بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

اترپردیش کی ریاستی کونسل کا ضمنی الیکشن

Posted On: 22 AUG 2023 12:14PM by PIB Delhi

اترپردیش میں ریاستی کونسل کی ایک نشست  ناگہانی طورپرخالی ہوگئی ہے ،جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

ممبرکانام

وجہ

نشست خالی ہونے کی تاریخ

مدت کار

جناب ہردواردوبے

انتقال

26.06.2023

25.11.2026

 

2-کمیشن نے درج ذیل پروگرام کے مطابق مذکورہ بالا خالی جگہ کو بھرنے کے لئے اترپردیش سے ریاستی کونسل کاایک ضمنی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیاہے ۔

 

نمبرشمار

پروگرام

تاریخ

 

نوٹی فکیشن جاری کرنے کی تاریخ

29اگست ، 2023( بروزمنگل )

 

پرچہ ٔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ

05ستمبر،2023(بروزمنگل)

 

نامزدگیوں کی جانچ پڑتال

06ستمبر،2023(بروزبدھ)

 

امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ

08 ستمبر،2023(بروزجمعہ)

 

پولنگ کی تاریخ

15ستمبر،2023(بروز جمعہ)

 

پولنگ کے اوقات

صبح 9بجے سے شام 4بجے تک

 

ووٹوں کی گنتی

15ستمبر ،2023(بروزجمعہ )شام 5بجے

 

وہ تاریخ جس سے قبل الیکشن کاکام مکمل کیاجائے گا

19ستمبر،2023(بروزمنگل )

ہندوستانی الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری کردہ کووڈ -19کے واضح رہنما خطو ط جوکہ 08اگست 2023کے پریس نوٹ کے پیرا6میں شامل ہیں ،درج ذیل لنک میں دستیاب ہیں ،جن پرپورے انتخابی عمل کے دوران جہاں کہیں لاگوہوں ، سبھی لوگوں کو عمل کرنا ہوگا: https://eci.gov.in/files/file/15208-schedule-for-bye-election-to-07-legislative-assemblies-of-jharkhand-tripura-kerala-west-bengal-uttar-pradesh-and-uttarakhand/

 اترپردیش کے چیف سکریٹری کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی ریاست سے ایک سینئرافسرکو تعینات کریں جوکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مذکورہ ضمنی الیکشن کے اہتمام  کے انتظامات کرتے وقت کووڈ -19کی روک تھام کے اقدامات سے متعلق موجودہ ہدایات کی پابندی کی جائے ۔

**********

 (ش ح۔  اگ ۔ع آ)

U-8659


(Release ID: 1951015) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu