صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے ذریعہ میزورم کے ایزول میں 100مائیکروسائٹس پروجیکٹس کے تحت پہلی اے بی ڈی ایم مائیکروسائٹ کا آغا ز
میزورم نے ایزول میں اے بی ڈی ایم مائیکرو سائٹ کو نافذ کرنے کے لیے یوتھ فار ایکشن کو انٹرفیسنگ ایجنسی کے طور پر مقرر کیا
Posted On:
23 AUG 2023 10:57AM by PIB Delhi
نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کو تیزی سے اپنانے کے لیے 100 مائیکرو سائیٹس پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔ میزورم ہندوستان کی پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے اپنے دارالحکومت ایزول میں اے بی ڈی ایم مائیکرو سائیٹ کو فعال کیا ہے۔ اس کے تحت حفظان صحت کی تمام سہولیات بشمول پرائیویٹ کلینک، چھوٹے اسپتال اور لیبز کو اے بی ڈی ایم سے منسلک کیا جائے گا جو مریضوں کو ڈیجیٹل صحت کی خدمات فراہم کریں گے۔
پروجیکٹ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے، این ایچ اے ، کے سی ای او نے اس پروجیکٹ کی اہمیت کے بارے میں بتایاکہ – ‘‘اے بی ڈی ایم کے تحت 100 مائیکروسائٹ پروجیکٹ نجی شعبے کے چھوٹے اور درمیانہ درجے کے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کی بڑی تعداد تک پہنچنے کے لیے بہت اہم اقدام ہے۔ مائیکرو سائیٹس کا تصور پورے ملک میں ہیلتھ کیئر ڈیجیٹائزیشن کی کوششوں کو ایک مضبوط تحریک فراہم کرنے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ میزورم کی ٹیم کی کوششوں کے نتیجے میں ایزول ہندوستان میں پہلی اے بی ڈی ایم مائیکرو سائیٹ بن گئی ہے۔ این ایچ اے دوسری ریاستی ٹیموں کی طرف سے اسی طرح کے پرجوش ردعمل کی منتظر ہے۔’’
ایزول میں، 23 اگست 2023 کو مائیکرو سائیٹ کے افتتاح کی تقریب میں ، صحت اورخاندانی بہبودمیزورم کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ بیٹسی زوتھن پری سائیلونے کہا کہ ‘‘ہمیں پختہ یقین ہے کہ صحت کی خدمات کے ڈیجیٹائزیشن سے ہمیں ہمہ گیرصحت کوریج کے اپنے مقصد کے حصول میں مددمل سکتی ہے۔ہماری صحت کی سہولیات پر ڈیجیٹل خدمات اور ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈ تک محفوظ رسائی کے ساتھ، مریضوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ ہماری ٹیموں نے اے بی ڈی ایم کی اہلیت کے عمل کا باریک بینی سے مطالعہ کرنے کے لیے شعوری کوششیں کیں اور ایزول میں ہماری پہلی مائیکرو سائٹ کو چلانے کے لیے ایک عمل درآمد پارٹنر کا انتخاب کیا ہے۔ ہم سب مشن موڈ میں عمل درآمد کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں کہ ایزول مائیکرو سائیٹ ملک میں پہلی اے بی ڈی ایم مائیکرو سائیٹ کے طور پر اپنے رول پر پورا اترے۔
اے بی ڈی ایم مائیکرو سائیٹس کی وضاحت جغرافیائی خطوں میں کی گئی ہے جہاں چھوٹے اور درمیانہ درجے کے نجی حفظان صحت کی سہولیت فراہم کرنے والوں کو ساتھ لانے کے لیے رسائی سے متعلق مرکوز کوششیں کی جائیں گی۔ ان مائیکرو سائیٹس کو بڑے پیمانے پر اے بی ڈی ایم کے ریاستی مشن ڈائریکٹرز کے ذریعے نافذ کیا جائے گا جبکہ مالی وسائل اور مجموعی رہنمائی این ایچ اے فراہم کرے گی۔ اس پروگرام کے تحت ایک انٹرفیسنگ ایجنسی کے پاس اس علاقے میں حفظان صحت کی سہولیات فراہم کرنے والوں تک رسائی کے لیے ایک آن گراؤنڈ ٹیم ہوگی۔ یہ ٹیم اے بی ڈی ایم کے فوائد کے بارے میں بیداری پھیلائے گی اور سروس فراہم کرنے والوں کو اے بی ڈی ایم کے تحت بنیادی رجسٹریوں میں شامل ہونے میں مدد کرے گی ۔اس کے علاوہ اے بی ڈی ایم کے استعمال کو فروغ دے گی تاکہ باقاعدہ طبی دستاویزات کے لیے ڈیجیٹل حل کو فعال کیا جا سکے۔ مریض ان سہولیات پر بنائے گئے صحت کے ریکارڈ کو اپنے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹس (اے بی ایچ ایز) کے ساتھ جوڑنے کے قابل ہوں گے اور اپنے فون پرکسی بھی اے بی ڈی ایم سے آراستہ پرسنل ہیلتھ ریکارڈ(پی ایچ آر)ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے ان ریکارڈکو دیکھنے اور شیئرکرنے کے قابل ہوں گے: (https: //phr.abdm.gov.in/uhi/1231)۔
این ایچ اے نے اس سے پہلے ممبئی، احمد آباد اور سورت میں مائیکرو سائیٹ پائلٹس کی نگرانی کی تھی۔ ان پائلٹس سے حاصل ہونے والے سبق اور تجربات کو اے بی ڈی ایم کے تحت 100 مائیکروسائٹس پروجیکٹ کے مجموعی ڈھانچے میں شامل کیا گیا ہے۔
میزورم کے علاوہ، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ سمیت دیگر ریاستوں نے بھی اے بی ڈی ایم مائیکر و سائٹس پرعمل درآمدسے متعلق اہم پیش رفت کی ہے۔
اے بی ڈی ایم کے تحت 100 مائیکروسائیٹس پروجیکٹ سے متعلق مزید معلومات https://abdm.gov.in/microsites پردیکھی جا سکتی ہیں۔
************
(ش ح ۔ ف ا ۔ ع ا )
U.No. 8704
(Release ID: 1951321)
Visitor Counter : 132