڈی ایچ ‘‘کے موضوع پر چنتن شویر کا افتتاح کیا جائے گا

Posted On: 23 AUG 2023 4:55PM by PIB Delhi

صنعتی تحقیق کی نشو ونما  اور بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں(ایم ایس ایم ای )کے درمیان اختراعی پروڈکٹس اور طریقہ کار کو فروغ دینے کے لئے ایک سازگار ماحول تیار کرنے کے پیش نظر سائنسی اور صنعتی تحقیق کا محکمہ(ڈی ایس آئی آر)ایک اسکیم نافذ کررہا ہے، جو مشترکہ تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے مراکز (سی آر ٹی ڈی ایچ)کی تشکیل میں معاون ہے۔یہ سی آر ٹی ڈی ایچ ایم ایس ایم ایز کے استعمال کے لئے وقف ہیں۔ڈی ایس آئی آر نے ملک بھر میں پانچ شعبوں یعنی الیکٹرونکس/ قابل تجدید توانائی،سستی صحت،ماحولیاتی اقدامات، کم لاگت کی مشیننگ اور نئے مٹریلز/ کیمیکلز پروسیس میں 18سی آر ٹی ڈی ایچ قائم کئے ہیں۔ملک بھر میں قائم کئے گئے سی آر ٹی ڈی ایچ کا مقصد پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا، ایم ایس ایم ایز کی اختراعی مہارتوں میں اضافہ کرنا اور عالمی سطح پر مسابقت کے لائق بننے اور روزگار پیدا کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔سی آر ٹی ڈی ایچ مصنوعات اور خدمات کو ملک کے اندر تیار کئے جانے کو فروغ دیتے ہیں، جس سے کہ ڈی ایس آئی آر –سی آر ٹی ڈی ایچ کے ذریعے’’ووکل فار لوکل‘‘اور ’’آتم نر بھر بھارت‘‘کی تحریک کو مضبوطی ملتی ہے۔

سی آر ٹی ڈی ایچ اور ایم ایس ایم ایز/ اسٹارٹ اَپس/ اختراع کاروں کے درمیان تعامل کو تقویت پہنچانے کے لئے ڈی ایس آئی آ رنے سبھی 18 سی آر ٹی ڈی ایچ میں ’’چنتن شویر-ایم ایس ایم ایز کو با اختیار بناتے ہوئے سی آر ٹی ڈی ایچ ‘‘کا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس سلسلے میں پہلے چنتن شویر کا کامیابی کے ساتھ  اہتمام 27 جولائی 2023کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، کھڑگ پور(آئی آئی ٹی کھڑک پور)میں قائم کردہ ڈی ایس آئی آر-سی آر ٹی ڈی ایچ میں کیا گیا۔دوسرے ’’چنتن شویر –ایم ایس ایم ایز کو بااختیار بناتے ہوئے سی آر ٹی ڈی ایچ ‘‘کا اہتمام ڈی ایس آئی آر کے ساتھ سی آر ٹی ڈی ایچ کے ذریعے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹاکسیکولوجی ریسرچ ، لکھنؤ میں 24اگست 2023 کو کیا جائے گا۔

تقریب کا آغاز مہمانوں اور مندوبین کے ذریعے سی آر ٹی ڈی ایچ سہولیات کے مختصر دورے سے ہوگا۔ تقریب کا افتتاح سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈی ایس آئی آر کے سیکریٹری ڈاکٹر این کلئی سیلوی کریں گی اور اس کے بعد وہ افتتاحی خطبہ بھی دیں گی۔اجلاس میں اس کے بعد آئی آئی ٹی آر لکھنؤ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بھاسکر نارائن ابتدائی تقریر کریں گے اور سائنٹسٹ- جی اور سی آر ٹی ڈی ایچ ، ڈی ایس آئی آرکی سربراہ ڈاکٹر سجاتا چکلانوبس چنتن شویر کا ایک جائزہ پیش کریں گی۔ڈی ایس آئی آر –سی آر ٹی ڈی ایچ –آئی آئی ٹی آر، لکھنؤ کا ایک ویڈیو بھی اس تقریب کے دوران ڈی ایس آئی آر کے سیکریٹری اور سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل جاری کریں گے۔اس تقریب میں ڈاکٹر این کلئی سیلوی(سیکریٹری ، ڈی ایس آئی آر اور ڈائریکٹر جنرل ، سی ایس آئی آر)، ڈاکٹر بھاسکر نارائن (ڈائریکٹر ، آئی آئی ٹی آر، لکھنؤ)،ڈاکٹر سُجاتا چکلانوبس(سائنٹسٹ –جی اور سربراہ سی آر ٹی ڈی ایچ)، ڈاکٹر وپن سی شکلا(ممبر سیکریٹری، سی آر ٹی ڈی ایچ)اور ڈی ایس آئی آر کے سینئر افسر ڈاکٹر رنجیت بیروا ، ڈاکٹر کیلاش پیٹکر کے ساتھ ڈاکٹر پارتھا سارتھی، پی آئی –سی آر ٹی ڈی ایچ اور ان کی ٹیم شرکت کرے گی۔بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں ایم ایس ایم ایز کے نمائندے اور چیمبرس آف  کامرس اینڈ انڈسٹری  ایسو سی ایشنوں کے مندوبین بھی اس اہم تقریب میں شرکت کریں گے اور اپنی آر اینڈ ڈی کوششوں میں سی آر ٹی ڈی ایچ  کا فائدہ حاصل کریں گے۔

موضوعاتی اجلاس سی آر ٹی ڈی ایچ –آئی آئی ٹی آر ،لکھنؤ میں مستقبل کے لئے کی جانے والی ٹیکنالوجی کی ایجادات کا سی ایس آئی آر –آئی آئی ٹی آر لکھنؤ کے ڈائریکٹر کے جائزے پر مرکوز ہوں گے۔اس کے بعد آئی آئی ٹی آر ، لکھنؤ میں سی آر ٹی ڈی ایچ کی سرگرمیوں کا ایک مختصر خاکہ ڈاکٹر پارتھا سارتھی پیش کریں گے اور ایم ایس ایم ای کنکٹ اور مواقع کا پتہ لگائیں گے۔اس کے بعد ایم ایس ایم ایز کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔اس کے بعد ایم ایس ایم ایز / اسٹارٹ اَپس/ اختراع کاروں کو درپیش بڑے چیلنجوں کو شناخت کرنے اور سی آر ٹی ڈی ایچ سے ان کے ممکنہ حل تلاش کرنے کے بارے میں ’سمواد‘ کا اہتمام کیا جائے گا۔ان اجلاسوں میں ملک میں ایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے میں سی آر ٹی ڈی ایچ کے رول پر روشنی ڈالی جائے گی۔

 

************

ش ح۔ ا گ۔ن ع

(U: 8731)


(Release ID: 1951498)
Read this release in: English , Hindi , Tamil