قانون اور انصاف کی وزارت

قومی عدلیہ ڈاٹا گرڈ : ای-کورٹس پروجیکٹ کے تحت احکامات، فیصلوں اور مقدمات کی تفصیلات  کا ایک ڈاٹا بیس آن لائن پلیٹ فارم کے طور پر قائم کیا گیا

Posted On: 23 AUG 2023 3:23PM by PIB Delhi

قومی عدلیہ ڈاٹا گرڈ (این جے ڈی جی) 18735 ضلع اور  ذیلی عدالتوں اور ہائی کورٹس کے  احکامات ، فیصلوں اور مقدمات کی تفصیلات  کا ایک ڈاٹا بیس  ہے، جو  ای- کورٹس  پروجیکٹ کے تحت ایک آن لائن پلیٹ فارم کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ متعلقہ ضلع اور  متعلقہ عدالتوں کے ذریعہ  ڈاٹا  کو  حقیقی  وقت  کی بنیاد پر  اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ یہ  ملک کے  تمام  ضلع اور  ذیلی  کمپیوٹرائزڈ  عدالتوں  کی عدالتی کارروائیوں  / فیصلوں سے متعلق  اعداد وشمار فراہم کرتا ہے۔ تمام ہائی کورٹس بھی  قومی عدلیہ  ڈاٹا  گرڈ (این جے ڈی جی) میں  ویب  سروسز  کے ذریعہ شامل ہیں اور  یہ تفصیلات  مقدمے  کے فریقوں کو آسانی سے دستیاب ہیں۔

ای-کورٹس پلیٹ فارم سروس  کے ذریعہ قانونی مقدمات کے موجودہ فریق ، الاسٹک سرچ  ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان کمپیوٹرائزڈ  عدالتوں میں موجود 23.58 کروڑ سے  زیادہ  مقدمات  اور  22.56  کروڑ  احکامات  / فیصلوں  کی موجودہ صورت حال  کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ این جے ڈی جی پر  دستیاب  مقدمات کا ڈاٹا  دیوانی اور  فوجداری دونوں معاملات کے لئے دستیاب ہے اور  ریاست اور ضلع کی سطح پر اس  مقدمے  کے بارے میں تجزیہ  بھی کیا جاسکتا ہے۔ این جے ڈی جی  مقدمات  کی نشان دہی کرنے ، بندو بست کرنے اور معاملات  کے التوا کو کم کرنے کے لئے ایک نگرانی  کے آلے کے طور پر  کام کرتا ہے۔ یہ  مقدمات  کا فیصلہ کرنے میں  تاخیر کو کم کرنے  سے متعلق  پالیسی فیصلے کرنے اور  معاملات کے التوا کو کم کرنے  کے لئے بھی  معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ  عدالتوں کی کارکردگی ، نظام میں  رکاوٹوں  کی بہتر نگرانی  کا کام انجام دیتا  ہے اور اس طرح  ایک مؤثر بندو بست کے آلے کے طور پر کام کرتا ہے۔ زمین سے متعلق تنازعات  کا پتہ لگانے کے لئے  26  ریاستو  کے اراضی کے ریکارڈ کے  اعداد وشمار  کو این جے ڈی جی کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔

4568

عالمی بینک نے  2018  کے لئے  کاروبار کرنے میں آسانی  کے لئے  قومی عدلیہ ڈاٹا گرڈ  کی ستائش  کی ہے ، جس نے  کیس مینجمنٹ رپورٹس  تیار کرنا ممکن بنایا ہے اور اس طرح  کانٹریکٹ کے نفاذ کو آسان بنایا ہے۔ حکومت ہند کے ذریعہ  اعلان کردہ  قومی اعداد وشمار  میں ساجھیداری اور  رسائی میں پالیسی  (این ڈی ایس اے پی) کے  مطابق مرکزی  اور ریاستی حکومتوں کو  اوپن  ایپلی کیشن  پروگرامنگ انٹر فیس (اے پی آئی) فراہم کیا گیا ہے، تاکہ  محکمہ جاتی آئی ڈی  اور  ایکسس کی  کو استعمال کرتے ہوئے  این جے ڈی جی  تک آسان رسائی  حاصل  ہوسکے۔ اس سے  ادارہ جاتی  فریقوں کو  اپنے تجزیئے  اور نگرانی کے مقصد سے این جے ڈی جی  کے اعداد وشمار  تک رسائی  حاصل ہوگی۔ اس سہولت کو  مستقبل میں  غیر ادارہ جاتی  فریقوں  تک  توسیع  دینے کی بھی تجویز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-8719



(Release ID: 1951399) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Tamil