وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے میں بھارت اور ناروے کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ناروے کا دورہ کیا


جناب پرشوتم روپالا نے عالمی مارکیٹ میں  بھارتی  آبی زراعت اور ماہی پروری کی مصنوعات کے معیار اور تنوع کو فروغ دینے میں  بھارتی نمائش  کاروں کی کوششوں کی  ستائش کی

وفد نے لیب کی سہولت کا بھی دورہ کیا اور  این ٹی این یو  کی طرف سے کی جانے والی جدید تحقیق اور اختراعات کا مشاہدہ کیا

وفد نے اسکیل اے کیو کے کیج کلچر کے زون کا مشاہدہ کیا اور ماہی  پروری اور آبی زراعت کے شعبے میں باہمی اشتراک اور تعاون کے ممکنہ شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا

Posted On: 23 AUG 2023 5:18PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پالن  اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد  ، ماہی پروری،  مویشی پالن اور ڈیری کے وزیر مملکت   ڈاکٹر ایل مروگن، محکمہ ماہی پروری کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ نیتو کماری پرساد اور دیگر سینئر افسران  کے ہمراہ ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے میں بھارت اور ناروے کے درمیان باہمی اشتراک و تعاون کو  مزید مستحکم کرنے کی خاطر  ناروے کے دورے پر  ہیں ۔ کل ٹرانڈہیم اسپیکٹرم، کلوسٹرگاٹا میں ایکوا ناروے 2023 تجارتی شو  ، جو کہ آبی زراعت کی ٹیکنالوجی اور اختراعات کے لیے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی شوز میں سے ایک ہے، کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد،  اعلیٰ سطحی وفد نے ایکوا جین  کا دورہ کیا، جو ایک تحقیق پر مبنی افزائش نسل کی کمپنی ہے ، جو عالمی آبی زراعت کی صنعت  سے متعلق  جینیاتی اسٹارٹر مواد اور فرٹیلائزڈ انڈے  تیار کرتی ہے اور فراہم کرتی ہے۔  جناب پرشوتم روپالا اور ڈاکٹر ایل مروگن نے ایکوا جین کے سی ای او  جناب ناٹ روفلو کے ساتھ مشترکہ  اشتراک و تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

Image

جناب پرشوتم روپالا نے ڈاکٹر ایل مروگن کے ہمراہ ، نمائش میں بھارتی شرکاء سے بات چیت کی، جنہوں نے آبی زراعت اور ماہی پروری سے متعلق اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی۔ مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے عالمی مارکیٹ میں بھارتی آبی زراعت اور ماہی پروری کی مصنوعات کے معیار اور تنوع کو فروغ دینے میں  بھارتی نمائش  کاروں کی کوششوں کی  ستائش کی۔ وفد نے آبی زراعت اور ماہی پروری کے شعبے میں تعاون کے مختلف امور اور مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Image

گزشتہ روز بھارتی اعلیٰ سطحی وفد کے لیے ناروے میں این ٹی این یو سی لیب  کے دورے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ وفد کو پروفیسر جیلنگے ریتین  اور پروفیسر بینگٹ فنسٹاڈ ، جو کہ سمندری سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہر ہیں، نے  جانکاری فراہم کی ۔  این ٹی این یو سی لیب  ایک بین موضوعاتی تحقیقی مرکز ہے، جس کا مقصد  سمندری معیشت کے لیے پائیدار حل تیار کرنا ہے۔ وفد نے لیب کی سہولت کا بھی دورہ کیا اور  این ٹی این یو کی طرف سے کی جانے والی جدید تحقیق اور اختراعات کا مشاہدہ کیا، جو کہ ناروے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے۔

اپنے دورے کے دوران، وفد نے اسکیل اے کیو کے کیج کلچر کا مشاہدہ کیا، جو کہ آبی زراعت کی ٹیکنالوجی اور اختراعات میں ایک معروف کمپنی ہے۔  اس کے علاوہ ، اس وفد نے اسکیل اے کیو  کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے میں اشتراک و تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Image

وفد کو اسکیل اے کیو کی جانب سے پیش کی جانے والی مختلف مصنوعات اور خدمات کے بارے میں  جانکاری دی گئی، جن میں ماہی پروری سے متعلق حل ، پنجرے اور مچھلی کے انڈے دینے کے نظام   اور سیلمون صنعت کے لیے خصوصی آلات شامل ہیں۔ مزید براں ، وفد کے ذریعے آبی زراعت کی پیداواری صلاحیت اور پائیداری کو بڑھانے کے لیے اسکیل اے کیو کے ذریعے استعمال کی جانے والی کچھ جدید ٹیکنالوجیز کا براہ راست مشاہدہ بھی  کیا گیا ۔

Image

وفد کو اسکیل اے کیو کی جانب سے پیش کئے جانے والے مختلف پروڈکٹس  اور خدمات کے بارے میں بتایا گیا، جو عالمی سطح پر صارفین کو جدت طرازی ، ٹیکنالوجی اور آلات فراہم کرتی ہیں۔ وفد نے اسکیل اے کیو  کی سینئر انتظامیہ کے ساتھ بھی بات چیت کی اور باہمی تعاون اور شراکت داری کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ دورہ  نہایت سودمند اور نتیجہ خیز رہا  ۔ دونوں فریقوں نے آبی زراعت کے شعبے میں بھارت اور ناروے کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

Image

Image

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  م ع  ۔  ع ا

U.No. 8727


(Release ID: 1951472)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu