مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت انٹرنیٹ اتسو انٹرنیٹ کی تبدیلی کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست شرکت کے ساتھ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

Posted On: 22 AUG 2023 6:06PM by PIB Delhi

محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کو ”بھارت انٹرنیٹ اتسو“ کے کامیاب اختتام کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، یہ ایک ایسا جشن ہے جس نے ملک کے کونے کونے سے شہریوں کو اپنی کہانیوں/ ویڈیوز کا اشتراک کرنے کے لیے اکٹھا کیا کہ انٹرنیٹ نے ان کی زندگیوں کو کیسے بدلا ہے۔ ایم وائی جی او وی کے تعاون سے 45 دنوں (07.07.2023 سے 21.08.2023) تک منعقد ہونے والے اس پروگرام میں 24,000 سے زیادہ لوگوں کی شرکت کے ساتھ زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا جس میں سماجی و اقتصادی ترقی پر انٹرنیٹ کے گہرے اثرات کو اجاگر کیا گیا۔

ایم وائی جی او وی کے ساتھ شراکت داری میں ڈی او ٹی، ہر اس شرکت کنندہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے جس نے بھارت انٹرنیٹ اتسو میں اپنی کہانیوں/ ویڈیوز کا اشتراک کیا۔ بڑی تعاد (24,128 اندراجات) میں لوگوں کی موجودگی انفرادی زندگیوں، کمیونٹیز اور مجموعی طور پر ملک کی ترقی پر انٹرنیٹ کے اثرات کی وسیع پیمانے پر پہچان کی عکاسی کرتی ہے۔

7 جولائی 2023 کو اپنے آغاز کے بعد سے، بھارت انٹرنیٹ اتسو میں ہندوستان بھر سے افراد، برادریوں اور تنظیموں کی کہانیوں/ ویڈیوز کی ایک غیر معمولی تعداد حاصل ہوئی۔ یہ دل کو چھو لینے والی ویڈیوز یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح انٹرنیٹ روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے، جس سے ترقی، رابطے اور علم کے اشتراک کو ممکن بنایا گیا ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اس تقریب میں تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال سے لے کر کاروباری اور ثقافتی تحفظ تک کے متنوع شعبوں پر محیط کہانیاں حاصل ہوئیں۔

تقریب کے اختتام پر، سب سے زیادہ اثر انگیز کہانیوں/ویڈیوز کو منتخب کرنے کے لیے جانچ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ جیتنے والوں کا تعین کرنے کے لیے جیوری ہر جمع کی گئی ویڈیو/کہانی کا باریک بینی سے جائزہ لے گی۔ تعریف کے ایک حصے کے طور پر شرکا کو درج ذیل طور پر اعزاز دیا جائے گا:

  1. بہترین تین کہانیوں/ ویڈیوز کو بالترتیب 15,000، 10,000 اور 5000 روپے کے نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔
  2. ہر ریاست/ یو ٹی سے ایک بہترین کہانی/ ویڈیو کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ 1,000 روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔
  3. اس کے علاوہ، مزید 10 بہترین کہانیوں/ ویڈیوز کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے گا۔
  4. یہ کہانیاں/ویڈیوز وزارت مواصلات، حکومت ہند کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر نمایاں ہوں گی۔

بھارت انٹرنیٹ اتسو کی زبردست کامیابی ہر شہری کو محفوظ، قابل بھروسہ اور سستی ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے کے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے عزم کا اعادہ کرتی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ڈیجیٹل دور کے فوائد ملک کے کونے کونے تک پہنچ جائیں۔

بھارت انٹرنیٹ اتسو کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس اور معلومات کے لیے براہ کرم https://innovateindia.mygov.in/bharat-internet-utsav/ ملاحظہ کریں۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8690



(Release ID: 1951219) Visitor Counter : 81


Read this release in: Telugu , English , Hindi