کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان كی انڈونیشیا كے سیمارانگ میں 20ویں آسیان-ہندوستان اقتصادی وزراء کی میٹنگ میں شرکت
Posted On:
21 AUG 2023 8:30PM by PIB Delhi
انڈونیشیا كے سیمارانگ میں 21 اگست 2023 کو منعقدہ 20 ویں آسیان-ہندوستان اقتصادی وزراء کی میٹنگ میں وزارت صنعت و كے تجارتی محكمے كے ایڈیشنل سکریٹری جناب راجیش اگروال نے ہندوستان کی نمائندگی کی اور انڈونیشیاءی وزیر تجارت وزیر ڈاکٹر ذوالقفلی حسن کے ساتھ میٹنگ کی مشترکہ صدارت بھی کی۔ تمام 10 آسیان ممالک برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کے اقتصادی وزراء یا ان کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈیموکریٹک ریپبلک آف تیمور لیست نے بھی اجلاس میں بطور مشاہد شرکت کی۔
وزراء نے ہندوستان اور آسیان کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا جائزہ لیا اور ہندوستان اور آسیان کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مضبوط اور بڑھانے کے اپنے عزم پر زور دیا۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آسیان-ہندوستان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ دونوں فریقوں کے لیے خاص طور پر عالمی وبا کے بعد کے دور میں بامعنی طور پر سود مند ہو۔
ہندوستان اور آسیان نے 2023-2022 میں 131.5 بلین امریکی ڈالر کی باہمی تجارت کا اندراج کیا۔ آسیان کے ساتھ تجارت 2023-2022 میں ہندوستان کی عالمی تجارت کا 11.3 فی صد تھی۔
وزراء نے آسیان-ہندوستان بزنس کونسل(اے آئی بی سی) کے ساتھ بھی بات چیت کی اور اے آئی بی سی کی طرف سے 2023 میں شروع کی گئی سرگرمیوں کا بھی نوٹس لیا جس میں 6 مارچ 2023 کو کوالالمپور میں منعقدہ 5ویں آسیان-انڈیا بزنس سمٹ بھی شامل ہے۔ وزراء نے کاروبار کی طرف سے نان ٹیرف بیریئرز (این ٹی بیز) کا ادراك کیا اور دونوں اطراف کے ذمہ داران کے درمیان بڑھتے ہوئے تبادلوں کی تعریف کی۔
وزراء نے علاقائی اور عالمی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا، جیسے كوویڈ-19 کے کثیر جہتی اثرات، آب و ہوا میں تبدیلی، عالمی مالیاتی منڈی میں بڑھتا ہوا اتار چڑھاؤ، افراط زر کے دباؤ اور جغرافیائی سیاسی تناؤ۔ فریقین نے لچکدار سپلائی چین، فوڈ سیکیورٹی، توانائی کی حفاظت، صحت اور مالی استحکام کو تعاون کے ترجیحی شعبوں کے طور پر شناخت کیا۔
آسیان۔ ہند اشیا تجارت (اے آئی ٹی آئی جی اے) کا بروقت جائزہ اس سال کی میٹنگ کا اہم ایجنڈا تھا جس پر 2009 میں دستخط ہوئے تھے۔ اقتصادی وزراء کا اجلاس اے آئی ٹی آئی جی اے مشترکہ کمیٹی کے اجلاس سے پہلے ہوا، جس میں جائزہ لینے کے لیے روڈ میپ پر غور کیا گیا اور اے آئی ٹی آئی جی اے کے جائزہ رُخی مذاکرات کے ٹرم آف ریفرنس اور ورک پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ تعمیری بات چیت کے بعد وزراء نے مندرجہ بالا جائزہ دستاویزات کی توثیق کی، جن سے طے شدہ طریقوں کے ساتھ مذاکرات کے باضابطہ آغاز کے لیے راہ ہموار ہو گی۔ اے آئی ٹی آئی جی اے کا جائزہ ہندوستانی کاروبار کا دیرینہ مطالبہ تھا اور جائزہ کا جلد آغاز ایف ٹی اے تجارت کو آسان اور باہمی طور پر فائدہ مند بنانے میں مدد کرے گا۔ وزراء نے مذاکرات کے سہ ماہی شیڈول پر عمل کرنے اور 2025 میں جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔ اے آئی ٹی آئی جی اے کے جائزے سے دو طرفہ تجارت میں موجودہ عدم توازن کو دور کرتے ہوئے تجارت میں اضافہ اور تنوع کی توقع ہے۔ اے آئی ٹی آئی جی اے پر نظرثانی کا فیصلہ اب مزید رہنمائی کے لیے ستمبر کے اوائل میں ہونے والی ہندوستان-آسیان لیڈروں کی آئندہ چوٹی کانفرنس میں رکھا جائے گا۔
******
ش ح۔رف۔س ا
U.No:8647
(Release ID: 1950952)
Visitor Counter : 127