بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندر گاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں  کی وزارت  کے تحت تحقیقی تنظیموں نے قومی ورکشاپوں کے ذریعے  بھارت کے چندریان -3  چاند  مشن کی اہمیت کو اجاگر کیا  

Posted On: 22 AUG 2023 5:54PM by PIB Delhi

چندریان، بھارت کا چاند کی کھوج  کا پروگرام،  بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم ( اسرو )  کی طرف سے شروع کی گئی ایک بے مثال کوشش  ہے۔ چندریان  ، چاند کے اسرار سے پردہ اٹھانے اور چاند  پر ارضیات، ماحول اور وسائل کے بارے میں عالمی خلائی برادری کی سمجھ میں  تعاون کرنے کے لیے  بھارت کی لگن کی نمائندگی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BR17.jpg

چونکہ بھارت کا چندریان - 3 مشن ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے کے قریب پہنچ رہا ہے -  چاند پر عنقریب ایک کامیاب  لینڈنگ ہونے والی ہے  ،ایسے میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ( ایم او پی ایس ڈبلیو )  کے زیراہتمام قومی سطح کی ورکشاپوں  کا انعقاد،  عوامی بیداری  پیدا کرنے ، اہمیت کو سمجھنے اور چندریان - 3 مشن کی پیچیدگیوں کو جاننے کے لیے بندر گاہوں ، آبی گزر گاہوں اور ساحلوں کے لئے قومی ٹیکنا لوجی سینٹر  ( این ٹی سی پی ڈبلیو سی) ، آئی آئی ٹی مدراس  اور اندرونِ ملک آبی گزر گاہوں اور ساحلی بحری ٹیکنالوجی کے مرکز (سی آئی سی ایم ٹی) ، آئی آئی ٹی کھڑگپور  کے ذریعے کیا گیا ۔  اس ورکشاپ کا مقصد خلائی تحقیق کے دائرے میں سائنسی علم اور تکنیکی اختراعات کو آگے بڑھانے میں بھارت کے چندریان مشن کی اہمیت  کو اجاگر کرنا تھا ۔ ورکشاپ میں سائنس دانوں، محققین، ماہرین تعلیم، طلباء، سرکاری افسران اور عام لوگوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027PNM.jpg

معزز مقررین بشمول ڈاکٹر سید مقبول احمد،  جناب لیو، ڈاکٹر کے متھوکمارن اور ڈاکٹر تپس کمار نندی نے گزشتہ چندریان مشن سے حاصل کردہ معلومات کا اشتراک کیا اور موجودہ مشن کی پیچیدگی اور اس کے پروپلشن سسٹم  ، سیاروں کی سائنس اور تکنیکی اختراع میں  بھارت کی کامیابیوں پر بات کی۔

چندریان - 3 کی کامیاب لینڈنگ نہ صرف بھارت کے لیے ایک اور تاریخی کامیابی کی نشان دہی کرے گی بلکہ چاند کی تحقیق کے مستقبل کی تشکیل کرتے ہوئے سائنسی دریافت اور تلاش کی نئی راہیں بھی کھولے گی۔

اس موقع پر بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ "چندریان مشن کی کامیابیاں انسانی علم اور تلاش کی سرحدوں کو آگے بڑھانے کے لیے  بھارت کی لگن کی مثال دیتی ہیں۔ چاند کی دریافت کا سفر چندریان - 3 کی آئندہ لینڈنگ کے ساتھ جاری ہے  ، جو کائنات کے اسرار کو کھول دے گا اور آنے والی نسلوں کے لیے ستاروں تک پہنچنے کی راہ ہموار کرے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  م ع   ۔  ع ا

U.No. 8686



(Release ID: 1951182) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Marathi